ہڈیوں کی کمزوری کو کیسے دور کریں؟
ہڈیاں انسانی جسم کا وہ حصہ ہیں جو نہ صرف ڈھانچے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں بلکہ خون بناتی ہیں اور اندرونی اعضا کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔ ہڈیوں کی کمزوری ایک ایسی حالت ہے جس میں ہڈیاں پتلی اور کمزور ہو جاتی ہیں، اور معمولی چوٹ سے بھی فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بیماری مرد و خواتین دونوں کو متاثر کر سکتی ہے مگر خواتین اس کا زیادہ شکار ہوتی ہیں خاص طور پر بڑھاپے میں۔

ہڈیوں کی کمزوری کی علامات
کمر، جوڑ یا پنڈلیوں میں مسلسل درد۔
معمولی چوٹ لگنے پر فریکچر ہو جانا۔
قد میں کمی آنا، کمر کا جھک جانا، دانتوں کی خرابی اور کمزوری۔
تھکاوٹ اور جسمانی کمزوری، چلنے، اٹھنے یا بیٹھنے میں دشواری۔
ہڈیوں کو کمزوری کیوں ہوتی ہے؟
ہڈیوں کا ماس بہت سست رفتاری سے بڑھتا ہے نوعمری سے لے کر عمر کے آخر تک، عورتوں اور مردوں دونوں کی ہڈیاں تقریباً 90 فیصد تک بڑھتی ہیں۔ یہ 30 سال کی عمر تک بڑھتا رہتا ہے جہاں یہ سالوں تک ایسا ہی رہتا ہے۔ مگر اس کے بعد کچھ نقصان ہونا شروع ہوجاتا ہے لیکن یہ عام طور پر بہت سست ہوتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کس چیز سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ ہڈی کی سختی ہی اسے طاقت دیتی ہے۔ یہ ہڈیوں کے معدنیات کے ذریعہ تشکیل پاتا ہے جو خلیوں کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے.
ہڈیوں کی کمزوری کی وجوہات
کیلشیم کی کمی
کیلشیم ہڈیوں کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی
سورج کی روشنی سے دوری یا غیر متوازن غذا اس کا سبب بنتی ہے۔
ہارمونی تبدیلیاں
خاص طور پر خواتین میں مینوپاز کے بعد ایسٹروجن کی کمی۔
جسمانی سرگرمی کی کمی
ورزش نہ کرنا یا زیادہ دیر بیٹھے رہنا۔
تمباکو نوشی اور الکحل
یہ ہڈیوں کی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔
بعض ادویات
جیسے کہ اسٹیروئیڈز کا طویل استعمال۔
ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی غذائیں
دودھ اور دہی کیلشیم سے بھرپور۔
انڈا وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ۔
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے کہ پالک اور میتھی۔
بادام اور اخروٹ میگنیشیم اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ۔
مچھلی خاص طور پر سالمن اور ٹونا۔
تل اور السی کے بیج۔
پھل خاص طور پر کیلا، نارنجی، آم اور سیب۔

ہڈیوں کی کمزوری کا دیسی علاج
تل اور گڑ کا استعمال
روزانہ ایک چمچ تل اور گڑ کھانے سے کیلشیم کی کمی پوری ہوتی ہے۔
ہلدی ملا دودھ
رات کو سونے سے پہلے ہلدی ملا دودھ پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
السی کا سفوف
السی کے بیج پیس کر سفوف بنا لیں، ایک چمچ روزانہ پانی کے ساتھ لیں۔
ہڈیوں کی مالش
تل یا زیتون کے تیل سے ہلکی مالش کرنے سے ہڈیوں کو آرام اور طاقت ملتی ہے۔
کالی مرچ اور شہد
کالی مرچ کو شہد میں ملا کر روزانہ استعمال کریں، یہ سوزش کم کرتی ہے اور ہڈیوں کو طاقت دیتی ہے۔
کیلشیم کا استعمال
کیلشیم ہڈیوں کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے اور اس لیے ہڈیوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی مقدار میں ضروری ہوتا ہے۔ بہت سی مختلف غذائیں ہیں جو کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہیں اور انہیں روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔ دودھ کیلشیم کا بنیادی ذریعہ ہے
انڈے کا استعمال
کمزوری اور تھکاوٹ کو دور رکھنے کے لیے متوازن غذا کھانا صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انڈوں کو اپنی غذا میں شامل کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ وہ غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں۔ غذائیت میں اضافے کے لیے روزانہ ایک انڈا کھائیں
ورزش کا کردار
ہڈیوں کی کمزوری سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر
کیلشیم اور وٹامن ڈی کی مناسب مقدار لینا
سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز
روزانہ ورزش یا چہل قدمی
متوازن غذا کا استعمال
باقاعدگی سے چیک اپ کروانا
زیادہ نمک، سوڈا اور کیفین کے استعمال سے پرہیز
دودھ، دہی، مچھلی، انڈے اور خشک میوہ جات کا استعمال بڑھانا

نسخہ برائے ہڈیوں کی طاقت
کلونجی 50 گرام، چھوارہ 6 عدد، مغز بادام 50 گرام، زعفران 2 گرام اور شہد خالص 250 گرام۔ تمام اجزاء کو پیس کر شہد میں ملا لیں۔ روزانہ صبح نہار منہ ایک چمچ استعمال کریں۔ یہ نسخہ ہڈیوں کے درد، کمزوری اور جوڑوں کے مسائل کے لیے انتہائی مفید ہے۔
ہزاروں مطمئن صارفین کا انتخاب! ابھی اکسیر درد جوڑ حاصل کریں
اکسیر درد جوڑ
اکسیر درد جوڑ ایک قدرتی اور انتہائی مجرب کورس ہے۔ جو جوڑوں کے درد اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کورس کا مستقل استعمال
جوڑوں کے درد کو دائمی طور پر ٹھیک کر کے جوڑوں میں مضبوطی اور جوڑوں کی حرکت میں بہتری لاتا ہے
مدت کورس: 30 دن
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment