گوند کتیرہ ایک قدرتی گوند ہے جو درختوں سے حاصل کی جاتی ہے اور صحت کے حوالے سے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ یہ خاص طور پر گرمیوں میں استعمال کی جاتی ہے کیونکہ یہ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے اور جسمانی کمزوری کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ گوند کتیرہ کا استعمال صدیوں سے طبِ یونانی اور دیسی علاج میں کیا جا رہا ہے، اور یہ نہ صرف توانائی بحال کرتا ہے بلکہ جلد، بالوں اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
فوائد
جسمانی توانائی میں اضافہ
گوند کتیرا جسمانی کمزوری کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ طاقت میں اضافے کے لیے دودھ یا دیگر مشروبات میں ملا کر استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔
گرمی کے اثرات سے تحفظ
گوند کتیرا جسم میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہے اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ گرمیوں میں گوند کتیرا کا شربت پینے سے جسمانی درجہ حرارت معتدل رہتا ہے۔
معدے کی صحت کے لیے
گوند کتیرا کا استعمال معدہ کی تیزابیت، قبض، ہاضمہ اور دیگر معدہ کے مسائل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
پیشاب کی بے قاعدگی کے لیے
پیشاب کی جلن، بندش اور دیگر مسائل کے لیے گوند کتیرا قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
خواتین کے لیے فائدہ مند
گوند کتیرا حاملہ خواتین اور زچگی کے بعد کمزوری کو دور کرنے کے لیے ایک مفید جزو سمجھا جاتا ہے۔ یہ ہارمونی توازن کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
جلد کی خوبصورتی کے لیے
گوند کتیرا جلد کو نرمی فراہم کرتا ہے اور جِلدی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ ایک قدرتی موئسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے جسے چہرے پر لگانے سے جلد نرم اور چمکدار ہو جاتی ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے
گوند کتیرا شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے لیکن شوگر کے مریضوں کو اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔
دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے
کولیسٹرول کم کرنے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں گوند کتیرا کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
گوند کتیرا کا استعمال
مشروبات یا شربت میں شامل کریں
رات بھر گوند کتیرا کو پانی میں بھگو کر صبح دودھ، پانی یا شربت میں ملا کر پئیں گرمیوں میں اس کا شربت پینے سے جسمانی درجہ حرارت معتدل رہتا ہے۔
دودھ کے ساتھ
کمزوری دور کرنے کے لیے گوند کتیرا کو دودھ میں شامل کر کے پئیں۔ یہ طاقت کا بہترین ذریعہ ہے۔
جلد کے لیے
گوند کتیرا کو پانی میں بھگو کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگانے کے 15 منٹ بعد دھو لیں جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔
کھانوں میں شامل کریں
گوند کتیرا مختلف میٹھے پکوانوں، آئس کریم اور دلیے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ کھانوں کو گاڑھا کرنے اور ذائقہ بڑھانے میں مددگار ہے۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment