In Ramadan These Foods Are Amazing for Sehar and Iftar

رمضان کے دوران جسمانی طاقت اور توانائی کو برقرار رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔ سحر اور افطار میں کھانے کا صحیح انتخاب آپ کی روزہ داری کو نہ صرف آسان بناتا ہے بلکہ آپ کی صحت اور توانائی کو بھی بہتر رکھتا ہے۔ سحر میں ایسی غذائیں کھانا ضروری ہیں جو آپ کو پورے دن کے لیے توانائی فراہم کریں اور افطار میں ایسی غذائیں شامل کریں جو آپ کے جسم کو فوری ری ہائیڈریٹ کر دیں۔ اس تحریر میں ہم آپ کو رمضان میں سحر اور افطار کے لیے بہترین غذا کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کی صحت اور توانائی کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ سحر کے لیے بہترین غذائیں دودھ اور دہی دودھ اور دہی جسم کو قدرتی طاقت فراہم کرتے ہیں اور ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔ پھل کیلے یا سیب جیسے پھل کھانے سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور آپ کو زیادہ دیر تک پیاس نہیں لگتی۔ قدرتی غذائیں انڈے یا چکن کے ساتھ روٹی یا پراٹھا کھانا آپ کو پورے دن کی توانائی دیتا ہے۔ دلیہ دلیہ کم توانائی کے ساتھ دیر تک پیٹ بھر کر رکھتا ہے اور جسم کو سست نہیں ہونے دیتا۔ پانی سحر میں زیادہ پانی پینا بہت ضروری ہے تاکہ آپ پورے دن ہائیڈریٹڈ رہیں۔ چیا سیڈز چیا سیڈز یہ ایسے اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھتے ہیں۔ ہلکا اور کم مصالحے والا کھانا سحر میں زیادہ چٹ پٹا یا تیز مصالحے والے کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ پیاس بڑھا سکتے ہیں۔ بادام اور میوہ جات بادام، اخروٹ، پستہ اور دیگر خشک میوہ جات فائبر، پروٹین اور صحت بخش چکنائی فراہم کرتے ہیں۔ ہلکی روٹی یا پراٹھا سادہ یا گندم کی روٹی کھائیں تاکہ آپ کا پیٹ دیر تک بھرے اور آپ کو زیادہ بھوک نہ لگے۔ سوجی کا حلوہ سوجی کا حلوہ ہلکا اور طاقتور ناشتا ہوتا ہے جو دیر تک توانائی فراہم کرتا ہے۔ افطار کے لیے بہترین غذائیں کھجور افطار کے وقت سب سے بہتر کھانا کھجور ہے کیونکہ یہ توانائی فراہم کرتی ہے اور جسم کو فوری طور پر ضروری شوگر مہیا کرتی ہے۔ پانی افطار کے آغاز میں پانی پینا ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور جسم کو ری ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ سوپ ہلکا اور صحت مند سوپ جیسے مرچ یا سبزی کا سوپ پیٹ کو آرام دیتا ہے اور آپ کے جسم کو غذائیت فراہم کرتا ہے۔ چکن یا مچھلی طاقت والی غذائیں افطار میں شامل کرنا توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔ سلاد تازہ سبزیوں کا سلاد جسم کو معدنیات فراہم کرتا ہے۔ پھل تربوز، انگور یا سنترہ جو جسم کو پانی فراہم کرتے ہیں اور پیاس کی شدت کو کم کرتے ہیں۔ ناریل کا پانی ناریل کا پانی بہترین قدرتی مشروب ہے جو پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے اور جسم کو معدنیات بھی فراہم کرتا ہے۔ پاستا ہلکی سبزیوں اور چکن کے ساتھ پاستا ایک اچھا انتخاب ہے جو ہاضمے میں آسان اور توانائی بخش ہوتا ہے۔ دہی دہی ہاضمے کے لیے مفید ہے اور معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ سموسے اگر آپ کچھ تلی ہوئی چیزیں کھانا چاہتے ہیں تو سموسوں میں کم تیل استعمال کریں تاکہ یہ زیادہ صحت مند ہوں۔ چکن یا مٹن کباب افطار میں کم مقدار میں چکن یا مٹن کباب پروٹین کے اچھے ذرائع ہوتے ہیں۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

