پتے کی پتھری! ایک چھوٹا سا پتھر، بڑی تباہی! مکمل ہربل اور منفرد علاج
تعارف
پتہ، جگر کے نیچے ایک چھوٹا سا تھیلا ہے جو صفرا کو ذخیرہ کرتا ہے۔ جب یہ صفرا گاڑھا ہو کر جم جائے تو پتھری بن جاتی ہے۔ اور یہ ننھے سے پتھر آپ کی صحت کی دنیا الٹ سکتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ٪80 افراد کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ اُن کے جسم میں ایک خاموش بم چھپا ہے۔
علامات
دائیں طرف پسلیوں کے نیچے درد۔
متلی، قے، یا بدہضمی۔
چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کی خواہش۔
کھانے کے بعد پیٹ پھولنا
بخار یا یرقان (شدید صورت میں)
قانون مفرد اعضاء کے مطابق
پتہ جذب و تحلیل اور اخراجی نظام کا اہم عضو ہے۔ جب جگر کا فعل خراب ہو جائے، صفرا میں بلغم پیدا ہو جائے یا گرم و خشک مزاج غالب ہو تو صفرا گاڑھا ہو کر جم جاتا ہے اور یہی جمنے والا مواد پتھری کی شکل اختیار کرتا ہے۔
پتھری کی اقسام
کولیسٹرول پتھری (عام قسم)
پیگمینٹ پتھری (خون کی خرابی سے)
مکس پتھری (کئی عوامل کا مجموعہ)
نسخہ جات
(1)
نمک کچری 100 گرام، سوڈا باٸی کارب 100 گرام اور ورقیہ 20 گرام۔ سوڈا اور نمک مکس کرکے اس میں چھ گھنٹے ورقیہ پکاٸیں۔ اس کو انتہائی باریک پیس لیں۔ اس میں 250 گرام سنڈھ (انتہائی باریک) ڈال کر مکس کر کے چھوٹے سائز کے کیپسول بھر لیں۔ ایک کیپسول صبح و شام ہمراہ عرق پودینہ اور عرق مکوہ میں ملا کر دیں۔
(2)
زنجبیل، اجوائن دیسی، نوشادر، قلمی شورہ تمام اجزاء 50 گرام، کشتہ حجرالیہود 100 گرام اور ریوند خطائی 200 گرام لے کر باریک سفوف بنالیں۔
ایک گرام سفوف صبح دوپہر شام ہمراہ قہوہ سونف، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی اور گل سرخ استعمال کریں۔ پتہ کی پتھری کے لیے شافی نسخہ ہے۔
مفید غذائیں
صبح
کھجور، حلوہ بادام، حلوہ سوجی (دیسی گھی میں تر)، مکھن اور بادام۔
دوپہر
گوشت بکرا، گوشت دیسی مرغی، کلیجی، ٹینڈے، کدو، دال مونگ اور دلیہ۔
رات
کالی مرچ، ادرک، ہلدی، نمک اور دیسی گھی۔
پھل
آم، کھجور، خوبانی، چلغوزہ، شہتوت، پپیتہ، خربوزہ، انگورشیریں، انارشیریں اور امرود۔
مشروبات
شربت شہتوت، آم کا ملک شیک، روغن ارنڈ، روغن زیتون۔
قہوہ
سرپھوکہ 3 گرام، کلتھی 6 گرام، تخم کانسی 10گرام اور تخم خربوزہ 10 گرام دن میں چار بار۔
یہ مفید معلومات مفادِ عامہ کے لئے مسلم دواخانہ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ہیں۔ مریض حضرات سے گزارش ہے کہ اپنا علاج خود کرنے کی بجائے مسلم دواخانہ کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں تا کہ درست انداز میں تشخیص و علاج ممکن ہو پائے۔
اکسیر پتھری توڑ
پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے خارج کرنے والی مجرب دوا۔ دردِ گردہ و مثانہ کا شافی علاج
ترکیب استعمال: ایک خوراک صبح ایک خوراک شام کھانے کے بعد ہمراہ شربت بزوری یا آب مولی
مدت کورس: 30 دن
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment
Post Comment