Posted on Leave a comment

میٹابولزم سست ہے یا تیز؟ وزن کم نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہو سکتی ہے

سست میٹابولزم وزن میں رکاوٹ کی اصل وجہ

تعارف

آپ صبح 4 بجے اٹھتے ہیں، جاگنگ کرتے ہیں، ورزش کرتے ہیں، کھانے میں پرہیز کرتے ہیں لیکن پھر بھی وزن کم نہیں ہوتا۔
دوسری طرف ایک ایسا شخص جو صرف ایک سادہ سا ناشتہ کرتا ہے، دن بھر بے ترتیب کھاتا ہے، اور پھر بھی سلم اور سمارٹ نظر آتا ہے۔
فرق کہاں ہے؟
جواب: میٹابولزم

میٹابولزم ہے کیا؟

میٹابولزم دراصل آپ کے جسم کی وہ اندرونی فیکٹری ہے جو کھانے کو توانائی میں بدلتی ہے۔ یہی طے کرتا ہے کہ آپ کا کھایا ہوا چربی بنے گا یا طاقت۔

سست میٹابولزم کے اسباب و علامات

فاسٹ فوڈ کا بے تحاشہ استمعال، بے وقت کھانا، کھاتے ہی سو جانا، نظام ہضم کا کمزور ہوجانا، ٹھنڈا پانی اور کولا مشروبات کے شوقین، کیمیکلز کی بھرمار۔ اس کے علاوہ علامات میں بھوک کی کمی، فم معدہ کا درد، توند کا بڑھنا، انتڑیوں میں ہلکہ ہلکہ درد اٹھنا، یورک ایسڈ ، مستقل اپھارہ اور قبض شامل ہیں۔

علاج

سب سے پہلے غذاٸی پرہیز لازمی کرواٸیں۔ سادہ شوربے والا سالن، سادہ روٹی کھانے کی ھدایت کریں اگر ہوسکے تو جو کا دلیا ایک ٹاٸم استمعال کرواٸیں تمام بیکری اور فاسٹ فوڈ ایٹم بند کردیں۔

کلونجی
جگر اور نظامِ ہضم کا محرک، جسمانی چربی کو پگھلائے۔
ادرک
گرمی اور حرکت پیدا کرے اور ہاضمہ اور توانائی میں اضافہ۔
سونف
معدہ کی صفائی، ہارمونز کا توازن بحال کرے
اجوائن
پیٹ کی گیس، قبض اور سستی کا دشمن، چربی کو طاقت میں بدلے۔

نسخے

(1)

عرق سونف، عرق سفید زیرہ اور عرق مکوہ۔ تینوں عرق ساٹھ ساٹھ ملی گرام
صبح و شام دیں۔
سنڈھ چار تولہ، مرچ سیاہ تین تولہ اور ورقیہ مدبر در نمک ایک تولہ ایک سے دو رتی کا کیپسول دن میں دو بار انھیں عرقوں کے ساتھ استعمال کرائیں۔(یہ نسخہ کسی ماہر طبیب کی زیرِ نگرانی تیار کرائیں)۔

(2)

اجزاء
عرقِ کلونجی، ستِ زنجبیل، عرقِ سونف اور معجونِ مقوی معدہ
فوائد
میٹابولزم تیز کرے، چربی جلائے، جسم میں توانائی بھرے اور بھوک کو متوازن کرے
استعمال
روزانہ نہار منہ 2 چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

کیپسول مہزل

 3,000

کیپسول مہزل ایک قدرتی اور موثر دوائی ہے۔ جو موٹاپے کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ دوائی قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی ہے جو جسم کے لیے بالکل محفوظ ہیں
کیپسول مہزل کا استعمال: روزانہ ایک کیپسول صبح اور ایک کیپسول شام کو کھانے کے بعد پانی کے ساتھ لیں
ہدایات: کیپسول مہزل بچے اور حاملہ خواتین استعمال نہ کریں۔
کیپسول مہزل ایک قدرتی اور موثر دوائی ہے جو موٹاپا کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اسے استعمال کرکے آپ اپنے جسم کو تندرست رکھنے میں مدد کرتے ہیں

مدت کورس: 30 دن

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Posted on Leave a comment

صرف 72 گھنٹوں میں جسم کے تمام زہریلے مادے نکالنے والا قدرتی مشروب

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے جسم میں روزمرہ کی خوراک، آلودگی اور دباؤ کے باعث زہریلے مادے (ٹاکسنز) جمع ہو جاتے ہیں؟ یہی مادے تھکن، جلدی بیماریوں، موٹاپے اور بے شمار بیماریوں کی جڑ ہیں۔ لیکن قدرت نے ہمیں ایک ایسا جادوئی مشروب عطا کیا ہے جو صرف 72 گھنٹوں میں جسم کو اندر سے صاف کر دیتا ہے- بالکل فطری انداز میں!

جادوئی قدرتی مشروب: اجزاء اور طریقہ

:اجزاء

ایک عدد کھیرا
ایک عدد لیموں
پانچ پتے پودینہ
ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک
ایک گلاس پانی

:طریقہ تیاری

کھیرا چھیل کر باریک کاٹ لیں۔
لیموں کو نچوڑ لیں۔
ادرک کدو کش کر لیں۔
سب چیزوں کو پانی میں مکس کر کے رات بھر فریج میں رکھیں۔ صبح نہار منہ پی لیں۔

کیسے یہ مشروب جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے؟

کھیرا: جسم میں پانی کی مقدار بڑھاتا ہے، زہریلے مادے نکالتا ہے۔
لیموں: جگر کو صاف کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو طاقت دیتا ہے۔
پودینہ: نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے۔
ادرک: جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے اور خون کی صفائی کرتا ہے۔

نتائج صرف 72 گھنٹوں میں

توانائی میں اضافہ
جلد میں نمایاں نکھار
ہاضمہ بہتر
جسم ہلکا پھلکا محسوس ہونا
موٹاپے میں کمی کی شروعات

یاد رکھیں

مصنوعی ڈیٹاکس پراڈکٹس کی ضرورت نہیں۔
قدرتی مشروب بہترین، محفوظ اور مؤثر ہیں۔
روزانہ صرف ایک گلاس زندگی بدل سکتا ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Posted on Leave a comment

کھجور، مکمل غذا اور لاجواب دوا

Khajoor k Fayde

کھجور ایک میٹھا پھل ہے جو صدیوں سے انسانوں کی غذا کا اہم حصہ رہا ہے۔ یہ نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ روزانہ کجھور کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نہ صرف سنت ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں۔

فوائد

فوری توانائی کا ذریعہ

کجھور میں قدرتی شکر وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو کھاتے ہی جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔

توانائی کی سطح بڑھانا

کھجور میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو توانائی کا فوری ذریعہ ہے۔ کھجور کو دودھ میں ابال کر کھانے سے فوری طاقت ملتی ہے۔

ہاضمے میں مددگار

کجھور میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور قبض جیسی مشکلات سے بچاتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور

کجھور میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کو قائم رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

دل کی صحت کے لیے مفید

کجھور دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ دل کے دورے میں 7 عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر کھلائیں۔ یہ جسم کے ہر حصے کے لیے یکساں مفید ہے۔

ہڈیوں کی طاقت

کھجور ہڈیوں کو طاقتور بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھجور دل کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

دماغ کی صحت کے لیے

کھجور دماغ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ دماغ کو توانائی فراہم کرتی ہے، یادداشت کو تیز کرتی ہے اور ذہنی تھکن کو سکون دیتی ہے۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی

کھجور جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے جس سے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ یہ آپ کو زیادہ دیر تک بھرپور رکھتی ہے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

خون کی کمی کے لیے مفید

کھجور خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے مفید ہے جو آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

آنکھوں کی صحت کے لیے مفید

کھجور آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہے۔ یہ آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتی ہے اور آنکھوں کے امراض اور موتیا سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

جلد کی صحت

کھجور کا استعمال جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود معدنیات جلد کو نم اور ہموار رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد کی عمر رسیدگی کے آثار کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

پانی کی کمی کا خاتمہ

کھجور کا استعمال پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے کیونکہ اس میں 20 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔

کھجور کا شیک

اجزاء
کھجور 5 عدد، دودھ ایک گلاس، الائچی ایک عدد اور شہد ایک چمچ

ترکیب
کھجور کو آدھ گھنٹہ پانی میں بھگونے کے بعد گٹھلی نکال دیں اور چھلکا اتار دیں۔ اس کے بعد الائچی کے دانے نکال کر باریک کوٹ لیں۔ اب کھجور، شہد اور دودھ کو بلینڈر میں ڈال کر دو منٹ تک مکس کریں گلاس میں نکال کر الائچی کا سفوف شامل کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں۔

شربت کھجور

فوائد
جسمانی کمزوری دور کرتا ہے، جسم درد اور سستی کاہلی دور کرتا ہے، غذائیت سے بھرپور ہے، خون کی کمی، ضعف جگر و قلب میں مفید ہے اور پٹھوں کے کھچاؤ کو کم کرتا ہے۔

طریقہ کار
کھجور آدھا کلو لے کر پہلے دھولیں اور پھر دو کلو پانی میں رات کو بھگو کے رکھ دیں صبح آگ پر رکھیں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو اتار لیں اور اچھی طرح پانی چھان لیں۔ اب اس میں 1 کلو مصری ڈال لیں شربت تیار ہے۔
طریقہ استعمال
صبح شام دو چمچ استعمال کریں۔

خون کی کمی کیلئے

مربہ آملہ 3عدد، کھجور 3عدد، کشمش 40عدد، مغزبادام 21عدد، پانی ایک پاؤ اور دوددھ ایک پاؤ۔
ترکیب تیاری
مربہ آملہ، کشمش، مغزبادام اور کھجور رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح آملہ کی اور کھجور کی گٹھلیوں کونکال دیں مغز بادام کاچھلکا اتار لیں اور اسی پانی میں دودھ ڈال کر بلینڈر میں اچھی طرح شیک بنالیں۔

استعمال
صبح نہار منہ اس شیک کو پیئں۔ خون کی کمی کے لیے بہترین نسخہ ہے۔

مردانہ کمزوری کے لیے

کھجور صدیوں سے قوت بخش غذا کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ اس میں قدرتی شکر، وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو مردانہ طاقت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

ٹیسٹوسٹیرون ہارمون میں اضافہ
کھجور زنک اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہے جو مردانہ ہارمونز کو متوازن رکھتی ہے۔

خون کی روانی میں بہتری
کھجور آئرن اور پوٹاشیم فراہم کرتی ہے جو خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں جس سے بہتر کارکردگی ممکن ہوتی ہے۔

ذہنی تناؤ میں کمی
کھجور میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ذہنی دباؤ کم کر کے کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

طریقہ استعمال
3 سے 5 کھجوریں روزانہ دودھ میں بھگو کر اس میں شہد اور بادام شامل کر کے استعمال کریں۔

دماغی اور جسمانی طاقت کا خزانہ

کھجور تین عدد، مغز اخروٹ ایک عدد، مغز بادام گیارہ عدد، مغز پستہ پانچ عدد اور سونف آدھی چمچ روزانہ۔

خوراک
ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ رات کے کھانے کے بعد استعمال کریں۔ یہ نسخہ مردوں، عورتوں اور بوڑھوں کے لیے یکساں مفید ہے۔

فوائد
یہ نسخہ مثانہ، دماغ، گردوں اور پھٹوں کو طاقت دیتا ہے، قبض کو دور کرتا ہے اور خشک کھانسی میں مفید ہے۔

دبلا پتلا پن اور کمزور افراد کے لیے

ایسے افراد جو کمزور جسم دبلے پتلے ہوں موٹا ہونا چاہتے ہوں وہ پندرہ دن تک 5 سے 7 کھجوریں کھا کر ایک پاؤ دودھ بطور ناشتہ استعمال کریں۔ چند روز میں جسم بھرپور خوبصورت موٹا تازہ ہو جائے گا۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Posted on Leave a comment

Neem Benefits For Health

نیم ایک قدیمی جڑی بوٹی ہے جسے طب میں بےشمار فوائد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے پتے، چھال، تیل اور دیگر اجزاء مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ نیم میں موجود خصوصیات اسے قدرتی طور پر ایک طاقتور صحت بخش علاج بناتی ہیں۔ اس کے بے شمار فوائد کی بدولت یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو ہر گھر میں موجود ہونی چاہیے

فوائد

مضبوط مدافعتی نظام

نیم میں موجود قدرتی خصوصیات جسم کی مدافعتی قوت کو مضبوط کرتی ہیں۔

جلدی مسائل کا علاج

نیم کے پتے، تیل یا اس کی چائے جلد کی مختلف بیماریوں جیسے کہ مہاسے، ایکزیما اور جلدی انفیکشنز میں مفید ہیں۔ اس کے استعمال سے جلد کی صفائی اور صحت میں بہتری آتی ہے۔

شوگر میں کمی

نیم کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ یہ انسولین کی حساسیت کو بہتر کرتا ہے۔

ہاضمہ کی بہتری

نیم کا استعمال ہاضمے کے مسائل جیسے کہ قبض اور بدہضمی کے علاج میں مدد دیتا ہے۔

نزلہ اور کھانسی کا علاج

نیم کے پتوں کا استعمال نزلہ اور کھانسی کی علامات میں کمی لاتا ہے اور سانس کی بیماریوں کو کم کرتا ہے۔

دماغی طاقت

نیم کی جڑوں، پتے اور تیل کا استعمال جسم کی توانائی کو بہتر بناتا ہے اور دماغی تھکن کو دور کرتا ہے۔

دانتوں کی صحت

نیم کی چھال اور پتوں کا استعمال مسوڑوں اور دانتوں کی صفائی کے لئے مفید ہے۔ یہ جراثیم کو مارنے اور بدبو کو ختم کرنے میں مددگار ہے۔

پٹھوں کی سوزش

نیم کے تیل میں سوزش کم کرنے کی خصوصیت ہوتی ہے جو جسمانی دردوں اور پٹھوں کی سوزش میں فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی

نیم کے پتے خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

انفیکشن سے بچاؤ

نیم میں موجود خصوصیات کی بدولت یہ مختلف انفیکشنز سے بچاؤ اور ان کا علاج کرنے میں مددگار ہے۔

بالوں کی صحت

نیم کا تیل سر کی خشکی اور بالوں کے جھڑنے کو روکنے کے لئے مفید ہے۔ یہ سر کی جلد کی صفائی کرتا ہے اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔

دل کی صحت

نیم کے پتوں کا استعمال خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مددگار ہے جس سے دل کی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

جسمانی صفائی

نیم کا استعمال جسم میں موجود زہریلے مواد اور ٹاکسنز کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے جسم کی صفائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

خون صاف کرنا

نیم خون کی صفائی میں مددگار ہوتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جگر کی صحت

نیم کا استعمال جگر کی صفائی اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ہے اور یہ جگر کو صحت مند رکھنے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

آنکھوں کی صحت

نیم کی پتوں کا پانی آنکھوں کی سوزش، جلن اور دیگر مسائل میں فائدہ دیتا ہے اور آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں

Posted on Leave a comment

Is Barley good for health

جَو نہ صرف ایک غذا ہے بلکہ ایک طاقتور سپر فوڈ بھی ہے۔ جَو آپ کی صحت کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے طاقتور غذائی اجزاء اور معدنیات نہ صرف آپ کی جسمانی توانائی کو بڑھاتے ہیں بلکہ دل کی صحت، ہاضمہ، اور ذہنی سکون کے لئے بھی بہترین ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کیسے جَو آپ کی صحت میں حیرت انگیز تبدیلی لا سکتا ہے۔

 

دل کی صحت کے لیے فائدہ مند

جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ہے اس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ یہ دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور خون کی روانی کو بہتر رکھتے ہیں۔

ہاضمہ کی صحت

جو میں غذائی ریشہ بہت زیادہ ہوتا ہے جو قبض کی شکایت کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔ فائبر کی زیادہ مقدار سے پیٹ دیر تک بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جو وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا

جو کا استعمال خون میں شوگر کے جذب ہونے کی رفتار کو کم کرتا ہے جس سے شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

جو ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے جو زیادہ توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود ریشہ انسان کو زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس کراتا ہے جس سے اضافی کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔

جلد کی صحت

جو میں موجود اجزاء جلد کی حالت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ جو کا آٹا اکثر جلد کی صفائی کے لئے ماسک یا اسکرب کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد کو نرم اور چمکدار بناتا ہے۔

دماغی سکون

جو دماغ کے لیے توانائی فراہم کرتے ہیں اور ذہنی تھکاوٹ کو دور کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ جو دماغی صحت کے لیے مفید ہے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا

جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہیں۔

ہڈیوں کی صحت

جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے اور ہڈیوں کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔

اینٹی انفلامیٹری اثرات

جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور جو کا استعمال جوڑوں کے درد یا سوزش سے بچاؤ کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

خون کی صفائی

جو کا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مددگار ہوتا ہے جس سے خون کی صفائی ہوتی ہے اور مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے۔

قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار

جو میں موجود اجزاء جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں جس سے بیماریوں سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ

جو کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں خاص طور پر آنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں مفید ہیں۔

آنتوں کی صحت

جو کا استعمال آنتوں کو پرسکون کرتا ہے۔ جو میں موجود غذائی ریشہ آپ کے نظام انہضام کو درست طریقے سے چلانے میں مددگار ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Add Your Heading Text Here