بال لمبے اور مضبوط کرنے کے قدرتی طریقے اور آسان ٹپس

ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بال صحت مند، لمبے اور مضبوط ہوں۔ بالوں کی خوبصورتی اور صحت کی حفاظت کرنا ہر فرد کی ضروریات میں شامل ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے بالوں کو لمبے اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ آپ کے لیے ہے

بالوں کی صحت کے لیے متوازن غذا

بالوں کی صحت کے لیے سب سے اہم چیز آپ کی غذا ہے۔ پروٹین اور معدنیات سے بھرپور خوراک نہ صرف آپ کی جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کی نشوونما کے لیے بھی ضروری ہے۔

بالوں کی مناسب صفائی

بالوں کی صفائی بہت ضروری ہے تاکہ آپ کے بالوں میں جمی گندگی اور تیل نہ رہے، جو ان کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ بالوں کو بہت زیادہ دھونا بھی فائدہ مند نہیں، کیونکہ اس سے بالوں کی قدرتی نمی ختم ہو سکتی ہے۔ ہفتے میں تین سے چار بار بال دھونا بہترین رہتا ہے۔

تیل لگانا قدرتی خوبصورتی کا راز

بالوں کو تیل لگانا ایک قدیم اور آزمودہ طریقہ ہے جس سے بال نرم، چمکدار، اور مضبوط ہوتے ہیں۔ آملہ، ناریل، اور تِل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ ہفتے میں ایک یا دو بار اپنے بالوں میں تیل لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور کچھ گھنٹوں کے بعد دھو لیں۔

بالوں کو حرارت سے بچائیں

گرم آلات جیسے ہیئر سٹریٹینر، ہیئر کرلر اور ہیئر ڈرائر بالوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ ان آلات کا زیادہ استعمال آپ کے بالوں کو خشک اور ٹوٹنے کا سبب بنا سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ ان کا استعمال کم سے کم کریں اور ہمیشہ ہیئر پروٹیکٹر اسپرے کا استعمال کریں۔

صحیح کنگھی اور برش کا استعمال

بالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کنگھی یا برش کا صحیح انتخاب بھی ضروری ہے۔ خشکی والے بالوں کے لیے ایک وسیع دانے والی کنگھی بہترین رہتی ہے جو بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتی ہے۔ جب بال گیلے ہوں تو انہیں کھینچ کر برش نہ کریں کیونکہ گیلے بال زیادہ نازک ہوتے ہیں۔

پانی پینا نہ بھولیں

پانی کا زیادہ استعمال بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے تاکہ جسم کی نمی برقرار رہے اور بال بھی صحت مند رہیں۔

بالوں کے لیے ماسک استعمال کریں

قدرتی اجزاء سے بنے بالوں کے ماسک بالوں کی نشوونما اور صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ آپ گھر پر ہی کچھ قدرتی ماسک تیار کر سکتے ہیں
جیسے

شہد اور زیتون کا تیل
یہ ماسک بالوں کو نمی فراہم کرتا ہے اور ان کی ساخت کو بہتر بناتا ہے۔
دہی اور انڈہ
یہ ماسک بالوں کو مضبوط کرتا ہے اور ان کی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔

ذہنی دباؤ سے بچیں

زیادہ ذہنی دباؤ کا بالوں پر برا اثر پڑتا ہے اور بال گرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ یوگا اور مراقبہ جیسے طریقے ذہنی سکون کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

بالوں کو دھوپ سے بچائیں

دھوپ کی تیز کرنیں بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ان کی رنگت اور صحت کو خراب کرتی ہیں۔ باہر جانے سے پہلے اپنے بالوں کو ٹوپی یا اسکارف سے ڈھانپ لیں تاکہ دھوپ سے بچاؤ ہو سکے۔

بالوں کی کٹائی

بالوں کی کٹائی بھی بہت ضروری ہے تاکہ ان کی جڑوں کو صحت مند رکھا جا سکے اور ٹوٹے ہوئے بالوں کو صاف کیا جا سکے۔ ہر 6 سے 8 ہفتوں بعد اپنے بالوں کی کٹائی کروائیں تاکہ وہ صحت مند رہیں اور ان کی بڑھوتری میں رکاوٹ نہ آئے۔

نسخے

(1)

دو عدد پیاز پیس کر گرینڈ کریں اسی دوران اس میں ایک چمچ پانی ڈالیں گرینڈر کئے ہوئے پیاز کا پانی نکالیں۔ اس کے بعد اس پانی میں ایک لیموں کو کاٹ کر اس کا رس ملائیں۔ ایک چمچ اس میں زیتون کا تیل ڈالیں۔ شیمپو تیار ہے۔ اسے آپ ایسے لگائیں کہ بالوں کے جڑوں میں پہنچ جائے۔ اس کے استعمال سے بالوں میں سیاہی کے ساتھ صحت بھی آجاتی ہے اور کرنا بھی بند ہو جاتے ہیں۔

(2)

بالوں کو ریشم جیسا چمکدار اور ملائم بنانے کیلئے آپ نے آدھا کپ ناریل کا تیل لینا ہے، سرکہ تین کھانے کے چمچ اور سرسوں کا تیل ایک کھانے کا چمچ۔ اس طریقہ کا استعمال یہ ہے کہ ایک پیالی میں ناریل کا تیل اور سرسوں کا تیل ڈالیں اور پھر سرکہ ہلکا سا گرم کر کے ڈالیں۔ اب ان کو اچھی طرح مکس کرکے اپنے بالوں میں رات کو لگائیں اور صبح دھو لیں۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment