کریلا کے فوائد، نقصانات اور دیسی نسخے

کریلےصحت اور توانائی کے لیے مفید

کریلا دنیا بھر میں بطور سبزی استعمال ہوتا ہے مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کڑوے ذائقے میں شفا کا خزانہ چھپا ہے ۔ہزاروں سال پرانی طبِ یونانی اور جدید سائنسی تحقیق اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ کریلا ایک مکمل جِسمانی صفائی کرنے والا، بلڈ پیوریفائر، جگر کو طاقت دینے والا، اور شوگر کے مریضوں کے لیے ایک قدرتی انسولین ہے۔ قانونِ مفرد اعضاء کے مطابق کریلا جگر کی اصلاح کرتا ہے، صفراوی مواد کو خارج کرتا ہے، خون کو صاف کرتا ہے، اور جسم سے فاسد مادوں کو نکالتا ہے۔ اگر اس کا استعمال درست اصولوں کے مطابق کیا جائے تو یہ بے شمار پیچیدہ امراض کا علاج بن سکتا ہے۔ حیران کن طبی فوائد شوگر کا قدرتی علاجکریلے میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں قدرتی انسولین کا کردار ادا کرتے ہیں۔جگر کی صفائی اور حفاظتکریلا جگر کی صفائی، صفرا کی روانی اور ہیپاٹائیٹس بی اور سی جیسے امراض میں مفید ہے۔ جگر کے مریض اگر اسے مناسب طریقے سے استعمال کریں تو اس کے نتائج حیرت انگیز ہو سکتے ہیں۔ خون کی صفائیکریلا خون کو صاف کرتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مادوں کو نکالتا ہے۔ جلدی امراض جیسے پھنسیاں، مہاسے، خارش، اور ایگزیما میں بے حد مفید ہے۔وزن کم کرنے والا قدرتی نسخہکریلے میں کیلوریز نہایت کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ اس کا جوس یا ابلا ہوا کریلا روزانہ لینے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ہاضمے کی خرابیوں میں مفیدگیس، بدہضمی، قبض، اور معدے کی جلن جیسے مسائل میں کریلا کمال کا اثر رکھتا ہے۔ جلدی بیماریوں کا علاججلد پر داغ دھبے، پھوڑے، مہاسے اور چہرے کی بے رونقی کو دور کرنے میں کریلا اندرونی اور بیرونی دونوں طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔کولیسٹرول کم کرتا ہےکریلے میں موجود اجزاء کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں اور دل کی صحت بہتر بناتے ہیں۔کینسر سے حفاظتجدید تحقیق کے مطابق کریلے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو کینسر سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ گردوں کی صفائیکریلا گردوں کو صاف کرتا ہے اور پیشاب آور ہونے کے باعث گردے کے فاسد مادے باہر نکالتا ہے۔مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہےوٹامن سی اور زنک کی موجودگی کی بدولت کریلا جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔بالوں کے مسائل میں مفیدکریلے کا رس سر میں لگانے سے خشکی، جھڑنے اور بالوں کی بے رونقی کم ہوتی ہے۔نظر کو بہتر بناتا ہےکریلا وٹامن اے کا قدرتی ذریعہ ہے، جو بینائی کو بہتر کرتا ہے۔جوڑوں کے درد میں افاقہکریلا یورک ایسڈ کو کم کرتا ہے، جس سے جوڑوں کے درد میں نمایاں کمی آتی ہے۔دماغی سکون اور نیند بہتر کرتا ہےکریلے کے اجزاء دماغی تناؤ کم کرتے ہیں اور نیند میں بہتری لاتے ہیں۔حیض کی بے ترتیبی میں فائدہ مندخواتین کے مخصوص مسائل میں کریلا بچاؤ اور علاج دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ احتیاطی تدابیر صرف اعتدال میں استعمال کریں روزانہ 100 ملی لیٹر سے زائد رس نہ لیں۔اگر پہلے سے کوئی دوائیں لے رہے ہیں تو ماہر حکیم سے مشورہ کریں۔بچوں، حاملہ خواتین، یا ضعیف افراد کو بلا مشورہ استعمال نہ کروائیں۔خالی پیٹ کریلا رس نہ لیں معدہ کو اذیت دے سکتا ہے۔متوازن غذا کے ساتھ استعمال کریں، تنہا علاج کے طور پر استعمال نہ کریں۔ جدید سائنسی تحقیق کی روشنی میں کریلے کے فوائد کریلے پر دنیا بھر میں کئی جدید سائنسی تحقیقات کی گئی ہیں۔ ذیل میں ان میں سے چند اہم تحقیقاتی نکات پیش کیے جا رہے ہیں: اینٹی ڈائبٹک اثراتایک سائنسی تحقیق کے مطابق کریلے میں موجود مرکبات انسولین جیسے اثرات رکھتے ہیں جو خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھتے ہیں۔کینسر سے بچاؤکریلا کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہو سکتا ہے، خاص طور پر پروسٹیٹ، بریسٹ اور لبلبے کے کینسر میں۔ یہ خلیات کی غیر معمولی تقسیم کو روکتا ہے۔مدافعتی نظامکریلا جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے جو کینسر، بڑھاپے اور دیگر امراض کا باعث بنتے ہیں۔ یہ مدافعتی نظام کو طاقت دیتا ہے۔جگر، معدہ اور آنتوں کے لیے مفیدکریلے میں موجود اجزاء جگر کی صفائی کرتے ہیں، پیٹ کے کیڑے مارنے میں مدد دیتے ہیں اور ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔ چند مفید نسخہ جات (1) کلونجی، کریلا خشک، تخم نیم، پھلی کیکر، جامن کی گھٹلی، میتھی دانہ، اندرجوتلخ، تخم سرس، گڑمار بوٹی، سناءمکی، پنیر ڈوڈی، افسنتین، شاہ بلوط، تخم حرمل اور ہلدی۔سب اجزاء برابر وزن پیس لیں اور جامن کے سرکہ میں تر و خشک کرلیں۔ اب ان میں کشتہ گؤدنتی، کشتہ بیضہ مرغ، کشتہ صدف باقی تمام اجزاء کے برابر لے کر ملا لیں۔ صبح، دوپہر اور شام جامن کا سرکہ دو چمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر لیں۔ (2) مغز تخم نیم، مغز تخم کریلا، تخم جامن، میتھی دانہ، کلونجی تمام اجزاء 25گرام، کشتہ قلعی آدھا تولہ، ایلوویرا آدھا تولہ اور چرائتہ 100گرام۔پہلے تمام خشک اجزاء کو سفوف بنا کر چھان لیں پھر اس میں ایلوویرا ملا کر کھرل کر کے گولیاں بنالیں۔ گولی بنانے کیلئے گوند کیکر کا پانی استعمال کریں ایک گولی صبح، دوپہر اور شام استعمال کریں شوگر کے لیے مفید ہے۔ (3) تین چمچ کریلے کے تازہ پتوں کا رس ایک گلاس لسی میں ڈال کر روزانہ صبح ایک ماه تک پینا بواسیر کے عارضہ کو دور کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کریلے کی جڑ کا پیسٹ بواسیر کے مسوں پر لگانا مفید ہے۔ (4) خون کے متعدد امراض جن میں فساد خون سے پھوڑے پھنسیاں نکلنا، خشک خارش، تر خارش، چنبل وغیرہ کے علاج کے لئے کریلا انتہائی مفید ہے۔ایک کپ تازہ کریلوں کا رس ایک چمچ لیموں کے رس میں ملا کر صبح نہار منہ چمچ چمچ کر کے پینا مفید ہے۔ پرانے امراض میں چار سے چھ ماہ تک جاری رکھنا پڑ سکتا ہے اور جن علاقوں میں جذام پھیل جائے ان علاقوں میں کریلے کا استعمال انتہائی مفید رہتا ہے۔ اطباء کی آراء ابن سینا کے مطابق کریلا بدن سے “رطوبات فاسدہ” نکالتا ہے۔حکیم اجمل خان نے کریلے کو “طبیبِ شوگر” کا لقب دیا تھا۔مولانا حکیم قاضی مظفر حسین کے مطابق: “کریلا قلیل میں دوا اور کثیر میں زہر بن سکتا ہے۔” ایک طاقتور…

Read More