
قدرت نے ہماری روزمرہ زندگی میں ایسے انمول خزانے چھپا رکھے ہیں جنہیں ہم معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ آپ کے کچن یا گھر میں موجود کچھ عام اشیاء اصل میں صدیوں پرانی طب کا حصہ رہی ہیں۔ تو آئیے ان رازوں سے پردہ اٹھاتے ہیں۔
ہلدی صرف مصالحہ نہیں شفا کا خزانہ
ہلدی صرف سالن میں رنگ لانے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور قدرتی جراثیم کش دوا ہے۔ یونانی حکیم صدیوں سے ہلدی کو زخموں، گٹھیا، اور جلدی بیماریوں کے علاج میں استعمال کرتے آ رہے ہیں۔
ہلدی کینسر اور دماغی بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ہے۔
دار چینی مٹھاس میں لپٹی دوا
دار چینی خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھنے، کولیسٹرول کم کرنے اور نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ طبِ میں اسے قوتِ قلب اور معدے کے محافظ کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
سونف صرف سانس تازہ کرنے والی نہیں
سونف کا استعمال اکثر کھانے کے بعد کیا جاتا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ معدے کی گرمی، پیٹ پھولنے، اور ہارمونز کی خرابیوں میں نہایت مفید ہے؟ یہ عورتوں کے ہارمونل مسائل، جیسے ماہواری کی بے ترتیبی، میں بھی کارآمد مانی گئی ہے۔
کلونجی موت کے سوا ہر مرض کا علاج
یہ محض حدیث نہیں، بلکہ جدید سائنس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ کلونجی میں ایسے قدرتی اجزاء ہیں جو قوتِ مدافعت کو مضبوط، ذیابطیس کو قابو، اور دل کی بیماریوں سے حفاظت کرتے ہیں۔
کلونجی میں ایسے اجزاء پایے جاتے ہیں جو کینسر سیلز کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔
ادرک سادہ سی جڑ غیر معمولی طاقت
ادرک کی سادہ سی جڑ میں چھپی طاقت حیران کن ہے۔ سوزش، نزلہ، گلا خراب، موشن سب میں فائدہ مند۔
حیرت انگیز بات یہ سب اشیاء آپ کے گھر میں پہلے سے موجود ہیں
ان تمام اشیاء کو جب صحیح مقدار اور ترتیب سے استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی صحت میں انقلابی بہتری لا سکتی ہیں۔ مسلم دواخانہ میں انہی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ مرکبات صدیوں پرانی روایات اور جدید سائنس کے امتزاج سے تیار کیے جاتے ہیں۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment