Muhammad Zeeshan

سردیوں میں جلد کی صحت کا راز یہ چند طریقے ضرور آزمائیں

سردیوں میں جلد خشک اور پھٹی ہوئی نظر آتی ہے خاص طور پر ہاتھوں اور پیروں کی جلد جو زیادہ حساس ہوتی ہے لیکن آپ چند آسان اور قدرتی طریقوں سے نہ صرف اپنے ہاتھوں اور پیروں کو نرم و ملائم بنا سکتے ہیں بلکہ انہیں دلکش اور پرکشش بھی بنا سکتے ہیں۔ ایک اچھی روٹین اور تھوڑی سی توجہ سے آپ اپنی جلد کو دوبارہ نکھار سکتے ہیں اور اسے نرم ریشم جیسا بنا سکتے ہیں۔ گلیسرین اور لیموں کا مرکب ایک چمچ گلیسرین اور 1 چمچ لیموں کا رس ملا کر ہاتھوں اور پاؤں پر لگائیں۔ 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ جلد کی خشکی اور کھردرے پن کو ختم کرتا ہے۔ ناریل کا تیل اور چینی کا اسکراب دو چمچ ناریل کا تیل اور 1 چمچ چینی ملا کر جلد پر ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں۔ یہ جلد کو نرم بناتا ہے۔ شہد اور دہی کا ماسک شہد اور دہی کو برابر مقدار میں مکس کرکے جلد پر لگائیں۔ 15-20 منٹ بعد دھو لیں۔ یہ جلد کو ڈیپ موئسچرائز کرتا ہے۔ وٹامن ای کا تیل وٹامن ای کے کیپسول کا تیل رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور کاٹن کے دستانوں یا موزوں میں ڈھانپ کر سو جائیں۔ یہ جلد کی مرمت میں مددگار ہے۔ پٹرولیم جیل پھٹی ہوئی جلد پر پٹرولیم جیل لگا کر موزے پہن لیں۔ یہ جلد کو ہوا سے بچاتا ہے اور نمی برقرار رکھتا ہے۔ کیلے کا پیسٹ پکے ہوئے کیلے کو میش کرکے ہاتھوں اور پاؤں پر لگائیں۔ 15 منٹ بعد دھو لیں۔ کیلے میں موجود ودرتی معدنیات جلد کو نرم کرتا ہے۔ گرم پانی میں نمک ڈال کر بھگوئیں گرم پانی میں 1 چمچ نمک ملا کر ہاتھ پاؤں 10 منٹ تک بھگوئیں۔ یہ پھٹی جلد کو آرام پہنچاتا ہے۔ کھیرے اور دودھ کا لوشن کھیرے کا رس اور دودھ برابر مقدار میں ملا کر جلد پر لگائیں۔ یہ جلد کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور خشکی ختم کرتا ہے۔ بے بی آئل کا استعمال سونے سے پہلے بے بی آئل سے ہاتھوں اور پاؤں کی مالش کریں۔ یہ جلد کو نرم کر دیتا ہے۔ موئسچرائزنگ کریم کا استعمال گلاب کے تیل یا ناریل کے تیل کا استعمال کریں۔ رات کو سونے سے پہلے ان تیلوں کو اچھی طرح ہاتھوں اور پیروں پر لگا کر مالش کریں پھر سوتے وقت پلاسٹک بیگ یا موزے پہن کر رکھیں تاکہ تیل جلد میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔ شہد اور زیتون کے تیل کا ماسک ایک چمچ شہد اور دو چمچ زیتون کے تیل کو مکس کریں اور اسے ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں۔ تقریباً 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھو لیں۔ شہد میں قدرتی نمی ہوتی ہے جو جلد کو نرم کرتی ہے۔ آلو کا استعمال آلو کو اُبال کر اس کا پیسٹ بنائیں اور پھر اسے اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں۔ آلو کی قدرتی خصوصیات جلد کو نرم اور ہموار بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ لیموں اور چینی کا اسکرب لیموں اور چینی کا اسکرب بنا کر اس کا استعمال کریں۔ چینی جلد کو ڈیڈ سیلز سے صاف کرتی ہے اور لیموں کا رس جلد کو روشن کرتا ہے۔ سردیوں میں جلد کو محفوظ رکھنے کے چند طریقے دستانے اور موزے پہنیں سردیوں میں ہاتھوں اور پاؤں کو ٹھنڈی ہوا سے بچانے کے لیے دستانے اور موزے ضرور پہنیں۔ یہ جلد کو خشک ہونے سے بچاتے ہیں۔ گرم پانی کا کم استعمال ہاتھوں اور پاؤں کو زیادہ دیر تک گرم پانی میں نہ بھگوئیں۔ گرم پانی جلد کے قدرتی تیل کو ختم کر دیتا ہے جس سے خشکی بڑھتی ہے۔ ہلکے صابن کا استعمال جلد کو خشک کرنے والے سخت صابن کی بجائے موئسچرائزنگ والے ہلکے صابن استعمال کریں۔ پانی کا زیادہ استعمال جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پئیں۔ خشک جلد کی ایک بڑی وجہ پانی کی کمی ہوتی ہے۔ متوازن غذا کھائیں وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذائیں جیسے پھل، سبزیاں، مچھلی اور گری دار میوے کھائیں۔ یہ جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں Do visit us for principled and certain treatment

Read More

تِل کے استعمال سے آپ کی صحت بدل سکتی ہے جانیں کیسے

تِل ایک قدیم اور غذائی بیج ہے جس کا استعمال مختلف ثقافتوں میں صدیوں سے ہوتا آرہا ہے۔ یہ چھوٹے سے بیج نہ صرف ذائقے میں مزیدار ہوتے ہیں بلکہ صحت کے حوالے سے بھی بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔ تِل میں موجود معدنیات اور فیٹی ایسڈز اسے ایک طاقتور غذائی جزو بناتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اگر آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور قدرتی علاج کی طرف مائل ہیں تو تِل ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ اس تحریر میں ہم تِل کے فوائد، استعمال کے طریقے اور اس کے مختلف اقسام پر تفصیل سے بات کریں گے۔ فوائد ہاضمہ کے مسائل کو دور کرنا تِل ہاضمہ کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تِل کا تیل یا تِل کو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے معدے کے مسائل جیسے گیس، بدہضمی اور اپھارہ بھی کم ہوتے ہیں۔ تِل کا تیل معدے کی جلن اور سوزش کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ خون کی کمی کے لئے فائدہ مند تِل میں آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ خون کی سطح کو بڑھانے کے لیے تِل کا استعمال بہت اہم ہے۔ انیمیا میں مبتلا افراد کے لیے تِل کے بیج ایک قدرتی علاج ہو سکتے ہیں۔ جلد کی صحت میں بہتری تِل کے تیل میں قدرتی اجزاء کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جلد کو نرم، ملائم اور چمکدار بناتے ہیں۔ تِل کا تیل جلد کے خشکی، کھچاؤ اور سوزش کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تِل کے تیل کا استعمال چہرے کی جھریوں کو کم کرنے اور عمر کے اثرات کو سست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جوڑوں کی سوزش اور درد تِل میں قدرتی معدنیات کی مقدار ہوتی ہے جو جوڑوں کی سوزش کو کم کرتی ہے اور درد میں آرام پہنچاتی ہے۔ یہ خصوصیت خاص طور پر آرتھرائٹس جیسے امراض میں فائدہ مند ہے۔ تِل کے تیل کی مالش بھی جوڑوں میں سوزش اور درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ دل کی صحت کی بہتری تِل میں ایسی چکنائیاں معجود ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں اور دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔ یہ دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرتی ہیں۔ تِل کا استعمال دل کے دورے اور فالج کے امکانات کو کم کر سکتا ہے۔ خواتین کے لئے فائدہ مند خواتین کے لیے تِل خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ ہارمونل بیلنس کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ تِل کا استعمال ماہواری کے دوران درد کو کم کرنے اور پٹھوں کے تناؤ کو دور کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ ذہنی سکون اور نیند تِل ذہنی سکون اور نیند کی کیفیت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مجموعی صحت کے فوائد تِل ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں اور یہ ہڈیوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ تِل ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں اور دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں۔ تِل کے چند مفید نسخہ جات کیلشیم کی کمی کے لیے تل سفید 50گرام گرینڈ کر کے ایک گلاس دودھ ملا کر پی لیں ذائقہ کے لیئے حسب ضرورت شهد یا شکر ملا سکتے ہیں۔شوگر اور موٹاپے کے مریض بغیر شکر استعمال کریں معدے کی صحت کے لیے ایک چمچ سیاہ یا سفید تِل لے کر انہیں پیس لیں پھر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر روزانہ صبح خالی پیٹ کھائیں۔ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور معدے کی جلن یا گیس کو دور کرتا ہے۔ جوڑوں کے درد کے لیے جوڑوں کے درد اور سوزش کے لیے تِل کے تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں تھوڑا سا نمک ملا کر مالش کریں۔ یہ جوڑوں کے درد میں کافی آرام پہنچاتا ہے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

دیسی گھی صرف ذائقہ نہیں صحت کا بھی طاقتور ذریعہ یہ راز جان کر آپ دیسی گھی کو کبھی نہیں چھوڑیں گے

دیسی گھی جو ہماری روایتی کھانوں کا لازمی جزو رہا ہے نہ صرف ذائقے کا کمال ہے بلکہ یہ صحت کے حوالے سے بھی ایک قیمتی خزانہ ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جسم، دماغ اور جلد ہر لحاظ سے تندرست اور جوان رہیں تو دیسی گھی ایک ایسا راز ہے جس کا اثر فوری اور دیرپا ہوتا ہے۔ اس کی قدرتی طاقت اور غذائیت آپ کی زندگی میں نہ صرف خوشبو اور ذائقے کا اضافہ کرتی ہے بلکہ آپ کی صحت کو بھی نیا ولولہ دیتی ہے۔ تو آئیے اس حیرت انگیز قدرتی تحفے کے فوائد کو دریافت کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ کیسے آپ کی روزمرہ زندگی میں جادو کی طرح اثرانداز ہو سکتا ہے۔ دیسی گھی کے فوائد دل کی صحت دیسی گھی میں موجود قدرتی چکنائیاں دل کے لیے فائدہ مند ہیں۔ یہ چکنائیاں کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہیں اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔ یہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھا کر برے کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ہاضمہ کی بہتری دیسی گھی ہاضمہ کے عمل کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ آنتوں کی جلن کو کم کرتا ہے اور آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے قبض، سینے کی جلن اور دیگر ہاضمے کے مسائل میں کمی آتی ہے۔ یہ کھانے کے بعد ہاضمے کی افادیت کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ جلد کی چمک دیسی گھی میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کی مرمت اور صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ دیسی گھی جلد کے خلیوں کی تجدید میں مدد کرتا ہے، جھریوں اور جلن کو کم کرتا ہے۔ دیسی گھی کو جلد پر لگانے سے یہ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے جس سے جلد نرم اور چمکدار رہتی ہے۔ یہ ایک قدرتی موئسچرائزر کی طرح کام کرتا ہے۔ ہڈیاں مضبوط اور تندرست دیسی گھی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں لہذا دیسی گھی کے استعمال سے یہ مسائل کم ہو سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر بڑھتی عمر کے افراد کے لیے مفید ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ دیسی گھی میں کئی قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کو نقصان دہ مادوں سے بچاتے ہیں۔ یہ نقصان دہ مادے بیماریوں اور عمر کے اثرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس کے ذریعے جسم میں ان نقصان دہ مادوں کی مقدار کم کی جا سکتی ہے جو صحت کو فروغ دیتے ہیں اور عمر کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔ دماغی صحت دیسی گھی میں موجود اجزاء دماغی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔ یہ دماغ کے خلیات کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور یادداشت کو تیز کرتے ہیں۔ دیسی گھی دماغ کی مناسب فنکشننگ میں مدد دیتا ہے اور دماغی تھکاوٹ، بے چینی اور ڈپریشن کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ یہ دماغی خلیوں کی تخلیق میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مدافعتی نظام کا مضبوط محافظ گھی میں ایسے قدرتی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ دیسی گھی جسم میں آلودگی اور انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اس لیے یہ سردی، نزلہ و زکام اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ توانائی کا قدرتی ذریعہ دیسی گھی میں چکنائی کی ایسی خاص نوعیت ہوتی ہے جو جسم میں دیرپا توانائی فراہم کرتی ہے۔ یہ چربی تیزی سے جسم میں جذب ہو جاتی ہے اور آپ کو فوری توانائی ملتی ہے، جس سے آپ دن بھر متحرک اور چست رہتے ہیں۔ مضبوط بال دیسی گھی کا استعمال بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود آءرن اور اینٹی آکسیڈنٹس بالوں کو مضبوط بناتے ہیں اور خشکی کو کم کرتے ہیں۔ دیسی گھی کو بالوں کی جڑوں میں لگانے سے بالوں کا گرنا کم ہو سکتا ہے اور یہ نرم اور چمکدار رہتے ہیں۔ حمل اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے فائدہ مند دیسی گھی حمل کے دوران ماں اور بچے دونوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ یہ بچے کی نشوونما کے لیے ضروری چکنائیاں فراہم کرتا ہے اور ماں کے جسم کی توانائی کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھی دیسی گھی کا استعمال دودھ کی مقدار اور معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیں! ہر چیز کا اعتدال میں استعمال بہترین ہوتا ہے۔ آپ اپنے روزمرہ کے کھانے میں دیسی گھی کا استعمال اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کر سکتے ہیں لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ دیسی گھی کا استعمال متوازن مقدار میں کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ مقدار صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ ہمیشہ اپنے معالج سے مشورہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔ دیسی گھی استعمال کرنے کے چند بہترین طریقے ناشتہ میں شامل کریں دیسی گھی کو آپ اپنے ناشتہ میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ جیسے آپ روٹی یا پراٹھے بنا رہے ہوں ان پر دیسی گھی لگا کر کھائیں۔ یہ آپ کو توانائی فراہم کرے گا اور دن بھر کی مصروفیات کے لیے آپ کو تروتازہ رکھے گا۔ اگر آپ اوٹس یا دلیہ کھا رہے ہیں تو ان میں بھی دیسی گھی ڈال کر مزید ذائقے اور غذائیت کا اضافہ کریں۔ چائے یا دودھ میں شامل کریں صبح کی چائے یا دودھ میں ایک چمچ دیسی گھی شامل کرنا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ نہ صرف جسم کو حرارت فراہم کرتا ہے بلکہ توانائی بھی بڑھاتا ہے۔ دیسی گھی دودھ کے ساتھ مل کر ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ سبزیوں یا سالن میں شامل کریں آپ جب سبزی یا سالن تیار کر رہے ہوں تو آخر میں ایک چمچ دیسی گھی ڈال کر اس کا ذائقہ مزید لذیذ بنا سکتے ہیں۔ گھی نہ صرف سبزیوں یا سالن کی خوشبو کو بڑھاتا ہے بلکہ ان…

Read More

انار صحت کا سب سے آسان اور خوشگوار طریقہ

انار ایک ایسا قدرتی پھل ہے جو نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انار کا استعمال آپ کی صحت کو بہتر بنانے کے کئی حیرت انگیز طریقوں سے ممکن ہے اس میں موجود قدرتی مرکبات اور غذائی اجزاء نہ صرف دل کی بیماریوں، کینسر، اور ہاضمے کے مسائل سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ آپ کی جلد، دماغ، اور جسمانی طاقت کو بھی بڑھاتے ہیں۔ آئیے، انار کے ان رازوں کو دریافت کریں جو آپ کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ڈپریشن اور ذہنی مسائل میں کمی انار کا استعمال ڈپریشن اور ذہنی مسائل کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انار کا جوس دماغی صحت کو فروغ دیتا ہے اور ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے۔ اینٹی ایجنگ خصوصیات انار میں موجود اجزاء عمر رسیدگی کی علامات کو سست کرتے ہیں اور جلد کی جوانی کو برقرار رکھتے ہیں۔ انار کا باقاعدہ استعمال جلد پر جھریوں کو کم کرتا ہے اور جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے۔ دل کی دھڑکن کو بہتر بنانا انار کا جوس دل کی دھڑکن کو مستحکم رکھنے اور دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دل کے فالج یا دل کی دوسری بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ انار کا رس دل کی دھڑکن کی رفتار کو معمول پر لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مردوں کی صحت انار مردوں کی صحت کے لیے مفید ہے خاص طور پر جنسی صحت کے حوالے سے۔ انار کا رس ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھا سکتا ہے اور جنسی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انار خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے جو کہ جنسی صحت کے لیے اہم ہے۔ زخموں کی شفا انار کی جڑیں اور پتے بھی مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔ انار کی جڑوں کا استعمال زخموں کو جلد ٹھیک کرنے، ورم کو کم کرنے اور جلن کو سکون دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔ انار کا رس جلد کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔ دماغی کارکردگی میں اضافہ انار دماغی کارکردگی پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔ اس میں موجود قدرتی اجزاء دماغی خلیات کی حفاظت کرتے ہیں اور یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ انار کا رس دماغی عمر کو بڑھا سکتا ہے اور الزائمر جیسی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ حمل کے دوران فائدہ حاملہ خواتین کے لیے انار کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ انار میں موجود آئرن بچے کی نشوونما کے لیے اہم ہے اور اس سے ماں کی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔ انار خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور حاملہ خواتین کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ گردوں کی صحت انار گردوں کی صفائی میں مددگار ہے۔ انار کا جوس گردوں کی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ گردوں میں موجود زہریلے مواد کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انار کا استعمال گردے کی پتھری کو بھی نرم کرنے اور اس کے اخراج میں مدد دے سکتا ہے۔ جگر کی صحت انار کا رس جگر کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ یہ جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے اور اس کے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ انار کے چند طبی فوائد شربت انار انار کے دانوں کو نچوڑ کر آدھا کلو پانی نکالیں اور اس میں ڈیڑھ کلو چینی ڈال کر حسب دستور شربت بنا لیں۔مقدار خوراک: 60 گرام صبح اور 60 گرام شام استعمال کریں۔فوائد: مقوی دل، گبراہٹ اور بےچینی کو دور کرتا ہے۔ چورن ہاضمہ اناردانہ ترش 60 گرام، سونٹھ 7 گرام، زیرہ سفید 7 گرام، تربد سفید دو گرام، زیرہ سیاہ دو گرام، چھلکا بہیڑہ دو گرام، چھلکا ہرڑپپلی دو گرام، تنتریک دو گرام، نمک لاہوری 50 گرام۔ ان سب کو ملا کر باریک پیس لیں اور باریک چھلنی سے چھان لیں۔ترکیب استعمال: 5 گرام صبح و شام کھانے کے بعد استعمال کریں۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

گاجر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے جانیں کیسے

گاجر ایک ایسی قدرتی غذا ہے جو آپ کی صحت کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ گاجر میں موجود معدنیات اسے ایک مکمل صحت بخش غذا بناتے ہیں جو آنکھوں کی روشنی سے لے کر دل کی صحت تک ہر حصے کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ چاہے اسے کچا کھائیں، جوس بنا کر پئیں یا کسی پکوان میں شامل کریں، گاجر کا ہر طریقہ آپ کی تندرستی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس تحریرمیں ہم گاجر کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا ذکر کریں گے جو آپ کو اس غذائی خزانے کی اہمیت کا اندازہ دلائیں گے۔ فوائد آنکھوں کی صحت گاجر میں قدرتی معدنیات کا بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ یہ معدنیات ایک قسم کے اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو آنکھوں کو الرجی سے بچاتے ہیں اور نظر کی کمزوری کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ رات کی نظر کو بہتر بناتے ہیں اور آپ کو زیادہ روشن اور واضح دیکھنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ دل کی صحت گاجر میں موجود قدرتی اجزاء اور فائبر دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ فائبر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ قدرتی اجزاء خون کی شریانوں میں سوزش کو کم کرتے ہیں جس سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ گاجر کا باقاعدگی سے استعمال دل کے نظام کو بہتر رکھنے میں مددگار ہے۔ ہاضمہ کی بہتری گاجر کا باقائدہ استعمال آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے، قبض کو دور کرتا ہے اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر کا پانی پینے سے ہاضمہ کا عمل مزید بہتر ہوتا ہے اور معدہ صاف رہتا ہے۔ جلد کی خوبصورتی گاجر میں موجود اجزاء جلد کو نم رکھ کر اس کی صفائی اور چمک بڑھاتے ہیں۔ یہ جلد کو نقصان دہ شعاعوں سے بچاتے ہیں، جھریوں اور بڑھاپے کی علامات کو کم کرتے ہیں۔ گاجر کا جوس پینے سے جلد پر قدرتی چمک آتی ہے اور مہاسوں کی روک تھام بھی ہوتی ہے۔ کینسر سے بچاؤ گاجرر پھیپھڑوں، جگر اور پستان کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مدافعتی نظام کی مضبوطی گاجر مدافعتی نظام کو تقویت دیتی ہے اور یہ جسم کو بیماریوں کے خلاف بہتر طور پر لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ گاجر کا روزانہ استعمال آپ کی جسمانی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور آپ کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔ بالوں کی صحت گاجر کے فوائد بالوں کے لیے بھی بہت اہم ہیں۔ گاجر بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے اور ان کے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔ گاجر کے رس کو بالوں میں لگانے سے خشکی دور ہوتی ہے اور بال نرم و چمکدار ہو جاتے ہیں۔ موڈ کی بہتری گاجر موڈ کو بہتر بناتی ہے اور آپ کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔ اس کے استعمال سے آپ خود کو زیادہ خوشگوار اور توانائی سے بھرپور محسوس کر سکتے ہیں۔ خون کی کمی گاجر میں آئرن کی مقدار اچھی ہوتی ہے جو خون کی کمی (انیمیا) کو دور کرنے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن C آئرن کے جذب کو بہتر بناتا ہے جس سے خون کی سطح کو تیزی سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ جسمانی توانائی میں اضافہ گاجر قدرتی طور پر توانائی کا اچھا ذریعہ ہے۔ اس میں موجود قدرتی شوگر آپ کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور آپ کو دن بھر چست اور متحرک رکھتی ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی گاجر ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ہڈیوں کی ساخت کو بہتر بناتی ہے اور ان کے ٹوٹنے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ گاجر کے چند طبی فوائد ضعف دماغ اجزاء: گاجروں کا رس ا تولہ، مغز بادام ۶ عددترکیب تیاری: مغز بادام کو اچھی طرح کھرل کر کے اس میں ملا دیں۔تركيب استعمال: صبح نہار منہ استعمال کریںدماغی کمزوری، حافظہ قوی، نظر کی کمزوری، طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے مفید ہے۔ سفوف بصارت و ترک عینک اجزاء: سونف ایک پاؤ، بادام آدھ پاؤ، گاجر کا رس ایک پاؤ، کوزہ مصری ادویہ کے برابرترکیب تیاری: گاجر کو صاف کر کے پانی نکالیں پھر سونف کو کسی چینی کے برتن یا مٹی کے برتن میں ڈالیں۔ اس پر گاجر کا پانی ڈال دیں۔ برتن کو کسی ململ کے رومال سے ڈھانپ کر محفوظ جگہ ملہ پر رکھیں۔ جب پانی سونف سے خشک ہو جائے تو پھر پاؤ بھر گاجر کا پانی ڈال دیں۔ یہ عمل تین مرتبہ کرنا ہے۔ اور پھر خشک ہونے پر بادام باریک پیس کر برابر مقدار کوزہ مصری ملالیں۔مقدار خوراک: روزانہ ایک تولہ رات کے وقت دودھ سے کھایا کریں۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

انجیر آپ کی صحت کے لیے ایک معجزہ جانیں وہ راز جو آپ کی صحت کو بہتر بنائیں

انجیر ایک قدرتی پھل ہے جو صحت کے لحاظ سے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ یہ پھل مختلف معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس تحریر میں ہم انجیر کے فوائد کو تفصیل سے دیکھیں گے۔ فوائد دل کی صحت دنیا میں بہت سے لوگوں کی اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں اس لئے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ انجیر کا استعمال آپ کے دل کی صحت کو اچھا کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری مجموعی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔ یہ شریانوں کی صحت کو اچھا کرنے میں مدد کرتی ہے۔ خون کی کمی انجیر میں آئرن کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جو کہ خون کی کمی کو دور کرنے اور ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار ہے۔ 5عدد انجیر اور 11عدد منقی پانی سے دھولیں اور 250 گرام دودھ میں ابالیں۔ ایک دو جوش آجانے پر اُس دودھ کو پی جائیں اس سے نہ صرف خون کی کمی دور ہوگی بلکہ خراب خون صاف ہو جائے گا۔ ہڈیوں کی صحت انجیر کا استعمال ہڈیوں کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں ہڈیوں کے لئے  کیلشیم کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہمارا جسم خود  کیلشیم پیدا نہیں کرتا جس وجہ سے ہمیں بیرونی ذرائع سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ جسے ہم دودھ ،سویا اور پتوں والی سبزیوں سے حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم  کیلشیم کی اچھی مقدار  بھیگی ہوئی انجیر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ بلڈ شوگر کنٹرول انجیر میں قدرتی شوگر کی مقدار موجود ہوتی ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو معمول پر رکھنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے انجیر کا مناسب استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ کینسر سے بچاؤ انجیر میں موجود معدنیات کینسر کے خلیات کی نشوونما کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ خواتین کے لئے مفید انجیر کا استعمال خواتین کے لئے بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ہارمونز کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ہاضمہ کی بہتری انجیر ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے۔ یہ نہ صرف کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ آنتوں کی صفائی کے عمل کو بھی فروغ دیتی ہے جس سے قبض جیسے مسائل دور ہوتے ہیں۔ توانائی کا بہترین ذریعہ انجیر میں قدرتی شکر، فائبر اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرتے ہیں۔ کھانسی کے لیے مفید دو عدد انجیر پانی سے دھو کر روزانہ رات کو کھانے سے  بلغم نکل جاتا ہے اور کھانسی کو آرام آ جاتا ہے آنکھوں کی صحت انجیر آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہے اور نظر کی کمزوری یا نظر کی دیگر مشکلات کو کم کر سکتی ہے۔ قبض کرنے کے لیے انجیر میں اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ جو ہماری آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ جن لوگوں کو قبض کا سامنا رہتا ہے ان کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ قبض بہت سی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے اضافی وزن بہت سے لوگوں کی پریشانی ہے کیونکہ موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کو دعوت دے سکتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے والی غذا پر عمل کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی ڈائیٹ پلان میں انجیر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے جگر کی صفائی انجیر جگر کے صفائی کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور اس میں موجود قدرتی اجزاء جگر سے زہریلے مواد کو نکالنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ جگر کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے بہت مفید ہے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

سونف کی چائے، قدرتی صحت کا خزانہ

سونف کی چائے ایک قدرتی اور صحت بخش مشروب ہے جو کئی اہم صحت کے فوائد فراہم کرتی ہے۔ سونف کی چائے میں موجود قدرتی اجزاء اور معدنیات جسم کی مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ اپنی مجموعی صحت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ایک قدرتی طریقہ اپنا سکتے ہیں۔ فوائد ہاضمے کے مسائل سونف کی چائے ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ سونف میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہیں جو پیٹ کی جلن، گیس اور بدہضمی جیسے مسائل کو کم کرتی ہیں۔ یہ چائے پیٹ میں جمی ہوئی گیس کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے پیٹ میں سکون آتا ہے اور آنتوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے۔ وزن کم کرنے میں معاون سونف کی چائے وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ چائے جسم سے اضافی پانی نکالنے میں مدد دیتی ہے جو وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ سونف کی چائے کا استعمال جسم میں موجود زائد نمکیات اور پانی کو خارج کرتا ہے جس سے بادی کم ہوتی ہے اور جسم ہلکا محسوس ہوتا ہے۔ دل کی صحت سونف کی چائے دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہو سکتی ہے۔ سونف میں موجود قدرتی اجزاء دل کی بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سونف خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے، جس سے دل کی دھڑکن معمول پر رہتی ہے۔ خواتین کی صحت سونف کی چائے خواتین کی صحت کے لئے بہت مفید ہے خاص طور پر ماہواری کے دوران۔ سونف میں موجود قدرتی اجزاء خواتین کے ہارمونز کو متوازن کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سانس کی تکالیف اور کھانسی میں کمی سونف کی چائے سانس کی تکالیف اور کھانسی میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ چائے گلے کی سوزش کو کم کرتی ہے اور کھانسی کو بہتر کرتی ہے خصوصاً سردیوں میں جب سانس کے مسائل عام ہو جاتے ہیں۔ آنکھ کی صحت کے لیے فائدہ مند سونف بینائی کو بہتر کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی بینائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کیل مہاسے کم کرے سونف میں موجود آئل ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں اور جلدی مسائل جیسے کیل مہاسوں کے علاج میں مدد دیتا ہے۔ سونف جلد میں موجود اضافی سیال کو خارج کردیتا ہے جو کہ کیل مہاسوں کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ شوگر کے خلاف مزاحمت سونف شوگر کے شکار افراد کو اس مرض سے لڑنے میں بھی مدد دیتے ہین۔ معدنیات کے باعث یہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے جبکہ انسولین کی سرگرمیوں میں اضافہ کرتا ہے جس سے بلڈ شوگر متوازن رہتا ہے۔ مسوڑوں کے لیے بہترین سونف جراثیم کش خصوصیات کے باعث مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے جس سے ورم یا سوجن کی روک تھام ہوتی ہے۔ مختلف بیماریوں کی روک تھام سونف کی چائے میں کئی طبی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو مختلف بیماریوں کی روک تھام میں مدد دیتی ہیں۔ اس میں موجود قدرتی اجزاء جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پٹھوں کی کمزوری سونف کی چائے میں موجود معدنیات پٹھوں کی کمزوری اور درد میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ خصوصیات پٹھوں کی صحت کو بہتر بناتی ہیں اور درد یا کھچاؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ چہرے کی تروتازگی سونف کی چائے چہرے کی تروتازگی اور چمک کو بڑھانے میں بھی مددگار ہو سکتی ہے۔ یہ چہرے کی جلد کو نکھارتی ہے اور جِلد کے خلیات کی تجدید میں مدد کرتی ہے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

لیمن گراس کے حیرت انگیز فوائد

لیمن گراس ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے جو نہ صرف کھانوں میں خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ لیمن گراس میں موجود قدرتی اجزاء مختلف طبی فوائد فراہم کرتے ہیں جیسا کہ جسمانی، ذہنی اور جذباتی سکون وغیرہ۔ لیمن گراس کا استعمال ہاضمے کی بہتری، دل کی صحت اور مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جلد کے مسائل، پٹھوں کے درد اور دیگر جسمانی تکالیف میں بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ لیمن گراس کے فوائد ہاضمے کے نظام کی بہتری لیمن گراس معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ ہاضمے کی تیزابی سطح کو متوازن رکھتا ہے اور پیٹ کے مسائل مثلاً گیس، قبض، اور بدہضمی کو کم کرتا ہے۔ تناؤ اور اضطراب کا علاج لیمن گراس کو قدرتی طور پر سکون بخش اور تناؤ کم کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔ یہ ذہنی سکون اور نیند میں بہتری پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ دل کی صحت لیمن گراس دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ خون کی گردش کو بہتر بنانے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزن میں کمی اس میں موجود قدرتی اجزاء وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں کیونکہ یہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور چربی کو جلاتا ہے۔ دماغی صحت میں بہتری لیمن گراس دماغی صحت کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ دماغی تھکاوٹ، ذہنی دباؤ اور چڑچڑے پن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے آرام دہ اثرات دماغ کو پرسکون کرتے ہیں اور توجہ مرکوز رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ کینسر کے خلاف لڑائی لیمن گراس میں موجود اجزاء کینسر کے خلیات کی بڑھوتری کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں کمی لیمن گراس کا تیل پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں کمی لانے کے لیے مساج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سوزش کو کم کرنے اور درد کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ جلد کی صفائی اور چمک لیمن گراس کے تیل میں ایسے قدرتی اجزاء ہوتے ہیں جو جلد کی صفائی اور چمک کو بڑھاتے ہیں۔ یہ جلد کی سوزش کو کم کرنے اور داغ دھبوں کے لیے مفید ہیں۔ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا لیمن گراس میں موجود قدرتی مرکبات بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ فشار خون کو کم کرنا لیمن گراس کے استعمال سے خون کی نالیوں کو سکون ملتا ہے اور خون کے دباؤ میں کمی آتی ہے اور یہ دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانا لیمن گراس کا استعمال خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ کھانسی اور گلے کی سوزش لیمن گراس کا استعمال کھانسی اور گلے کی سوزش میں آرام پہنچانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس میں قدرتی طور پر کھانسی کو کم کرنے اور گلے کی سوزش کو آرام دینے کی خصوصیات ہیں۔ خواتین کے لیے مفید لیمن گراس خواتین کی صحت کے لیے بھی مفید ہے خصوصاً پیریڈز کی تکالیف اور ہارمونز کی بے ترتیبی میں یہ جسم کو سکون دینے اور درد کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مجموعی صحت میں بہتری لیمن گراس جسم کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ہے کیونکہ یہ خون کی صفائی، ہاضمے کی بہتر کارکردگی، اور توانائی کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

پھول مکھانہ کی جادوئی طاقت, کھائیں اور حیرت انگیز فوائد حاصل کریں

پھول مکھانہ ایک صحت بخش غذائی جزو ہے جو کئی اہم فائدے فراہم کرتا ہے۔ یہ ہندوستانی غذائی ثقافت کا اہم حصہ ہے اور آج کل دنیا بھر میں اس کے فوائد کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پھول مکھانہ نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتا ہے بلکہ یہ کئی اہم غذائی اجزاء کا حامل بھی ہے جو ہمارے جسم کے مختلف حصوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس تحریر میں ہم پھول مکھانہ کے مختلف فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ پھول مکھانہ کے فوائد دل کی صحت کے لیے مفید پھول مکھانہ دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں موجود قدرتی اجزاء خون کی شریانوں کو صاف رکھنے اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ پھول مکھانہ دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں اور دل کی دیگر بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ ہاضمہ کی بہتری پھول مکھانہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔ ان میں زیادہ مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ آنتوں کے حرکت کو بہتر بناتا ہے اور قبض جیسے مسائل کو کم کرتا ہے۔ پھول مکھانہ ہاضمہ کے عمل کو آسان بناتا ہے جس سے جسم میں خوراک بہتر طریقے سے جذب ہوتی ہے۔ پھول مکھانہ کا باقاعدہ استعمال ہاضمہ کے مسائل جیسے اپھارہ، گیس، اور بواسیر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ معدے کی جلن اور السر کی حالتوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ وزن کم کرنے میں مددگار جو افراد وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پھول مکھانہ ان کے لیے ایک بہترین خوراک ثابت ہو سکتے ہیں۔ پھول مکھانہ کم کیلوریز والی خوراک ہے اور اس میں موجود اجزاء کی مقدار آپ کو زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس کراتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کم کیلوریز میں زیادہ تر جسمانی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا پھول مکھانہ میں موجود اجزاء خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ اس کا استعمال خون میں شوگر کی اچانک بڑھوتری کو روکتا ہے۔ اس کے استعمال سے انسولین کی حساسیت بھی بہتر ہو سکتی ہے جو کہ شوگر کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔ نیند کی بہتری پھول مکھانہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ یہ ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو نیند کی کمی یا بے خوابی کے مسائل سے دوچار ہیں۔ پٹھوں کی طاقت میں اضافہ پھول مکھانہ میں آئرن اور دیگر اہم معدنیات ہوتے ہیں جو پٹھوں کی طاقت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ آئرن خون کے سرخ خلیات کی پیداوار میں مدد کرتا ہے جو پٹھوں میں آکسیجن کی فراہمی کو بہتر بناتا ہے۔ پھول مکھانہ کا باقاعدہ استعمال پٹھوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور جسم کی توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے جو ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کے دوران مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ذہنی صحت میں بہتری پھول مکھانہ میں موجود غذائی اجزاء ذہنی سکون اور تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں اور دماغ کو آرام دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پروسٹیٹ کی صحت پھول مکھانہ مردوں کے لیے فائدہ مند ہے خاص طور پر پروسٹیٹ کی صحت کے حوالے سے اس میں موجود معدنیات پروسٹیٹ غدود کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور اس کی خرابی یا انفیکشن کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ پھول مکھانہ ایک صحت بخش اور قدرتی غذائی اجزاء ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں، جیسے دل کی صحت کی بہتری، وزن کم کرنے میں مدد، اور توانائی میں اضافہ۔ تاہم اس کا استعمال معتدل مقدار میں اور احتیاط سے کرنا ضروری ہے تاکہ اس کے فائدے حاصل کیے جا سکیں اور کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریںDo visit us for principled and certain treatment

Read More

امرود کے ایسے فوائد جو آپ کی زندگی بدل دیں گے

امرود ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ امرود مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف جسمانی صحت میں بہتری آتی ہے بلکہ یہ جِلد، بالوں اور ذہنی سکون کے لیے بھی مفید ہے۔ فوائد امرود کے ہماری صحت پر فوائد امرود میں حیرت انگیز قدرتی اجزاء ، وٹامن اور فائبر بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ان غذائی اجزاؤں کے علاوہ ان کے بہت سے فوائد موجود ہوتے ہیں۔ بلڈ شوگر کی سطح شوگر ایک ایسی بیماری ہے جو ہمیں اندر ہی اندر نقصان پہنچا سکتی ہے آج کل اس کی شرح میں بہت اضافہ ہورہا ہے۔ ہم اپنی روزمرہ کی عادات اور متوازن غذا کی مدد سے بھی اسے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ امرود ایک ایسا پھل ہے جو ہمارے بلڈ شوگر لیول میں توازن رکھتا ہے۔ امرود کا عرق بھی شوگر میں مبتلا افراد کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ دل کی صحت دنیا میں بہت سے افراد دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔ اگر آپ اپنے دل کی صحت میں بہتری چاہتے ہیں تو آپ کو امرود کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ امرود کے پتوں میں قدرتی اجزاء کی اعلی مقدار موجود ہوتی ہے جو دل کو ہونے والے نقصان سے بچاتی ہے اور دل کو صحت فراہم کرتی ہے نظامِ انہظام کے لئے مفید بیماریوں کے مقابلے کے لئے ہمارے مدافعتی نظام کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ نظام انہظام کی وجہ سے ہمیں مختلف مسائل کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ اگر ہم امرود کا زیادہ استعمال کریں تو اپنی آنتوں کی حرکت کو بہتر بناکر اس سے بچ سکتے ہیں۔ اس میں غذائی ریشہ بہت زیادہ موجود ہوتا ہے۔ یہ ہمارے ہاضمے کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ ہماری آنتوں میں موجود نقصان دہ جرثوموں کو بے اثر کرتا ہے وزن میں کمی امرود میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے اس لیے وہ لوگ جن کا وزن زیادہ ہے اور وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں امرود کے استعمال سے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں قوت مدافعت میں اضافہ اگر آپ بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا مدافعتی نظام اچھا کرنا ہوگا۔ امرود میں موجود معدنیات آپ کو قوت مدافعت دینے کے علاوہ انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے بچنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے دلکش جلد امرود میں موجود اجزاء ہمیں جلد کے لئے حیرت انگیر فوائد دیتے ہیں۔ یہ عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرسکتے ہیں اس کے علاوہ یہ داغ دھبوں مہاسوں کا بھی علاج کرتے ہیں خون کی کمی کا علاج امرود میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور خون کے خلیات کی پیداوار کو بہتر بناتا ہے۔ نیند کی بہتری امرود میں موجود قدرتی اجزاء نیند کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں اور نیند کے مسائل مثلا بے خوابی کو کم کر سکتے ہیں۔ اینٹی ایجنگ خصوصیات امرود جلد کو جوان رکھتا ہے۔ یہ جلد کی جھریوں کو کم کرنے، جلد کی لچک کو بہتر بنانے اور عمر کے اثرات کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ گردوں کی صحت امرود گردے کی صفائی اور صحت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ گردوں سے زہریلے مواد کو نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ماہواری کے مسائل کا حل امرود خواتین کے ماہواری کے مسائل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم کے ہارمونل توازن کو بہتر بناتا ہے۔ خلاصہ یہ کہ امرود ایک قدرتی اور صحت بخش پھل ہے جو مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے آپ نہ صرف اپنی جسمانی توانائی بڑھا سکتے ہیں بلکہ خوبصورتی اور ذہنی سکون بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ مسلم دواخانہ عرصہ دراز سے نسل در نسل دیسی جڑی بوٹیوں ، قیمتی مرکبات اور خالص ادویات سے طبی اصولوں کے مطابق امراض کا علاج کررہا ہے۔ علاج معالجہ کے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے معمول مطب، مجرب ترین نسخہ جات کو عوام کی پر زور فرمائش پر پورے پاکستان میں پہنچانے کا سلسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے ہماری خدمات حاصل کریں۔Muslim DawaKhana is curing patients using precious and pure herbal medicines. To meet high demand of our respected patients we are announcing to expand our medicine line to be delivered across PakistanDo visit us for principled and certain treatment

Read More