معدے کا السر خاموش آتش فشاں اور اس کا ہربل علاج

کیا آپ کو اکثر معدے میں جلن، درد یا خالی پیٹ متلی محسوس ہوتی ہے؟
تو ہوشیار ہو جائیں، یہ معدے کے السر کی علامات ہو سکتی ہیں۔ ایک ایسی بیماری جو اندر ہی اندر آپ کے نظامِ انہضام کو تباہ کر سکتی ہے اگر بروقت توجہ نہ دی جائے۔

السر کیا ہے؟

معدے کی اندرونی جھلی میں پیدا ہونے والا زخم یا چھالا جو تیزاب کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ زخم وقت کے ساتھ گہرا ہو کر خطرناک پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔

السر کی بڑی وجوہات

ضرورت سے زیادہ چائے، کافی، تیز مصالحہ جات کا استعمال۔
ذہنی دباؤ اور بے وقت کھانے کی عادت۔
زیادہ عرصہ تک درد کی گولیاں لینا۔
تمباکو نوشی اور شراب نوشی۔

علامات

پیٹ میں جلن یا درد، خاص طور پر خالی پیٹ، بدبو دار ڈکار، متلی یا قے، وزن میں کمی اور کالا یا خون آلود پاخانہ

قانون مفرد اعضاء کے مطابق تجزیہ

السر نظام ہضم کے مثلث میں حرارت اور خشکی کے بگاڑ کا نتیجہ ہے۔ معدے کی جھلی جب مسلسل تیزاب اور گرمی کی زد میں رہتی ہے تو وہاں زخم بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس حالت میں جگر اور معدہ میں بیک وقت رطوبت کی کمی اور تحریک کی زیادتی پیدا ہو جاتی ہے۔

چند احتیاطیں

خالی پیٹ نہ رہیں، نرم، سادہ اور جلد ہضم ہونے والی غذا کھائیں، سگریٹ نوشی اور چائے کم کریں اس کے علاوہ تناؤ سے بچیں اور مراقبہ یا یوگا کریں۔

چند مفید نسخہ جات

السر کا عمدہ نسخہ

رال سفید 50گرام، گوند کیکر 50گرام، کشنیز 50گرام، ملھٹی 50گرام، مصری 50گرام، گاوزبان 20گرام اور چھوٹی الائچی 10گرام
ان ساری چیزوں کو باریک کر کے سفوف بنا لیں۔
3 تا 5 گرام صبح و شام ایک چھوٹا چمچ عرقِ گاوزبان کے ساتھ استعمال کریں۔
فوائد
کھٹے ڈکار، السر، سینے کی جلن، تیزابیت، معدہ کے لئیے مفید ہے اور اندرونی زخموں کے لیے بےحد مفید ہے۔

سفوف السر معدہ

پودینہ خشک 150 گرام، زیرہ سفید 50 گرام، کشنیز 20 گرام، سوڈا بائی کارب 150 گرام اور ست پودینہ 2 گرام۔
تمام ادویات کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول یا اتنی مقدار میں سفوف صبح دوپہر شام پانی یا عرق سونف و کاسنی کے ساتھ استعمال کریں۔
السر معدہ، تیزابیت، معدہ کی جلن، قبض اور ہائی بلڈ پریشر میں مفید ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں

Post Comment

You May Have Missed