جَو نہ صرف ایک غذا ہے بلکہ ایک طاقتور سپر فوڈ بھی ہے۔ جَو آپ کی صحت کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے طاقتور غذائی اجزاء اور معدنیات نہ صرف آپ کی جسمانی توانائی کو بڑھاتے ہیں بلکہ دل کی صحت، ہاضمہ، اور ذہنی سکون کے لئے بھی بہترین ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کیسے جَو آپ کی صحت میں حیرت انگیز تبدیلی لا سکتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے فائدہ مند
جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ہے اس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ یہ دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور خون کی روانی کو بہتر رکھتے ہیں۔
ہاضمہ کی صحت
جو میں غذائی ریشہ بہت زیادہ ہوتا ہے جو قبض کی شکایت کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔ فائبر کی زیادہ مقدار سے پیٹ دیر تک بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جو وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا
جو کا استعمال خون میں شوگر کے جذب ہونے کی رفتار کو کم کرتا ہے جس سے شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار
جو ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے جو زیادہ توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس میں موجود ریشہ انسان کو زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس کراتا ہے جس سے اضافی کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔
جلد کی صحت
جو میں موجود اجزاء جلد کی حالت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ جو کا آٹا اکثر جلد کی صفائی کے لئے ماسک یا اسکرب کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد کو نرم اور چمکدار بناتا ہے۔
دماغی سکون
جو دماغ کے لیے توانائی فراہم کرتے ہیں اور ذہنی تھکاوٹ کو دور کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ جو دماغی صحت کے لیے مفید ہے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا
جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہیں۔
ہڈیوں کی صحت
جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے اور ہڈیوں کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔
اینٹی انفلامیٹری اثرات
جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور جو کا استعمال جوڑوں کے درد یا سوزش سے بچاؤ کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
خون کی صفائی
جو کا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مددگار ہوتا ہے جس سے خون کی صفائی ہوتی ہے اور مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے۔
قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار
جو میں موجود اجزاء جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں جس سے بیماریوں سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔
کینسر سے بچاؤ
جو کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں خاص طور پر آنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں مفید ہیں۔
آنتوں کی صحت
جو کا استعمال آنتوں کو پرسکون کرتا ہے۔ جو میں موجود غذائی ریشہ آپ کے نظام انہضام کو درست طریقے سے چلانے میں مددگار ہے۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment