ادرک ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو نہ صرف کھانے میں خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ اس کے صحت کے لیے بے شمار فوائد بھی ہیں۔ اس کے اندر موجود قدرتی مرکبات نہ صرف بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ہیں بلکہ یہ جسم کی توانائی کو بھی بڑھاتے ہیں۔ اس تحریر میں ہم آپ کو ادرک کے کچھ منفرد فوائد کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کی زندگی کو صحت مند اور بہتر بنا سکتے ہیں۔
فوائد
دماغی صحت میں بہتری
ادرک دماغی توانائی کو بڑھاتی ہے اور دماغ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ یہ دماغی تکان کو کم کرنے، ذہن تیز کرنے اور یادداشت میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
کینسر کی روک تھام
ادرک میں موجود اجزاء کینسر کو روکنے میں مددگار سمجھے جاتے ہیں۔ یہ آنتوں کی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔
جلد کی صحت
ادرک میں ایسے قدرتی اجزاء ہوتے ہیں جو جلد کو صاف اور صحت مند بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ مہاسوں کو کم کرنے اور جلد کی سوزش کو ٹھیک کرنے میں بھی مددگار ہے۔
سردی اور نزلہ کی زکام
ادرک میں موجود قدرتی مرکبات جسم میں گرمی پیدا کرتے ہیں جو سردی اور نزلہ کی علامات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
خوف اور اضطراب
ادرک کا استعمال اضطراب اور ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے قدرتی اثرات آپ کے موڈ کو بہتر کر سکتے ہیں اور ذہنی سکون فراہم کر سکتے ہیں۔
خواتین کی صحت
ادرک خواتین کے لیے خصوصاً مفید ہے کیونکہ یہ حیض کے دوران ہونے والی تکالیف، درد اور اضطراب کو کم کرتا ہے۔
بلڈ پریشر
ادرک بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے بھی معروف ہے خاص طور پر وہ لوگ جو ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہیں۔
ہوا کی نالیوں کی صفائی
ادرک کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ پھیپھڑوں اور ہوا کی نالیوں کو صاف کرنے میں مددگار ہے۔ اس سے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے، سانس کی بیماریوں اور دمہ کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔
موڈ کو بہتر بنانا
السی کے بیج پٹھوں کے تناؤ اور صحت کے لیے مفید ہیں۔ ورزش کرنے والوں کے لیے یہ ایک اچھا سپلیمنٹ ہو سکتا ہے۔
جسم میں سوزش کو کم کرنا
ادرک کا استعمال ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے اور آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں موجود قدرتی مرکبات آپ کو چڑچڑا پن اور افسردگی سے بچا سکتے ہیں۔
سگریٹ چھوڑنے میں مدد
اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں تو ادرک آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ یہ آپ کی تمباکو کی خواہشات کو کم کرتی ہے اور سگریٹ نوشی میں کمی آتی ہے۔
گنٹھیا اور جوڑوں کے درد میں راحت
ادرک گنٹھیا اور جوڑوں کے درد میں مؤثر ہے۔ اس کے قدرتی سوزش کم کرنے والے اجزاء جوڑوں میں درد کی شدت کو کم کرتے ہیں۔
سوجن اور ورم کم کرنا
ادرک کا استعمال ورم کو کم کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے خاص طور پر اگر آپ کو کسی قسم کی سوجن یا درد ہو جیسے کہ مسلز کا درد یا کسی قسم کی چوٹ۔
معدے کے السر کے خلاف تحفظ
ادرک معدے کو مضبوط کرتی ہے جو معدے کے السر اور معدے کی دیگر بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔
کمر درد اور پٹھوں کی تھکاوٹ میں آرام
ادرک کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ پٹھوں کی تھکاوٹ اور کمر درد میں آرام فراہم کرتی ہے۔ اس کے قدرتی سکون بخش اثرات پٹھوں کی سوزش اور درد کو کم کرتے ہیں۔
ادرک کے چند بہترین نسخہ جات
روغن اوجاع
ادرک ۵ تولہ، پوست ۵ تولہ بیخ بید انجیر ۵ تولہ، قرنفل ۶ ماشہ، اسپند ا تولہ، دار چینی ا تولہ، لہسن ا کلو، پیاز کا پانی ۲ تول، زردی بیضہ مرغ ۲ عدد اور روغن کنجد ۲۰ تولہ۔ سب ادویہ کو کوٹ کر روغن کنجد میں ملا کر آگ پر رکھیں۔ سرخ ہونے پر زردی بیضہ مرغ ملائیں جب سب چیزیں سیاہی پر آجائیں تو آگ سے اتار لیں اور چھان کر محفوظ کر لیں۔
تركيب استعمال: روزانہ درد والی جگہ پر مالش کریں۔
جسمانی دردوں اور چوٹ کے لیے مفید ہے۔
چٹنی درد کمر
ادرک ۳ ماشہ، کالی مرچ ۷ عدد، زیرہ سفید ۱ ماشہ اور دھنیا خشک ا ماشہ۔ سب اشیاء کی چٹنی بنالیں۔ ایک خوراک صبح و شام استعمال کریں۔ کمر درد کے لیے مفید ہے۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment