زبان کا رنگ اور صحت، آپ کا جسم کیا راز فاش کر رہا ہے؟

زبان کی تصویر جگر اور صحت کی علامات کے ساتھ

کیا آپ نے کبھی آئینے میں اپنی زبان کو غور سے دیکھا ہے؟
نہیں؟
تو اب دیکھ لیں کیونکہ زبان صرف بولنے کا ذریعہ نہیں بلکہ آپ کے جسم کی اندرونی دنیا کا ترجمان بھی ہے۔

زبان کا پیلا رنگ

زبان پر پیلے دانے تحریکِ غدد کی علامت ہے۔ یہ آپ کے جگر کی خرابی یا بائل کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔ قانونِ مفرد اعضاء کے مطابق یہ جگر کا فعل فاسد مادوں سے بھر جانا یا جگر کے افعال میں سستی آ جانا ہو سکتا ہے۔

زبان پر سفید تہہ

زبان پر سفید تہہ ہاضمے کی کمزوری کی دلیل ہے۔ زبان پر سفید دانے تحریکِ اعصاب کی علامت ہے۔ یہ معدے میں بلغمی مواد یا تیزابیت کا اشارہ دیتا ہے۔ یہ السر یا ہضم کے بگاڑ کی نشانی بھی ہو سکتی ہے۔

زبان کا سرخ اور چمکدار ہونا

زبان پر سرخ دانے تحریکِ عضلات کی علامت ہے۔ یہ دل کے نظام میں شدت یا خشکی کا مظہر ہے خاص طور پر اگر دل میں سوزش یا بلڈ پریشر کا معاملہ ہو۔

زبان پر دانے یا چھالے

یہ خون کی خرابی یا نظامِ ہاضمہ کے زہریلے مادوں کی موجودگی کی دلیل ہو سکتی ہے۔

زبان کا خشک اور پھٹنا

یہ جسم میں پانی کی کمی یا گردوں کی کمزوری کی علامت ہو سکتی ہے۔

قانون مفرد اعضاء کی روشنی میں

زبان کو باطنی اعضا کی بولتی ہوئی کھڑکی سمجھا جاتا ہے۔ جگر، دل، معدہ، گردے اور خون کی کیفیت زبان کے رنگ، رطوبت، ساخت اور ہمواری میں جھلکتی ہے۔ ایک ماہر معالج زبان کو دیکھ کر ہی کسی حد تک تشخیص کر سکتا ہے۔

چند مفید نسخہ جات

(1)

سونف 10 گرام، کاسنی 10 گرام، عرق گلاب 50 ملی لیٹر، عرق مکو 50 ملی لیٹر
ایک کپ نیم گرم پانی میں ملا کر صبح خالی پیٹ پئیں۔ یہ نسخہ جگر، معدے اور خون کی صفائی میں مددگار ہے۔

(2)

تریاق تبخیر، جائفل، جلوتری اور عقرقرحا ایک تولہ
فلفل دراز دوتولہ، ہینگ اصل تین تولہ، لہسن کا پانی دس تولہ
سب اجزاء پیس کر لہسن کا پانی شامل کر کے گولیاں بنالیں۔
دو گولیاں صبح، دوپہر، شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

(3)

پودینہ 1 تولہ، گندھک آملہ 1 تولہ اور اجوائن دیسی 2 تولہ پیس کرسفوف بنالیں۔1 گرم صبح، دوپہر، شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

(4)

مصبر، سنڈھ، نوشادرٹھیکری اور تمہ برابر وزن پیس کر گولیاں بنالیں۔
ایک تا دو گولیاں صبح، دوپہر، شام حسب ضرورت دیں پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Post Comment

You May Have Missed