Sabu dana Benefits For Healthy Life

ساگو دانہ ایک قدرتی اور صحت بخش غذا ہے جو دنیا بھر میں مختلف پکوانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کی غذائی خصوصیات اسے توانائی کا بہترین ذریعہ بناتی ہیں۔ ساگو دانہ میں معدنیات کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو صحت کے مختلف پہلوؤں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس کے بے شمار فوائد کی بدولت یہ نہ صرف کھانے میں مزیدار ہوتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی ایک طاقتور غذائی جزو ہے۔ فوائد توانائی کا اچھا ذریعہ ساگو دانہ توانائی کا فوری ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ورزش کرنے والے افراد یا وہ لوگ جو زیادہ جسمانی کام کرتے ہیں، ان کے لیے مفید ہے۔ ہاضمہ کی بہتری ساگو دانہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ یہ قبض کی شکایت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور معدے کے مسائل کو دور کرتا ہے۔ وزن بڑھانے میں مدد اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو ساگو دانہ ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ایک بھرپور غذائی جزو ہے۔ یہ بچوں اور کمزور افراد کے لیے بھی فائدے مند ہو سکتا ہے۔ دل کی صحت ساگو دانہ میں چکنائی کم ہوتی ہے اور اس میں کم کولیسٹرول بھی ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لیے اچھا ہے۔ یہ خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ الرجی سے نجات ساگو دانہ ایک قدرتی اور ہلکی غذا ہے جس میں کم الرجینک خصوصیات ہوتی ہیں اس لیے یہ حساس لوگوں کے لیے بھی بہتر ہے۔ ہڈیاں مضبوط بنانے میں مدد ساگو دانہ ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ خصوصاً بڑھتی عمر کے افراد کے لیے مفید ہے تاکہ ہڈیوں کی کمزوری یا آرتھرائٹس جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔ معدے کی بیماریوں کا علاج ساگو دانہ پیٹ کی جلن، گیس اور دیگر معدے کے مسائل کے علاج میں فائدے مند ہو سکتا ہے۔ اس کا ہاضمہ نرم کرنے والا اثر معدے کی بیماریوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔ آنتوں کی صحت ساگو دانہ ہضم ہونے میں آسان ہے اور اس میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے یہ حساس آنتوں والے افراد کے لئے ایک نرم اور ہلکا غذائی انتخاب بناتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا ساگو دانہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے اور دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ پٹھوں کی تھکاوٹ میں کمی ورزش کے بعد پٹھوں کی تھکاوٹ کو کم کرنے کے لیے ساگو دانہ ایک اچھا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم میں توانائی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرنا اس میں موجود وٹامنز عمر رسیدگی کے اثرات کو سست کر سکتے ہیں اور یہ جلد کو نرم و چمکدار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں

Read More

امرود کے ایسے فوائد جو آپ کی زندگی بدل دیں گے

امرود ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ امرود مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف جسمانی صحت میں بہتری آتی ہے بلکہ یہ جِلد، بالوں اور ذہنی سکون کے لیے بھی مفید ہے۔ فوائد امرود کے ہماری صحت پر فوائد امرود میں حیرت انگیز قدرتی اجزاء ، وٹامن اور فائبر بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ان غذائی اجزاؤں کے علاوہ ان کے بہت سے فوائد موجود ہوتے ہیں۔ بلڈ شوگر کی سطح شوگر ایک ایسی بیماری ہے جو ہمیں اندر ہی اندر نقصان پہنچا سکتی ہے آج کل اس کی شرح میں بہت اضافہ ہورہا ہے۔ ہم اپنی روزمرہ کی عادات اور متوازن غذا کی مدد سے بھی اسے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ امرود ایک ایسا پھل ہے جو ہمارے بلڈ شوگر لیول میں توازن رکھتا ہے۔ امرود کا عرق بھی شوگر میں مبتلا افراد کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ دل کی صحت دنیا میں بہت سے افراد دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔ اگر آپ اپنے دل کی صحت میں بہتری چاہتے ہیں تو آپ کو امرود کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ امرود کے پتوں میں قدرتی اجزاء کی اعلی مقدار موجود ہوتی ہے جو دل کو ہونے والے نقصان سے بچاتی ہے اور دل کو صحت فراہم کرتی ہے نظامِ انہظام کے لئے مفید بیماریوں کے مقابلے کے لئے ہمارے مدافعتی نظام کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ نظام انہظام کی وجہ سے ہمیں مختلف مسائل کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ اگر ہم امرود کا زیادہ استعمال کریں تو اپنی آنتوں کی حرکت کو بہتر بناکر اس سے بچ سکتے ہیں۔ اس میں غذائی ریشہ بہت زیادہ موجود ہوتا ہے۔ یہ ہمارے ہاضمے کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ ہماری آنتوں میں موجود نقصان دہ جرثوموں کو بے اثر کرتا ہے وزن میں کمی امرود میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے اس لیے وہ لوگ جن کا وزن زیادہ ہے اور وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں امرود کے استعمال سے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں قوت مدافعت میں اضافہ اگر آپ بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا مدافعتی نظام اچھا کرنا ہوگا۔ امرود میں موجود معدنیات آپ کو قوت مدافعت دینے کے علاوہ انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے بچنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے دلکش جلد امرود میں موجود اجزاء ہمیں جلد کے لئے حیرت انگیر فوائد دیتے ہیں۔ یہ عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرسکتے ہیں اس کے علاوہ یہ داغ دھبوں مہاسوں کا بھی علاج کرتے ہیں خون کی کمی کا علاج امرود میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور خون کے خلیات کی پیداوار کو بہتر بناتا ہے۔ نیند کی بہتری امرود میں موجود قدرتی اجزاء نیند کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں اور نیند کے مسائل مثلا بے خوابی کو کم کر سکتے ہیں۔ اینٹی ایجنگ خصوصیات امرود جلد کو جوان رکھتا ہے۔ یہ جلد کی جھریوں کو کم کرنے، جلد کی لچک کو بہتر بنانے اور عمر کے اثرات کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ گردوں کی صحت امرود گردے کی صفائی اور صحت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ گردوں سے زہریلے مواد کو نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ماہواری کے مسائل کا حل امرود خواتین کے ماہواری کے مسائل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم کے ہارمونل توازن کو بہتر بناتا ہے۔ خلاصہ یہ کہ امرود ایک قدرتی اور صحت بخش پھل ہے جو مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے آپ نہ صرف اپنی جسمانی توانائی بڑھا سکتے ہیں بلکہ خوبصورتی اور ذہنی سکون بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ مسلم دواخانہ عرصہ دراز سے نسل در نسل دیسی جڑی بوٹیوں ، قیمتی مرکبات اور خالص ادویات سے طبی اصولوں کے مطابق امراض کا علاج کررہا ہے۔ علاج معالجہ کے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے معمول مطب، مجرب ترین نسخہ جات کو عوام کی پر زور فرمائش پر پورے پاکستان میں پہنچانے کا سلسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے ہماری خدمات حاصل کریں۔Muslim DawaKhana is curing patients using precious and pure herbal medicines. To meet high demand of our respected patients we are announcing to expand our medicine line to be delivered across PakistanDo visit us for principled and certain treatment

Read More

انڈے کھائیں اور حیران کن فوائد حاصل کریں

غذائیت سے بھرپور انڈے  غذائیت  سے  بھرپور  ہوتے  ہیں ۔  ان  میں  وٹامن اے،  بی  اور صحت مند  چکنائیاں  ہوتی  ہیں ۔ آنکھوں کی بینا ئی انڈوں میں ایسے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کی بینا ئی کے لئے مفید ہیں  ہڈیوں کی مضبوطی انڈے پٹھوں، دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے انتہائ مفید ہیں پروٹین انڈے پروٹین کا پاورہاؤس ہیں، انڈوں کی زردی  قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے۔ سیاہ داغ انڈے کی زردی بھون کر شہد میں ملا کر چہرے پر لگانے سے سیاہ داغ  دور ہوتے ہیں کینسر انڈے کا استعمال کینسر کے خطرات کو دور کرتا ہے بالوں کی مضبوطی انڈا بالوں کو مضبوط بناتا ہے اور انکی نشو و نما میں اضافہ کرتا ہے جلد کی صحت انڈے جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتے ہیں دماغی صحت انڈے میں موجود اجزاء دماغ کی صحت کو بہتر بنا کر یادداشت میں اضافہ کرتے ہیں مدافعتی نظام انڈے کا باقاعدہ استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیےمسلم دواخانہکی خدمات حاصل کریں

Read More
مچھلی کا تیل، صحت مند جسم، فوائد، نقصانات اور قدرتی علاج کا استعمال

مچھلی کے تیل کے فوائد، نقصانات اور استعمال کا مکمل گائیڈ

تعارف انسانی صحت کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے لیے قدرت نے بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں جن میں سے ایک اہم اور قیمتی نعمت “مچھلی کا تیل” ہے۔ مچھلی کے تیل کو ایک قدرتی دوا تصور کیا جاتا ہے جو جسم کے مختلف نظاموں کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ تیل خاص طور پر اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو دل، دماغ، آنکھوں، جلد اور جوڑوں کے لیے بے حد مفید ہیں۔ مچھلی کے تیل کی اہمیت اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب ہم جدید دور کی بیماریوں اور طرز زندگی کو دیکھتے ہیں۔ آج کے دور میں دل کی بیماریاں، ہائی بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ، قوتِ مدافعت کی کمزوری، اور جوڑوں کے مسائل عام ہو چکے ہیں۔ ایسے میں مچھلی کے تیل کا استعمال ان مسائل سے بچاؤ اور علاج دونوں کے لیے موثر سمجھا جاتا ہے۔ مچھلی کا تیل زیادہ تر چربی والی مچھلیوں جیسے سالمن، سارڈین، ٹونا، اور میکریل سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ مچھلیاں قدرتی طور پر ان غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں جن کی جسم کو روزمرہ کے کاموں کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ مچھلی کے تیل کو بطور سپلیمنٹ بھی استعمال کیا جاتا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو باقاعدگی سے مچھلی نہیں کھاتے۔ اس بلاگ میں ہم مچھلی کے تیل کے مکمل فوائد، ممکنہ نقصانات، اور اس کے محفوظ استعمال کے طریقے کو سادہ اور عام فہم انداز میں بیان کریں گے تاکہ ہر فرد اپنی صحت میں بہتری لا سکے اور قدرتی طور پر تندرست زندگی گزار سکے۔ مچھلی کے تیل کے حیرت انگیز فوائد دل کی صحت کے لیے مفید مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں، شریانوں کی تنگی کو روکتے ہیں اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ مچھلی کے تیل کے مسلسل استعمال سے دل کی دھڑکن متوازن رہتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر میں بھی کمی آتی ہے۔ دماغی کارکردگی میں اضافہ اومیگا تھری دماغی خلیات کی ساخت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ بچوں میں ذہانت بڑھانے اور بڑوں میں یادداشت بہتر کرنے میں مچھلی کا تیل نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ مچھلی کے تیل کا استعمال الزائمر اور ڈپریشن جیسے امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ جوڑوں کے درد اور سوزش میں کمی مچھلی کے تیل میں قدرتی سوزش کم کرنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں۔ آرتھرائٹس، گھٹنوں کے درد، اور جوڑوں کی سوجن میں مبتلا افراد کو مچھلی کا تیل آرام پہنچاتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جوڑوں کی حرکت میں آسانی پیدا کرتا ہے اور تکلیف کو کم کرتا ہے۔ جلد اور بالوں کی خوبصورتی مچھلی کا تیل جلد کو اندر سے نمی فراہم کرتا ہے، خشکی کو کم کرتا ہے اور چمکدار بناتا ہے۔ بالوں کے گرنے کو روکتا ہے، ان میں جان ڈالتا ہے اور انہیں مضبوط بناتا ہے۔ جلدی بیماریوں جیسے ایگزیما اور سورائسس کے علاج میں بھی مچھلی کے تیل کا کردار اہم ہے۔ آنکھوں کی صحت میں بہتری عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کی روشنی کم ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔ مچھلی کے تیل میں موجود DHA آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے، خشکی کو کم کرتا ہے اور بینائی کو بہتر بناتا ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ مچھلی کے تیل کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے، جس سے جسم وائرس، بیکٹیریا اور دیگر بیماریوں کے خلاف مضبوط ہو جاتا ہے۔ بچوں اور بزرگوں کے لیے یہ خاص طور پر فائدہ مند ہے۔ مچھلی کے تیل کے ممکنہ نقصانات خون پتلا ہونے کا خطرہ مچھلی کا تیل قدرت کا ایسا خزانہ ہے جو دل، دماغ، جوڑوں اور جلد کے لیے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔ اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دل کی دھڑکن کو متوازن رکھتے ہیں، دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں، جوڑوں کی سوجن کو کم کرتے ہیں اور جلد کو نرم و شاداب بناتے ہیں۔ مچھلی کے تیل کا باقاعدہ استعمال صحت مند زندگی کی ضمانت بن سکتا ہے۔ بدہضمی اور معدے کی خرابی کچھ افراد کو مچھلی کے تیل کے استعمال سے بدہضمی، گیس، ڈکار، پیٹ پھولنا یا منہ سے بدبو دار سانس کی شکایت ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر یہ خالی پیٹ لیا جائے۔ اس کے تیز ذائقے اور چکنائی کی نوعیت بعض افراد کے معدے کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایسے افراد کے لیے بہتر ہے کہ مچھلی کا تیل کھانے کے بعد استعمال کریں تاکہ یہ مسائل نہ ہوں۔ الرجی یا حساسیت جن افراد کو مچھلی یا دیگر سمندری غذا سے الرجی ہوتی ہے، انہیں مچھلی کے تیل سے بھی الرجک ردعمل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس قسم کی الرجی کی علامات میں جسم پر خارش، جلد کی سرخی یا سوجن، سانس لینے میں دشواری، یا گلے میں خراش شامل ہو سکتی ہیں۔ ایسے افراد کو مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لینا چاہیے۔ وزن میں اضافہ اگرچہ مچھلی کا تیل ایک صحت مند چکنائی کا ذریعہ ہے، لیکن اس کا حد سے زیادہ استعمال وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کافی زیادہ ہوتی ہیں۔ روزانہ کی مخصوص مقدار سے تجاوز کرنے سے جسم میں فالتو چربی جمع ہو سکتی ہے جو موٹاپے یا دیگر مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ اس لیے اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا بہتر اور محفوظ طریقہ ہے۔ غیر معیاری سپلیمنٹ کا خطرہ بازار میں ملنے والے تمام مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ معیاری نہیں ہوتے۔ بعض نچلے درجے کے برانڈز میں زہریلے مادے، جیسے پارہ، سیسہ یا سستے فلرز شامل کیے جاتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان غیر معیاری سپلیمنٹس کا استعمال جگر، گردے یا اعصابی نظام پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، اس لیے ہمیشہ مستند اور تصدیق شدہ برانڈز کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ وٹامن اے کی زیادتی وٹامن اے کی زیادتی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب یہ طویل عرصے…

Read More

Garlic: Health secrets you don’t know.

لہسن ایک قدرتی غذا ہے جو صحت کے فوائد کی وجہ سے مشہور ہے۔ لہسن کا استعمال نہ صرف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے بلکہ اس کے صحت کے فوائد بھی بے شمار ہیں۔ لہسن میں ایسے اجزاء موجود ہیں جو جسم کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، لہسن وزن کم کرنے، ہاضمہ کی صحت میں بہتری، اور خون کی صفائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ فوائد .ہاضمے کی اصلاح لہسن معدے کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے جو کسی بھی ہاضمہ کے مسائل جیسے کہ گیس، اپھارہ اور متلی کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ .جلد کی بڑھتی عمر لہسن کی خصوصیات جلد کو جوان اور چمکدار رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ جھریوں اور بڑھاپے کے آثار کو کم کر سکتا ہے۔ .دماغی صحت لہسن دماغی افعال کو بہتر بنانے اور یادداشت کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ .جلدی مسائل کے لیے مفید لہسن کی خصوصیات جلد کے انفیکشنز جیسے کہ کیل مہاسے اور ایگزیما کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ .خون کی صفائی لہسن جسم سے زہریلے مواد کو باہر نکالنے اور خون کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ .شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند لہسن خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے خاص طور پر ٹائپ 2 شوگر کے مریضوں کے لیے۔ اس کے استعمال سے انسولین کی حساسیت بھی بڑھ سکتی ہے۔ .کولیسٹرول کو کم کرتا ہے لہسن میں موجود مرکبات خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ .وزن کم کرنے میں مددگار لہسن چربی کو کم کرتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ہاضمے کی صحت لہسن پیٹ کے مسائل جیسے کہ معدے کی خرابی، قبض، اور گیس کی شکایت کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ بلند فشارِ خون لہسن بلند فشارِ خون کو بھی کم کرتا ہے۔ ادویات کے مضرِ صحت اثرات کو ختم کر کے درست تعاملات میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لہسن خون کے گاڑھے پن کو کم کرکے دل کے دورے سے بھی بچاتا ہے کینسر سے بچاؤ لہسن کئی طرح کی بیماریوں کو جو بیکٹیریا کی وجہ سے انسانوں کو لاحق ہوتی ہیں ان کا علاج کرتا ہے۔ لہسن قوتِ مدافعت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کینسر پھیلانے والے جراثیم کی بھی روک تھام کرتا ہے۔ اسکے خصوصی فوائد میں معدہ کے کینسر سے بچاؤ شامل ہے مدافعتی نظام لہسن جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے اور انفیکشنز سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ دل کی صحت لہسن خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور خون کی شریانوں کو پھیلا کر دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ٹھنڈ لگنے میں لہسن ٹھنڈ لگ جانے کے علاج کے لئے سب سے بہترین گھریلو علاج  ہے ! ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment !

Read More

صحت کے لیے چہل قدمی کیوں ضروری ہے چہل قدمی کے حیرت انگیز فوائد

چہل قدمی ایک سادہ لیکن انتہائی مؤثر ورزش ہے جو جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتی ہے۔ یہ نہ صرف دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ کو کم کرنے، وزن کم کرنے اور پٹھوں کی طاقت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ چہل قدمی آپ کو توانائی بخشتی ہے اور جسمانی لچک میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ اگر یہ عادت روزانہ کی بنیاد پر اپنائی جائے تو اس کے فائدے اور بھی زیادہ محسوس ہوتے ہیں۔ فوائد وزن کم کرنے میں مددگار روزانہ 30 منٹ کی تیز چہل قدمی کیلوریز جلانے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ دل کی صحت کے لیے مفید چہل قدمی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے، کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ شوگر کا خطرہ کم کرتی ہے باقاعدہ چہل قدمی خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرتی ہے جس سے ٹائپ 2 شوگر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے چہل قدمی ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بناتی ہے اور پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے خاص طور پر ٹانگوں اور کمر کے پٹھوں کے لیے۔ مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے روزانہ چہل قدمی کرنے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جس سے بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بڑھتی ہے۔ ذہنی تناؤ کم کرتی ہے چہل قدمی ایسے ہارمون کو خارج کرتی ہے جو ذہنی تناؤ، پریشانی، اور ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ نیند کو بہتر بناتی ہے باقاعدہ چہل قدمی نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے اور بے خوابی کے مسائل کو کم کرتی ہے۔ توانائی میں اضافہ چہل قدمی سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس سے توانائی کے لیول میں اضافہ ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں کی صحت کے لیے مفید تیز چہل قدمی سے پھیپھڑوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور آکسیجن کا استعمال زیادہ موثر ہوتا ہے۔ جسمانی توازن اور لچک بہتر ہوتی ہے چہل قدمی سے جسمانی توازن اور لچک بہتر ہوتی ہے جس سے چوٹ لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ دماغی صحت کے لیے فائدہ مند چہل قدمی یادداشت کو بہتر بناتی ہے اور دماغی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ جلد کی صحت کے لیے مفید چہل قدمی سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس سے جلد کو آکسیجن اور غذائیت ملتی ہے اور جلد چمکدار ہوتی ہے۔ معمول کی سرگرمی چہل قدمی کو روزمرہ کی زندگی میں آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ کسی خاص سامان یا جگہ کی ضرورت نہیں رکھتی۔ معاشرتی فوائد دوستوں یا خاندان کے ساتھ چہل قدمی کرنا تعلقات کو بہتر بناتا ہے اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ کرتا ہے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

انجیر آپ کی صحت کے لیے ایک معجزہ جانیں وہ راز جو آپ کی صحت کو بہتر بنائیں

انجیر ایک قدرتی پھل ہے جو صحت کے لحاظ سے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ یہ پھل مختلف معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس تحریر میں ہم انجیر کے فوائد کو تفصیل سے دیکھیں گے۔ فوائد دل کی صحت دنیا میں بہت سے لوگوں کی اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں اس لئے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ انجیر کا استعمال آپ کے دل کی صحت کو اچھا کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری مجموعی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔ یہ شریانوں کی صحت کو اچھا کرنے میں مدد کرتی ہے۔ خون کی کمی انجیر میں آئرن کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جو کہ خون کی کمی کو دور کرنے اور ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار ہے۔ 5عدد انجیر اور 11عدد منقی پانی سے دھولیں اور 250 گرام دودھ میں ابالیں۔ ایک دو جوش آجانے پر اُس دودھ کو پی جائیں اس سے نہ صرف خون کی کمی دور ہوگی بلکہ خراب خون صاف ہو جائے گا۔ ہڈیوں کی صحت انجیر کا استعمال ہڈیوں کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں ہڈیوں کے لئے  کیلشیم کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہمارا جسم خود  کیلشیم پیدا نہیں کرتا جس وجہ سے ہمیں بیرونی ذرائع سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ جسے ہم دودھ ،سویا اور پتوں والی سبزیوں سے حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم  کیلشیم کی اچھی مقدار  بھیگی ہوئی انجیر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ بلڈ شوگر کنٹرول انجیر میں قدرتی شوگر کی مقدار موجود ہوتی ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو معمول پر رکھنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے انجیر کا مناسب استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ کینسر سے بچاؤ انجیر میں موجود معدنیات کینسر کے خلیات کی نشوونما کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ خواتین کے لئے مفید انجیر کا استعمال خواتین کے لئے بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ہارمونز کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ہاضمہ کی بہتری انجیر ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے۔ یہ نہ صرف کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ آنتوں کی صفائی کے عمل کو بھی فروغ دیتی ہے جس سے قبض جیسے مسائل دور ہوتے ہیں۔ توانائی کا بہترین ذریعہ انجیر میں قدرتی شکر، فائبر اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرتے ہیں۔ کھانسی کے لیے مفید دو عدد انجیر پانی سے دھو کر روزانہ رات کو کھانے سے  بلغم نکل جاتا ہے اور کھانسی کو آرام آ جاتا ہے آنکھوں کی صحت انجیر آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہے اور نظر کی کمزوری یا نظر کی دیگر مشکلات کو کم کر سکتی ہے۔ قبض کرنے کے لیے انجیر میں اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ جو ہماری آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ جن لوگوں کو قبض کا سامنا رہتا ہے ان کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ قبض بہت سی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے اضافی وزن بہت سے لوگوں کی پریشانی ہے کیونکہ موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کو دعوت دے سکتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے والی غذا پر عمل کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی ڈائیٹ پلان میں انجیر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے جگر کی صفائی انجیر جگر کے صفائی کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور اس میں موجود قدرتی اجزاء جگر سے زہریلے مواد کو نکالنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ جگر کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے بہت مفید ہے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

Healthy Meal For Health On Eid

رمضان کے بعد عید کی خوشیوں میں غذا کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ جسم کو توانائی ملے اور صحت برقرار رہے۔ عید پر زیادہ تر میٹھے اور چکنائی والے کھانے ہوتے ہیں مگر اگر آپ صحت کا خیال رکھتے ہوئے عید منانا چاہتے ہیں تو کچھ صحت بخش غذائیں منتخب کر سکتے ہیں جو خوشی کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کو بھی فائدہ پہنچائیں۔ فوائد پھلوں کا سلاد پھلوں میں معدنیات اور فائبر ہوتی ہے جو جسم کو تروتازہ رکھتے ہیں۔ رمضان کے بعد عید کے دنوں میں تازہ پھلوں کا سلاد بہترین انتخاب ہے خاص طور پر موسم کے مطابق انار، سیب اور کیلے وغیرہ۔ گرلڈ یا بیکڈ چکن فرائی چکن کے بجائے گرلڈ یا بیکڈ چکن کھانے سے چکنائی کم ہوتی ہے جبکہ پروٹین کی اچھی مقدار ملتی ہے۔ یہ دل کے لئے مفید اور ہاضمے کے لیے بھی بہترین ہے۔ دہی دہی کے استعمال سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ آپ دہی کو پھلوں کے ساتھ یا اس کے ساتھ نمک اور کھیرا شامل کر کے مزید صحت بخش بنا سکتے ہیں۔ سبزیوں کا سوپ سبزیوں کا سوپ عید کے دوران ہلکے اور صحت مند کھانے کی ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ نہ صرف معدے کو آرام دیتا ہے بلکہ جسم کو ضروری طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔ خشک میوہ جات پستے، بادام، اخروٹ اور کشمش جیسے خشک میوہ جات میں صحت کے لئے فائدہ مند چکنائیاں ہوتی ہیں۔ عید کے دنوں میں ان کا استعمال خوش ذائقہ اور توانائی بخش ہوتا ہے۔ اسموتھیز اگر آپ کو میٹھا کھانے کی خواہش ہو تو اسموتھیز ایک اچھا متبادل ہیں۔ ان میں آپ دودھ، دہی، اور پھلوں کا استعمال کر سکتے ہیں جو صحت مند اور ہاضمہ کے لئے فائدہ مند ہیں۔ بغیر چینی کے میٹھے اگر عید پر میٹھے کا دل کرے تو چینی کے بغیر میٹھے جیسے شہد سے تیار کردہ مٹھائیاں یا پھلوں کی چٹنی بہترین ہے۔ یہ آپ کو خوش ذائقہ کے ساتھ ساتھ اضافی کیلوریز سے بھی بچا سکتی ہیں۔ کچومر یا کھیرا سلاد کھیرا اور ٹماٹر کا کچومر سلاد آپ کے ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ یہ تازہ اور ہلکا پھلکا ہے جو عید کے دنوں میں بھاری کھانوں کے بعد ایک بہترین آپشن ہے۔ مچھلی مچھلی دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ عید کے دنوں میں گریل یا بیکڈ مچھلی کھانا ایک صحت مند متبادل ہو سکتا ہے جو آپ کو ضروری غذائیت فراہم کرتی ہے۔ چکن یا سبزیوں کے کباب فرائی کے بجائے چکن یا سبزیوں کے کباب گریل کیے جائیں تو یہ کم چکنائی والے اور صحت بخش ہوتے ہیں۔ آپ انہیں ہلکی چٹنی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ براون بریڈ چکن، سبزیوں یا دہی کے ساتھ براون بریڈ کا استعمال کر کے آپ صحت بخش ذرائع حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کی توانائی کو برقرار رکھتی ہیں۔ تازہ جوسز تازہ جوسز عید کی تھکن اور کمزوری کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ خاص طور پر گاجر اور سنترے کا جوس وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے اور جسم کو توانائی دیتا ہے۔ آپ اس میں تھوڑا سا شہد یا پودینہ ڈال کر ذائقہ بھی بڑھا سکتے ہیں۔ پودینے کی چٹنی پودینہ کی چٹنی جو دہی یا کم تیل میں تیار کی جائے ایک بہترین اور ہلکی کھانے کی چٹنی ہے جو کھانوں کے ذائقے کو بڑھاتی ہے۔ یہ ہاضمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور کھانے کو مزید لذیذ بنا دیتی ہے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں

Read More
کولیسٹرول کم کرنے والی قدرتی غذائیں – دل کو رکھیں صحت مند

کولیسٹرول کم کرنے والی قدرتی غذائیں

کولیسٹرول، خون میں موجود ایک چکنائی ہے، جو جسم کے افعال کے لیے ضروری تو ہے، لیکن جب اس کی مقدار حد سے بڑھ جائے تو دل کی بیماریاں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج جیسے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ آج کے تیز رفتار دور میں لوگ جنک فوڈ، ذہنی دباؤ اور غیر فعال طرز زندگی کا شکار ہو کر کولیسٹرول جیسے خاموش قاتل سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اکثر لوگ مہنگی دوائیوں پر انحصار کرتے ہیں، لیکن قدرت نے ہمیں ایسی غذائیں عطا کی ہیں جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے کولیسٹرول کو قابو میں رکھ سکتی ہیں۔ یہ قدرتی غذائیں نہ صرف دل کو صحت مند رکھتی ہیں بلکہ جسمانی توانائی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ اگر آپ اپنی روزمرہ خوراک میں چند سادہ تبدیلیاں لے آئیں تو نہ صرف کولیسٹرول کنٹرول ہوگا بلکہ مجموعی صحت بھی بہتر ہو جائے گی۔ ان غذاؤں کا استعمال طبی اعتبار سے بھی مفید ہے اور کئی سائنسی تحقیقات ان کے فوائد کو تسلیم کر چکی ہیں۔ اس مضمون میں ہم آپ کو ایسی 10 قدرتی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو کولیسٹرول کو قدرتی طور پر کم کرتی ہیں۔ یہ معلومات نہایت آسان اور سادہ انداز میں پیش کی گئی ہیں تاکہ ہر عمر کے افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ کولیسٹرول کم کرنے والی 10 قدرتی غذائیں جو ۔ فائبر کا خزانہ جو ایک قدرتی اور غذائیت سے بھرپور اناج ہے، جس میں بیٹا گلوکن نامی خاص قسم کا فائبر پایا جاتا ہے۔ یہ فائبر خون میں موجود خراب کولیسٹرول (LDL) کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ روزانہ ناشتے میں جو کا دلیہ کھانے سے دل کی شریانیں صاف رہتی ہیں اور ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ جو نہ صرف نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے بلکہ بھوک کو دیر تک روکے رکھتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ کولیسٹرول کنٹرول کے لیے جو کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا فائدہ مند ہے۔ بادام – دل دوست خشک میوہ بادام ایک مکمل اور دل دوست غذاء ہے جو وٹامن ای، فائبر اور صحت مند چکنائی (مونو اَن سیچوریٹڈ فیٹس) سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ اجزاء خراب کولیسٹرول (LDL) کو کم کرنے اور اچھے کولیسٹرول (HDL) کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے دل کی شریانیں صاف اور مضبوط رہتی ہیں۔ روزانہ 5 سے 10 بادام بغیر نمک کے استعمال کرنے سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ بادام میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، جب کہ میگنیشیم بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ ذہنی سکون اور قوتِ مدافعت کو بھی بہتر بناتا ہے زیتون کا تیل – صحت مند چکنائی کا ذریعہ زیتون کا تیل ایک قدرتی تحفہ ہے جو صحت مند چکنائی یعنی مونو انسچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ چکنائیاں خون میں خراب کولیسٹرول (LDL) کو کم کرنے اور اچھے کولیسٹرول (HDL) کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں، جس سے دل کی شریانیں صاف اور مضبوط رہتی ہیں۔ روزمرہ کھانوں میں سرسوں، گھی یا دیگر تیلوں کے بجائے زیتون کا تیل استعمال کرنا دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مؤثر قدم ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسمانی اعضا کو قوت بخشتے ہیں۔ زیتون کا تیل نہ صرف دل بلکہ دماغ، جلد اور نظامِ ہضم کے لیے بھی بہترین ہے۔ لہسن – قدرتی کولیسٹرول کنٹرولر لہسن صدیوں سے بطور دوا استعمال ہوتا آ رہا ہے اور یہ کولیسٹرول کم کرنے میں قدرتی طور پر بہت مؤثر ہے۔ اس میں الیسن نامی فعال مرکب پایا جاتا ہے جو خون میں موجود خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور شریانوں میں چربی جمنے سے روکتا ہے۔ اگر روزانہ صبح خالی پیٹ ایک سے دو لہسن کی تریاں چبائی جائیں تو دل کی بیماریوں کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔ لہسن بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے، خون کو پتلا کرتا ہے اور خون کی روانی بہتر بناتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم میں سوزش کم کرتے ہیں اور قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔ مچھلی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور مچھلی ایک مکمل اور دل کے لیے مفید غذا ہے، خاص طور پر سالمن، سارڈین اور ٹونا جیسی اقسام جو اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ فیٹی ایسڈز خون میں ٹرائی گلسرائیڈز اور خراب کولیسٹرول (LDL) کی سطح کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ ہفتے میں کم از کم دو بار مچھلی کھانے سے دل کی شریانیں صاف اور لچکدار رہتی ہیں، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ مچھلی دماغی صحت، نظر اور جوڑوں کی مضبوطی کے لیے بھی مفید ہے۔ بہتر نتائج کے لیے مچھلی کو ابال کر یا گرل کر کے استعمال کریں، کیونکہ فرائی کی ہوئی مچھلی میں اضافی چکنائی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ دلیہ – ہاضمے کے لیے مفید اور کولیسٹرول کے خلاف مددگار دلیہ یعنی براؤن رائس یا جو کا دلیہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو خون سے چکنائی جذب کر کے خارج کرتا ہے۔ یہ ہلکی غذا ہے جو پیٹ بھرنے کے باوجود وزن میں اضافہ نہیں کرتی۔ یہ دل کے مریضوں کے لیے ایک بہترین آپشن ہے کیونکہ یہ بغیر نقصان کے شریانوں کو صاف کرتا ہے۔ سیب – اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور پھل “روزانہ ایک سیب ڈاکٹر سے بچائے رکھتا ہے” صرف کہاوت نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ سیب میں موجود پیکٹن فائبر کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ سیب روزانہ کھانے سے خون کی صفائی اور چربی کی سطح میں کمی آتی ہے۔ دہی – اچھے بیکٹیریا اور پروٹین کا بہترین ذریعہ دہی میں پروبائیوٹکس پائے جاتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ خالص اور بغیر چینی کے دہی دل کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ دہی بلڈ پریشر بھی کم…

Read More