کالی مرچ کے حیران کن صحت مند فوائد
کالی مرچ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہ صرف کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کا ذریعہ نہیں بلکہ صحت کے بے شمار فوائد کا خزانہ بھی ہے۔ روایتی طب اور یونانی طریقہ علاج میں کالی مرچ کو کئی بیماریوں کے علاج کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
کالی مرچ کی غذائی اہمیت
کالی مرچ میں درج ذیل غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں
وٹامنز
وٹامن کے، وٹامن سی، اور وٹامن بی6
منرلز
کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، میگنیشیم، زنک
فائبر
ہاضمہ بہتر بنانے میں مددگار
کالی مرچ کے طبی فوائد
نظامِ ہضم کی بہتری
کالی مرچ ہاضمے کو فعال بناتی ہے اور معدے میں ہاضمی رس کو متحرک کرتی ہے۔ یہ گیس، بدہضمی، اور قبض جیسے مسائل میں مفید ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار
کالی مرچ میں موجود پائپرین میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، جس سے چربی تیزی سے گھلتی ہے۔ اگر روزانہ نیم گرم پانی میں کالی مرچ شامل کرکے پیا جائے تو وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
نزلہ، زکام اور کھانسی کا علاج
کالی مرچ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کی حامل ہے۔ اسے شہد کے ساتھ ملا کر کھانے سے نزلہ اور کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
کالی مرچ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑتی ہے اور قوتِ مدافعت کو بڑھاتی ہے۔
ذہنی صحت کے لیے مفید
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ کالی مرچ میں موجود پائپرین دماغی خلیات کو متحرک کرتا ہے، جس سے یادداشت بہتر ہوتی ہے اور الزائمر جیسی بیماری سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔
جلد کی صحت
کالی مرچ میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کو صاف، چمکدار اور دانوں سے پاک رکھتی ہیں۔
بلڈ شوگر کنٹرول
کالی مرچ انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتی ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
گیس و تیزابیت ختم کرے
انتڑیوں میں جمع گیس کو خارج کر کے سکون دیتی ہے۔
بلغم خارج کرے
سینے اور گلے میں جمع بلغم کو پگھلا کر خارج کرتی ہے۔
حافظہ تیز کرے
پائپرین دماغی خلیات کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔
سُستی و کاہلی دور کرے
جسم کو متحرک کر کے توانائی بخشتا ہے۔
جوڑوں کے درد میں مفید
قدرتی اینٹی انفلامیٹری اثر کی بدولت سوجن اور درد میں سکون دیتی ہے۔
کینسر کے خلاف مدافعت
پائپرین خلیاتی تنزلی کو روکتا ہے، خاص کر بریسٹ اور پروسٹیٹ کینسر میں۔
خون کی صفائی کرے
فاضل مادوں کو خارج کر کے جلد صاف اور جسم ہلکا بناتی ہے۔
مردانہ کمزوری کا علاج
اعصاب کو طاقت دے کر قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔
ہارمون توازن برقرار رکھے
غدود پر اثر ڈال کر اینڈوکرائن نظام کو بہتر کرتی ہے۔
الرجی کم کرے
سانس کی نالیوں کو صاف کر کے الرجی کے حملے روکتی ہے۔
نیند بہتر بنائے
اعصاب کو سکون دے کر نیند کی بہتری میں مددگار۔
آنتوں کے کیڑے ختم کرے
قدرتی اثر سے پیٹ کی صفائی کرتی ہے۔
سانس کی بیماریوں میں مفید
دمہ، برونکائٹس اور نزلے میں سانس کھولتی ہے۔
اعصابی درد میں آرام
نیورالوجیکل درد جیسے شیاٹیکا وغیرہ میں سکون دیتی ہے۔
پٹھوں کی جکڑن دور کرے
مالش میں استعمال سے پٹھوں کو آرام دیتی ہے۔
گیس اور اپھارہ کا خاتمہ
کالی مرچ پیٹ میں بننے والی فالتو گیس کو خارج کرتی ہے اور آنتوں میں حرکت کو فعال کرتی ہے۔ یہ فلیٹولینٹ اثر رکھتی ہے، یعنی گیس خارج کرنے والا اثر، جو اپھارہ، بھاری پن اور تکلیف دہ پیٹ کے مسائل میں سکون دیتی ہے۔
بلغم کش دوا
بلغم جمنے کی صورت میں کھانسی، گلے کی خراش، اور سانس کی بندش جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ کالی مرچ بلغم کو پتلا کرتی ہے، اسے باہر نکالتی ہے، اور سانس کی نالیوں کو صاف کرتی ہے۔ یہ دمہ کے مریضوں کے لیے قدرتی ریلیف فراہم کرتی ہے۔
خون کی روانی میں بہتری
یہ خون کو صاف کرتی ہے، خون کی نالیوں کو پھیلانے میں مدد دیتی ہے، اور دوران خون کو بہتر کرتی ہے، جس سے جسم کے تمام اعضاء تک آکسیجن بہتر طریقے سے پہنچتی ہے۔
کینسر کے خلاف مدافعت
جدید تحقیق کے مطابق پیپرین کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتا ہے۔ یہ فری ریڈیکلز سے تحفظ دیتا ہے جو کینسر کی نشوونما میں کردار ادا کرتے ہیں۔ خاص طور پر بریسٹ، پروسٹیٹ اور بڑی آنت کے کینسر میں مؤثر ہے۔
مردانہ کمزوری کا علاج
کالی مرچ اعصابی طاقت میں اضافہ کرتی ہے، جنسی اعضا میں خون کی روانی بہتر کرتی ہے، جس سے جنسی کمزوری، سرعت انزال اور ضعف باہ جیسے امراض میں فائدہ ہوتا ہے۔
الرجی اور سانس کی نالی کی حساسیت
کالی مرچ کی گرم تاثیر سانس کی نالیوں کو صاف کرتی ہے، جس سے الرجی، چھینکیں، ناک بہنا اور آنکھوں کی سوجن میں آرام آتا ہے۔
بے خوابی کا علاج
یہ اعصاب کو سکون دیتی ہے، دماغی دباؤ کم کرتی ہے اور نیند کو بہتر بناتی ہے۔ کالی مرچ والے دودھ کا استعمال نیند کے مسائل میں مفید ہے۔
پٹھوں کے کھچاؤ اور درد میں آرام
کالی مرچ کا تیل پٹھوں پر مالش کرنے سے سوجن، کھچاؤ اور درد میں فوری آرام ملتا ہے۔ کھلاڑیوں اور جسمانی مشقت کرنے والوں کے لیے مفید ہے۔
جسمانی توانائی میں اضافہ
کالی مرچ کے گرم اثرات جسم میں توانائی پیدا کرتے ہیں۔ اس کا شہد یا دیسی گھی کے ساتھ استعمال جسمانی و دماغی توانائی کا بہترین نسخہ ہے۔
کالی مرچ کے نقصانات
زیادہ مقدار میں استعمال پیٹ میں جلن، السر، یا معدے کی خرابی پیدا کر سکتا ہے۔
حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو ڈاکٹر سے مشورہ لے کر استعمال کرنا چاہیے۔
کچھ افراد میں الرجی کا باعث بن سکتی ہے۔
یونانی طب میں کالی مرچ
یونانی طب میں مقام
یونانی معالج کالی مرچ کو بلغم، سردی، دمہ، اور جوڑوں کے درد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اسے تقویتِ معدہ اور تنفس کے نظام کی بہتری کے لیے بہترین دوا سمجھا جاتا ہے۔
جدید سائنسی تحقیق اور کالی مرچ
اینٹی کینسر
پائپرین کینسر سیلز کی افزائش کو روکتا ہے۔
نیورو
دماغی افعال کو بہتر بناتا ہے۔
اینٹی انفلامیٹری
سوزش اور درد میں کمی لاتا ہے۔
روزمرہ زندگی میں استعمال کے طریقے
خوراک میں شامل کریں
سالن، چٹنی، سوپ، انڈا، اور سلاد میں شامل کریں۔ دیسی چائے میں ایک چٹکی کالی مرچ شامل کریں۔
شہد کے ساتھ
شہد اور کالی مرچ کھانسی، گلا خراب، اور قوت مدافعت کے لیے مفید۔
چند مفید نسخہ جات
حب مقوی اعصاب
کالی مرچ 1 تولہ، فلفل دراز 1 تولہ اور اذراقی مدبر 1 تولہ
ترکیب تیاری تمام اجزاء کا سفوف بنا کر چھوٹی گولیاں بنا لیں۔
مقدار خوراک ایک گولی صبح و شام ہمراہ دودھ کھلائیں۔
مقوی اعصاب، وجمع المفاصل کے لیے مفید ہے۔
جوڑوں کا درد
روغن زیتون 200 گرام، کالی مرچ 10 گرام، زنجبیل 10 گرام اور کلونجی 10 گرام
کالی مرچ، زنجبیل اور کلونجی کو باریک کر کہ روغن زیتون میں ہلکی آگ پر جلائیں پھر روغن زیتون کو چھان کر شیشی میں محفوظ کر لیں۔
استعمال درد والی جگہ پر دن میں دو بار مالش کر کہ گرم پٹی باندھ لیں۔ اس کے علاوہ نہار منہ پانچ قطرے قہوہ میں ڈال کر پئیں۔
ہاضم دار سفوف
سنڈھ 50 گرام، کالی مرچ 1 تولہ اور نشادر ٹھکری 1.5 تولہ تمام اجزاء کو پیس کر محفوظ کر لیں۔
کھانے کے بعد ایک چمچ استعمال کریں
گیس، پیٹ درد، بھوک کا نہ لگنا، کھٹی ڈکار آنا اور سفوف معدہ کے لیے مفید ہے۔
بھوک کی کمی
انار دانہ، فلفل سیاہ اور نمک سفید ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں۔ کھانے کے بعد استعمال کریں۔
ہاضمہ، ریاح، پیٹ درد، گیس، اور بھوک کی کمی میں بہت مفید ہے۔
نظامِ ہضم کی بہتری
کالی مرچ ہاضمے کو فعال بناتی ہے اور معدے میں ہاضمی رس کو متحرک کرتی ہے۔ یہ گیس، بدہضمی، اور قبض جیسے مسائل میں مفید ہے۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment