خشک میوہ جات خوش ذائقہ اور صحت بخش ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف مختلف بیماریوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال کا کام سر انجام دیتے ہیں بلکہ جسمانی صحت کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں اور بہت سے طبی امراض کو بھی دور کرنے کا باعث بنتے ہیں
فوائد
چلغوزہ
چلغوزہ ایک عمدہ قسم کا میوہ ہے اس کو کھانے سے گردے اور جگر کو طاقت پہنچتی ہے۔ اس کے استعمال سے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔ یہ پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔چلغوزہ کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔ پرانی کھانسی کے لیے چلغوزہ پیس کر شہد میں ملا کر کھایا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
اخروٹ
اخروٹ نہایت غذائیت بخش میوہ ہے۔ یہ دماغ کو طاقتور بناتا ہے اور ذہنی نشوونما میں اہم کردار رکھتا ہے اس سے جسمانی تھکان میں خاطرخواہ کمی واقع ہوتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر کے ساتھ دل کی بیماری کی روک تھام کے لیے بھی مفید ہے
پستہ
پستے میں قدرتی اجزاء کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے پھیپھڑوں سے خراب مادے خارج ہوجاتے ہیں۔ پستے کی روزانہ مناسب مقدار کھانے سے کینسر جیسی مرض کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ پستے کے استعمال سے جسم میں ایک مدافعتی قوت پیدا ہوتی ہے جو ہر قسم کی بیماری سے لڑنے کی صلاحیت مہیا کرتی ہے۔
کاجو
کاجو ایک خوش ذائقہ میوہ ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے اس کا باقاعدہ استعمال ضروری ہے۔ اس کو فرائی کرکے بھی کھایا جاتا ہے۔ اس کے مغز کا مربہ دل و دماغ کو طاقتور بناتا ہے اور دانتوں کے درد میں کمی پیدا کرتا ہے۔
بادام
بادام میں غذائیت کا بے پناہ خزانہ موجود ہے۔ یہ بینائی اور دماغ کے لیے بے حد مفید ہے۔ یہ حافظے کو تیز کرتا ہے۔ اس کو رات کو بھگو کر صبح نہار منہ بچوں کو کھلانا بہت فائدہ مند ہے۔ اس کا حلوہ بنا کر کھانے سے نزلہ، زکام اور سر درد میں بہتری آتی ہے۔ روغن بادام کا مساج آنکھوں کے گرد پڑے حلقوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے
مونگ پھلی
مونگ پھلی کمزور اور دبلے پتلے افراد کے لیے مفید ہے۔اس کا استعمال معدے کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے مونگ پھلی کھانی چاہیے۔ یہ مختلف ذائقہ دار پکوانوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے ۔
کشمش
کشمش بچوں کے لیے بہت مفید ہے ایسے بچے جو دانت نکال رہے ہوں تو انھیں بہت تکلیف ہوتی ہے اس لیے کشمش کو باریک پیس کر شہد میں ملا انھیں چٹا دیا جائے جس سے درد کم ہو جائے گا۔ یہ خون کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ بچوں کو کشمش، خوبانی، کھجور دینے کی تاکید کریں۔ اس کے علاوہ یہ کمزور افراد کا وزن بھی بڑھاتی ہے
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں