کھجور ایک ایسا میٹھا پھل ہے جو صدیوں سے انسانوں کی غذا کا اہم حصہ رہا ہے۔ یہ نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ رمضان کے دوران کجھور کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نہ صرف سنت ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں۔
فوائد
فوری توانائی کا ذریعہ
کجھور میں قدرتی شکر وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو روزہ افطار کرتے ہی جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔
توانائی کی سطح بڑھانا
کھجور میں قدرتی شکر کی موجودگی کی وجہ سے یہ فوری توانائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ کھجور کو دودھ میں ابال کر کھانے سے فوری طاقت ملتی ہے۔
ہاضمے میں مددگار
کجھور میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور قبض جیسی مشکلات سے بچاتی ہے۔
وٹامنز سے بھرپور
کجھور میں ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسمانی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ہیں۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا
کجھور میں موجود اجزاء بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جو خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔
دل کی صحت کے لیے مفید
کجھور دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ دل کے دورے میں 7 عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر کھلائیں۔ یہ جسم کے ہر حصے کے لیے یکساں مفید ہے۔
ہڈیوں کو مضبوط بنانا
کھجور ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ یہ دل کے مریض کے لیے انتہائی مفید ہے۔ گردہ، مثانہ، پتہ اور آنتوں کے درد میں مفید ہے۔
دماغی صحت کے لیے فائدہ مند
کھجور دماغی صحت کے لیے اہم ہے۔ یہ دماغی توانائی کو بڑھاتی ہے یادداشت کو بہتر بناتی ہے اور ذہنی تھکن کو کم کرتی ہے۔
حاملہ خواتین کے لیے فائدہ
کھجور کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ یہ اہم معدنیات فراہم کرتی ہے جو خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجور کا استعمال بچے کی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
کھجور جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے جس سے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار
وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ یہ آپ کو زیادہ دیر تک بھرپور رکھتی ہے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
خون کی کمی کے لیے مفید
کھجور خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے مفید ہے جو آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔
آنکھوں کی صحت کے لیے مفید
کھجور آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہے۔ یہ آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتی ہے اور آنکھوں کے امراض اور موتیا سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
جلد کی صحت
کھجور کا استعمال جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود معدنیات جلد کو نم اور ہموار رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد کی عمر رسیدگی کے آثار کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
پانی کی کمی کا خاتمہ
کھجور کا استعمال پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے کیونکہ اس میں 20 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔ یہ روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہے خاص طور پر رمضان کے مہینے میں۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment