Posted on Leave a comment

مزدور کا پسینہ اور جسم کی خاموش تکلیفیں

"دھوپ میں کام کرتا ہوا مزدور، پسینہ، مشقت، اور خاموش بیماریوں کے بوجھ تلے دبا انسان۔"

تعارف

ہر سال یکم مئی کو دنیا مزدوروں کا عالمی دن مناتی ہے۔

لیکن کیا کبھی ہم نے سوچا؟

مزدور کی سب سے بڑی جنگ اس کی روزمرہ جسمانی تکلیفوں سے ہوتی ہے۔
پٹھوں کا درد، کمر کی تکلیف، جوڑوں کی جلن، پانی کی کمی، جلد کی خشکی یہ سب مزدوروں کے خاموش دشمن ہیں جن سے وہ لڑتے تو ہیں مگر علاج نہیں ڈھونڈ پاتے۔

:آئیے اس لیبر ڈے پر جانتے ہیں
مزدور طبقے کی عام جسمانی بیماریاں
ان کا آسان و سستا قدرتی علاج
اور ہماری ذمہ داری کیا ہے؟

پٹھوں کا درد

مسلسل مشقت کا نتیجہ
وجہ
زیادہ بوجھ اٹھانا، جھک کر کام کرنا، کیلشیم کی کمی۔
علاج
تِل کا تیل نیم گرم کر کے مالش، کلونجی اور روغن زیتون کا لیپ، اس کے علاوہ دودھ، شہد اور کیلا روزانہ استعمال کریں

کمر درد اور جوڑوں کا درد

وجہ
زمین پر کام، غلط زاویے، کیلشیم و وٹامن ڈی کی کمی
علاج
روغن اوجاع یا جوڑوں کے درد کا تیل، نیم گرم پانی سے سکائی۔ اس کے علاوہ رات کو ہلدی اور دودھ کا استعمال کریں۔

جلد کی خشکی اور خارش

وجہ
دھوپ میں کام، مٹی، کیمیکل کے اثرات
علاج
نیم کے پتوں کا پانی یا ابلا ہوئے پانی سے نہانا، روغنِ بادام اور گلیسرین کے استعمال کے ساتھ ساتھ ملتانی مٹی اور دہی کا لیپ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔

پانی کی کمی اور تھکن

وجہ
پسینہ، دھوپ، متوازن خوراک کی کمی۔
علاج
تخم ملنگا اور لیموں پانی، تلسی والا قہوہ، پانی میں گلوکوز یا شکر اور نمک کا محلول، ناریل کا پانی اور ستو زیادہ استعمال کری

لیبر ڈے کا اصل پیغام خدمت

!ہمیں چاہیے
مزدوروں کو چیک اپ میں خصوصی رعایت۔
مفت یونانی مالش یا درد کم کرنے والے نسخے مہیا کریں۔
انہیں صحت کی اہمیت سمجھائیں۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment