Posted on Leave a comment

میٹابولزم سست ہے یا تیز؟ وزن کم نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہو سکتی ہے

سست میٹابولزم وزن میں رکاوٹ کی اصل وجہ

تعارف

آپ صبح 4 بجے اٹھتے ہیں، جاگنگ کرتے ہیں، ورزش کرتے ہیں، کھانے میں پرہیز کرتے ہیں لیکن پھر بھی وزن کم نہیں ہوتا۔
دوسری طرف ایک ایسا شخص جو صرف ایک سادہ سا ناشتہ کرتا ہے، دن بھر بے ترتیب کھاتا ہے، اور پھر بھی سلم اور سمارٹ نظر آتا ہے۔
فرق کہاں ہے؟
جواب: میٹابولزم

میٹابولزم ہے کیا؟

میٹابولزم دراصل آپ کے جسم کی وہ اندرونی فیکٹری ہے جو کھانے کو توانائی میں بدلتی ہے۔ یہی طے کرتا ہے کہ آپ کا کھایا ہوا چربی بنے گا یا طاقت۔

سست میٹابولزم کے اسباب و علامات

فاسٹ فوڈ کا بے تحاشہ استمعال، بے وقت کھانا، کھاتے ہی سو جانا، نظام ہضم کا کمزور ہوجانا، ٹھنڈا پانی اور کولا مشروبات کے شوقین، کیمیکلز کی بھرمار۔ اس کے علاوہ علامات میں بھوک کی کمی، فم معدہ کا درد، توند کا بڑھنا، انتڑیوں میں ہلکہ ہلکہ درد اٹھنا، یورک ایسڈ ، مستقل اپھارہ اور قبض شامل ہیں۔

علاج

سب سے پہلے غذاٸی پرہیز لازمی کرواٸیں۔ سادہ شوربے والا سالن، سادہ روٹی کھانے کی ھدایت کریں اگر ہوسکے تو جو کا دلیا ایک ٹاٸم استمعال کرواٸیں تمام بیکری اور فاسٹ فوڈ ایٹم بند کردیں۔

کلونجی
جگر اور نظامِ ہضم کا محرک، جسمانی چربی کو پگھلائے۔
ادرک
گرمی اور حرکت پیدا کرے اور ہاضمہ اور توانائی میں اضافہ۔
سونف
معدہ کی صفائی، ہارمونز کا توازن بحال کرے
اجوائن
پیٹ کی گیس، قبض اور سستی کا دشمن، چربی کو طاقت میں بدلے۔

نسخے

(1)

عرق سونف، عرق سفید زیرہ اور عرق مکوہ۔ تینوں عرق ساٹھ ساٹھ ملی گرام
صبح و شام دیں۔
سنڈھ چار تولہ، مرچ سیاہ تین تولہ اور ورقیہ مدبر در نمک ایک تولہ ایک سے دو رتی کا کیپسول دن میں دو بار انھیں عرقوں کے ساتھ استعمال کرائیں۔(یہ نسخہ کسی ماہر طبیب کی زیرِ نگرانی تیار کرائیں)۔

(2)

اجزاء
عرقِ کلونجی، ستِ زنجبیل، عرقِ سونف اور معجونِ مقوی معدہ
فوائد
میٹابولزم تیز کرے، چربی جلائے، جسم میں توانائی بھرے اور بھوک کو متوازن کرے
استعمال
روزانہ نہار منہ 2 چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

کیپسول مہزل

 3,000

کیپسول مہزل ایک قدرتی اور موثر دوائی ہے۔ جو موٹاپے کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ دوائی قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی ہے جو جسم کے لیے بالکل محفوظ ہیں
کیپسول مہزل کا استعمال: روزانہ ایک کیپسول صبح اور ایک کیپسول شام کو کھانے کے بعد پانی کے ساتھ لیں
ہدایات: کیپسول مہزل بچے اور حاملہ خواتین استعمال نہ کریں۔
کیپسول مہزل ایک قدرتی اور موثر دوائی ہے جو موٹاپا کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اسے استعمال کرکے آپ اپنے جسم کو تندرست رکھنے میں مدد کرتے ہیں

مدت کورس: 30 دن

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment