
گرمیوں میں صحت کے چیلنجز
گرمیوں کا موسم جہاں بہت سی خوشیاں لاتا ہے، وہیں اس کے ساتھ صحت کے کچھ خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں جیسے
پانی کی کمی
ہیٹ اسٹروک
معدے کے امراض
جلدی الرجی اور دھوپ کی جھلسن
یہ تمام مسائل جسم کے توازن کو بگاڑ سکتے ہیں، خصوصاً اگر احتیاط نہ کی جائے۔
طب کے مطابق گرمی کا مزاج
طب کے مطابق گرمی کا مزاج گرم و خشک ہوتا ہے جو کہ جسم میں صفراوی مادے کو بڑھاتا ہے۔ اس کا اثر جگر، معدہ اور جلد پر زیادہ پڑتا ہے۔
طب میں تجویز کردہ تدابیر
سکنجبین
جسم کو ٹھنڈک دیتی ہے اور صفرا کو کم کرتی ہے۔
آملہ
گرمی اور السر کے خلاف مؤثر ہے۔
عناب، تخم کاسنی اور صندل سفید دل و دماغ کو تقویت دیتے ہیں۔
پانی کا استعمال
گرمی میں پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے نمکیات کم ہو جاتے ہیں۔ اس لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں اس کے ساتھ ساتھ ناریل پانی یا لیموں پانی کا استعمال کریں۔
ہلکی اور تازہ خوراک
سبزیاں جیسے کھیرا، تربوز، ٹماٹر زیادہ کھائیں۔ چکنائی اور مصالحے والی غذا سے پرہیز کریں۔
سورج سے بچاؤ
دھوپ میں نکلتے وقت چھتری یا ٹوپی استعمال کریں۔ سن اسکرین لگائیں۔
گرمی کے عام امراض اور ان کا علاج
ہیٹ اسٹروک
علامات: تیز بخار، کمزوری۔
علاج: شربت صندل، تخم کاسنی، شربت بزوری۔
پانی کی کمی
علامات: پیاس، پیشاب کم آنا
علاج: سکنجبین
السر و بدہضمی
علامات: معدے میں جلن
علاج: مربہ آملہ، سونف، ملٹھی اور ہلدی کا سفوف استعمال کریں۔
نسخہ جات
گرمیوں کا خاص تحفہ
پھلی کیکر، چھلکا انار، بوپھلی، بہمن سفید، مغزبنولہ، طباشیر، لاجونتی اور کوزہ مصری سب اجزا ہم وزن لیکر سفوف بنالیں۔
صبح و شام ایک چمچ چھوٹی ہمراہ تازہ پانی استعمال کریں۔
معدہ، مثانہ اور جگر کی گرمی ختم کرے گا۔
گرمی کا بہترین علاج
صندل سفید 50 گرام، گل کنول 50 گرام، گل سرخ 50 گرام، تخم کاہو 50 گرام، گل گاوزبان 50 گرام، الائچی سبز 50 گرام اور گلیکسوز ڈی آدھا کلو
سب اشیاء کا سفوف بنائیں اور دن میں تین بار آدھی چمچ کھانے سے پہلے یا بعد میں پانی یا کچی لسی کے ساتھ استعمال کریں۔
فوائد
تمام گرمی کی وجہ سے ہونے والے امراض کے لیے مجرب ترین دوا ہے مثلاً یرقان، پیشاب کی جلن، گرمی لگنا اور منہ کا ذائقہ خراب رہنے کے لیے مجرب علاج ہے۔
السر کیئر کورس
السر کیلئےبےحد مفید اور بہترین شافی علاج ورم معدہ، سینے کی جلن، منہ کے چھالوں کیلئے، غذا والی نالی کے ورم اور جلن، فمِ معدہ کی درد اور جلن، معدے کی زائد تیزابیت کا مجرب علاج
تعداد کیپسول: 60 عدد
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment