شوگر ( ذیابیطس) اہم معلومات اور حقائق

شوگر کا تعارف

شوگر ایک میٹھا مادہ ہے جو قدرتی طور پر کئی غذاؤں جیسے پھلوں، دودھ اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ انسانی جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ شوگر لاعلاج تصور کی جاتی ہے اور اس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

شوگر لاعلاج کیوں ہے؟

شوگر ایک ایسی مرض ہے جو ہماری طرز زندگی، مصنوعی خوراک اور آسائشوں سے پیدا ہوتی ہے اور ہم اس کا علاج ادویات میں تلاش کرتے ہیں جوکہ ممکن نہیں

شوگر ہے کیا؟

شوگر وہ ایندھن ہے جو ہماری کھائی جانے والی غذا سے پیدا ہوتا ہے۔ جب یہ جلتا ہے تو اس سے قوت پیدا ہوتی ہے اور اس قوت سے ہمارے جسمانی اعضاء اپنے افعال ادا کرتے ہیں۔ طب میں اس سارے نظام کو نظام انہضام کہا جاتا ہے۔ اس نظام سے نہ صرف توانائی پیدا ہوتی ہے بلکہ نئے خلیات بھی بنتے ہیں جو پرانے خلیات کی جگہ لیتے ہیں۔ ہمارا غذا 3 بڑے اجزا پر مشتمل ہے (بلغمی غذا، پروٹین اور صفراوی غذا یا فیٹس) ان تینوں غذاؤں سے ایسی قوتیں پیدا ہوتی ہیں جو دماغ، دل اور جگر کو ان کے متعلقہ افعال ادا کرواتی ہیں۔

شوگر کی اقسام

اعصابی شوگر

جب کوئی شخص بلغمی غذا زیادہ استعمال کرتا ہے یا تر اور سرد ماحول میں زیادہ رہے اس کے علاوہ ڈر اور خوف میں مبتلا رہے تو اس کی اعصابی تحریک غیرطبعی صورت اختیار کر لیتی ہے جس سے دماغ میں سوزش، جسم میں کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔ بلغمی رطوبات جوکہ میٹھی ہوتی ہیں کثرت سے پیدا ہوتی ہیں جسم جوکہ کمزور ہو جاتا ہے اور جسم میں حرکات کم ہوجاتی ہیں جس سے شوگر کا جسم میں خرچ کم ہوجاتا ہے۔

علامات

پیشاب سفید آتا ہے اور بلڈپریشر لو ہوتا ہے۔

علاج

شوگر کے علاج میں یہ بات یاد رکھیں کہ جب تک اعضاء کے افعال درست نہیں ہونگے شفاء کا حصول ناممکن ہے۔ اس صورت میں پہلے مرض کو سمجھیں
دماغ میں سوزش سے رطوبات کی زیادتی عضلات میں تسکین سے کمزوری کی وجہ سے انسولین کی پیدائش نہیں ہورہی جس سے شوگر کی پیدائش زیادہ ہے لیکن خرچ نہیں ہے۔

یہ چیزیں بند کردیں

چینی، بناسپتی گھی، برائیلرمرغی، گندم کا آٹا۔

نسخہ

بھنے چنے 20عدد، کشمش 10عدد اور انجیر 5عدد دن میں 3 بار استعمال کرنا دماغی شوگر کا بہترین علاج ہے۔ اس کے علاوہ مربہ ہرڑ 2 عدد لیں اور پانی سے اچھی طرح دھو کر نہار منہ استعمال کریں۔

قلبی شوگر

یہ شوگر قلب، عضلات اور معدہ کی سوزش سے ہوتی ہے۔
اس سے جسم میں خشکی و تیزابیت زیادہ ہوتی ہے، جگر میں کمزوری کی وجہ سے لبلبہ انسولین پوری نہیں بنا رہا ہوتا جبکہ رطوبات بھی تحلیل ہورہی ہوتی ہیں ایسی صورت میں انسولین ضرورت سے کم پیدا ہوتی ہے اس لیے شوگر سہی مقدار میں خلیات تک نہیں پہنچ پاتی۔

علامات

گیس، قبض، نیند کی کمی، خارش، معدہ کا السر اور بواسیر۔

علاج

فاسٹ فوڈ، کولامشروبات، بناسپتی گھی اور چینی۔ ان کی جگہ قدرتی غذا، دیسی مشروبات جیسے ستو، املی اور شکنجبین وغیرہ، دیسی گھی اور گڑ استعمال کریں۔

نسخہ

پودینہ، ادرک، سونف، کالی مرچ اور تیزپات کی چٹنی دن میں تین بار خالی پیٹ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ اخروٹ 3عدد، پستہ 5عدد اور کھجور 3عدد صبح و شام استعمال کریں۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top