پیاز ایک عام سبزی جو ہر کچن میں موجود ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی سادہ سی سبزی صحت کے لیے بھی مفید ہے؟
پیاز کو صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیاز کو دل، جگر، معدہ اور جلد جیسے مسائل کے لیے مؤثر علاج مانا گیا ہے۔ اس تحریر میں ہم پیاز کے وہ تمام طبّی فوائد جانیں گے جنہیں جان کر آپ شاید آج ہی اسے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں۔
فوائد
جگر کی صحت کے لیے
پیاز جگر کو صاف کرتا ہے اور صفر کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔ یہ جگر کے افعال کو بہتر کرتا ہے اور جگر کی خرابی میں مفید ہے۔
بخار اور انفیکشن میں
پیاز کا رس شہد کے ساتھ دینے سے بخار، نزلہ و زکام اور انفیکشن میں آرام آتا ہے۔
پیشاب کی بندش
پیاز پیشاب آور ہے یعنی یہ جسم سے فالتو پانی نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ گردے اور مثانے کی سوجن یا پیشاب کی بندش میں نفع دیتا ہے۔
پیٹ کے کیڑوں کا علاج
پیاز کا پانی بچوں اور بڑوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے دیا جاتا ہے۔
دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی
پیاز میں موجود اجزاء دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھتے ہیں اور دل کے مریضوں کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔
بلغم اور کھانسی میں مفید
پیاز کا قہوہ یا پیاز کا رس شہد کے ساتھ لینا بلغم کو نرم کرتا ہے اور پرانی کھانسی میں مفید ہے۔
دمہ اور سانس کی بیماریوں میں
پیاز میں سلفر مرکبات پائے جاتے ہیں جو پھیپھڑوں میں بلغم کو کم کرتے ہیں اور سانس کی تکلیف میں فائدہ دیتے ہیں۔
خارش، پھوڑے اور پھنسیوں میں
پیاز کا لیپ جلد پر لگانے سے خارش، پھنسی اور زخم جلدی ٹھیک ہوتے ہیں۔ اس میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں۔
نکسیر آنا
گرمیوں میں اکثر نکسیر کی شکایت ہوتی ہے۔ پیاز کو کاٹ کر سونگھنے سے فوراً آرام آتا ہے، اور ناک سے خون آنا بند ہو جاتا ہے۔ اسے ایک قدیم گھریلو علاج سمجھا جاتا ہے۔
کان کے درد کا علاج
پیاز کا رس نیم گرم کر کے روئی کی مدد سے کان میں ڈالنے سے کان کا درد، سوجن اور انفیکشن میں آرام آتا ہے۔
دانت درد میں آرام
پیاز کا ایک ٹکڑا دانت میں چبانا یا اس کا رس درد والی جگہ پر لگانا جراثیم کو ختم کرتا ہے اور سوجن کم کرتا ہے۔
جِلد کی بیماریاں
پیاز کا رس جلد کی خارش، الرجی اور دانوں میں مفید ہے۔ خاص طور پر جلد کے زخموں پر لگانے سے جراثیم ختم ہو جاتے
ہیں۔
موٹاپا کم کرنے میں مددگار
پیاز نظامِ ہضم کو بہتر کرتا ہے، جسم میں چربی کو جمع ہونے سے روکتا ہے اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے جس سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔
خون جمنے کو روکتا ہے
پیاز خون کو گاڑھا ہونے سے روکتا ہے جس سے فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
آنکھوں کے لیے مفید
اگرچہ پیاز سے آنکھوں میں پانی آتا ہے لیکن اس کے اندرونی اجزاء آنکھوں کی صفائی اور بعض جراثیمی انفیکشن میں مفید سمجھے جاتے ہیں۔
خون کی کمی
پیاز آئرن کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر اسے پالک یا کلیجی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو انیمیا کے علاج میں معاون ہوتا ہے۔
گنج پن میں مفید
پیاز کے رس کو ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر سر پر لگانے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور گنج پن کے خلاف مدد مل سکتی ہے۔ یہ نسخہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے کارآمد ہے جنہیں بال جھڑنے کا مسئلہ ہو۔
جِلد کی جھریوں کے خلاف
پیاز جلد کو ٹائٹ کرتا ہے اور جھریوں کو روکتا ہے۔ پیاز کا رس چہرے پر شہد کے ساتھ لگایا جا سکتا ہے۔
بخار اور الرجی میں
پیاز الرجی کی علامات جیسے آنکھوں سے پانی، ناک بہنا، یا سانس کی الرجی میں مفید ہے۔
زہریلے کیڑوں کے کاٹنے پر
زہریلا کیڑہ کاٹنے پر پیاز کا رس لگانے سے سوجن، زہر اور جلن کم ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر مچھر، شہد کی مکھی یا چیونٹی کے کاٹنے میں آزمودہ ہے۔
نیند نہ آنے کی شکایت
رات کو سونے سے پہلے پیاز کا سوپ یا پیاز کا رس پینے سے نیند بہتر آتی ہے۔ خاص طور پر نیند کی کمی یا بے خوابی کے مریضوں کے لیے۔
پرانی قبض اور گیس میں مفید
پیاز کا سلاد روزانہ کھانے سے معدے کے افعال بہتر ہوتے ہیں، گیس، تیزابیت، اور قبض میں خاص فائدہ ہوتا ہے۔
پیاز کے چند نسخہ جات
کان کا بہنا
پیاز کا پانی نکال کر صبح و شام کان میں ڈالیں یا پھر لہسن کی تریاں بیس گرام تیل میں جلاکر سوتے وقت کانوں میں چندے قطرے ڈالیں۔
کان سے پیپ بہنا یا کان میں پانی پڑجانے کے لیے مفید علاج ہے
ہیضہ اور قے
ہیضہ اور قے کی صورت میں پیاز کا پانی، ہری مرچ اور پودینہ کے ساتھ دیں فائدہ مند ہے ۔
بالوں کا کمزور ہوکر گرنا
پیاز کا پانی اگر تیل میں ملاکر بالوں میں لگایا جائے تو بال گرنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ بال جڑ سے مضبوط نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔
بالوں کی کمزوی اور گرتے بالوں کے لیے مفید ہے۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment