Muhammad Zeeshan

یخنی کا جادو قدرتی توانائی اور سکون

یخنی وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے یخنی آپ کی بھوک کی کمی کو پورا کرنےمیں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یخنی ایک مکمل غذا ہونے کا احساس دیتی ہے اور جسم کے وزن اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ قوت مدافعت کے لئے یخنی کے فوائد یخنی قوت مدافعت کو بہتر کرتی ہے۔ یخنی کو زیادہ تر سردیوں میں پکایا جاتا ہے جس سے بیماریوں کے خلاف بہتر دفاع ہوتا ہے۔ یخنی میں موجود غذائی اجزاء جسمانی سوزش کو بھی کم کرتے ہیں۔ یخنی قوت مدافعت کو بڑھانے میں ایک اہم غذا ہے۔ یخنی دماغی صحت بڑھاتی ہے یخنی دماغ کے لیے مفید ہے۔ یخنی میں ایسے قدرتی اجزاء ہوتے ہیں جو موڈ کو بہتر بناتے ہیں اور نیند کو فروغ دیتے ہے۔ یخنی صحت کو بڑھاتی ہے یخنی ہڈیوں کی صحت کو بڑھاتی ہے۔ ہڈیوں کے لیے یخنی کے بہت اہم اور بہترین فوائد موجود ہیں۔ جب آپ باقاعدگی سے یخنی کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا جسم اپنے ٹشو بنانا شروع کر دیتا ہے۔ یخنی میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط کرتے ہیں یہ اجزاء جوڑوں کے درد کو بھی کم کرتے ہیں۔ ہاضمہ کی بہتری یخنی میں قدرتی معدنیات ہوتے ہیں جو ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ معدنیات پیٹ کی بیماریوں جیسے گیس، قبض، اور آنتوں کی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہڈیاں اور جوڑوں کی صحت یخنی میں موجود اجزاء ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں۔ یہ جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی کمزوری کو کم کر کے جسم کو سکون دیتے ہیں۔ جلد کی صحت یخنی جلد کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ خشکی کو کم کرنے اور جلد کے مسائل جیسے کیل، مہاسوں کو بھی کم کرتی ہے۔ پانی کی کمی یخنی جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ کیونکہ یہ پانی سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مددگار ہے۔ توانائی میں اضافہ یخنی میں موجود پروٹین اور دیگر ضروری غذائی اجزاء توانائی فراہم کر کے جسم کو طاقتور اور چست رکھتے ہیں۔ آنتوں کی صحت یخنی میں پایا جانے والا جیلیٹن آنتوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بےحد مفید ہے۔ جیلیٹن آنتوں کے سطح کی مرمت کرکے ا آنتوں سے متعلق بیماری اور کھانے کی وجہ سے ہونے والی سوزش کو کم کرکے آنتوں کو ٹھیک کرتا ہے۔ اچھی نیند کے لئے یخنی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جس وجہ سے انسان کو اچھی نیند آتی ہے۔اگر آپ بھی اچھی نیند کے متلاشی ہیں تو رات کو سونے سے قبل یخنی ضرور پئیں۔ مچھلی کی یخنی مچھلی سے تیارکردہ یخنی قدرتی اجزاء سے بھرپورہوتی ہے ۔اسی لئے یہ تھائی رائڈ کے امراض میں نہایت مفید ہے۔ چکن کے پنجوں کی یخنی مرغی کی یخنی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لئے مفید اورطاقتورغذا ہے۔ بکرے کی ہڈیوں کی یخنی بکرے کی ہڈیاں بآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔ انھیں آپ یخنی میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اگرآپ کے جوڑوں میں درد ہو تو یہ آپ کے لئے مفید رہتی ہے۔ ٹھنڈ سے بچاتی ہے اورجسم کوطاقت فراہم کرتی ہے۔ متوازن بلڈ پریشر یخنی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے اور آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنا کر آپ کو صحت مند اور چاک و چوبند رکھتی ہے۔ خون کی روانی میں بہتری یخنی خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے۔ کولیسٹرول کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ موسم کی تبدیلی کے دوران نزلہ و زکام سے بچاتی ہے۔ یخنی پینے کا بہترین وقت کیا ہے؟ ہفتے میں ایک بار یخنی پینی چائیے۔ اگر نہیں تو دیسی مرغ کا شوربہ بھی ایک بہترین غذا ہے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں

Read More

نیند آور ادویات اور آپ کی صحت

نیند آور ادویات کے نقصانات نیندآور ادویات سینے کی جلن میں اضافے کا سبب ایسے خواتین و حضرات جو بےخوابی کے مرض میں مبتلا ہیں خاص طور پر ایسے افراد جو سینے کی جلن کے مرض میں مبتلا ہیں وہ نیند آور گولیوں کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور نیند آور ادویات کے نقصانات سے بچنے کے لیے قدرتی اور فطری طریقوں پر انحصار کریں۔ نیند میں کمی نیند آور ادویات قدرتی نیند کے عمل کو متاثر کرتی ہیں۔ جس سے نیند کے معیار میں کمی آتی ہے۔ نیند آور ادویات کا لمبے عرصہ تک استعمال جسم میں انحصار پیدا کر سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو نیند آنے کے لیے ادویات کی مزید ضرورت پڑتی ہے۔ دماغی صلاحیتوں پر اثرات نیند آور ادویات دماغی صحت پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ جس سے یادداشت، سوچنے کی صلاحیت اور فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں میں مشکلات آ سکتی ہیں۔ جسمانی صحت پر اثرات نیند آور ادویات کے مستقل استعمال سے جسمانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ جیسا کہ دل کی دھڑکن کی بے قاعدگی، سانس کی تکلیف، جسمانی کمزوری اور موٹاپے کا خطرہ سمیت جنسی کمزوری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جسمانی انحصار نیند آور ادویات کے مسلسل استعمال سے جسم دوایوں کا عادی ہو جاتا ہے اور بغیر نیند آور ادویات کے نیند آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ دوا کے ساتھ متبادل طریقوں کا استعمال نیند آور ادویات کی بجائے قدرتی نیند کے طریقے، جیسے مراقبہ، یوگا، اور نیند کی اچھی عادات کو اپنانا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے نقصان کچھ نیند آور ادویات دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے موزوں نہیں ہے کیونکہ اس سے بچے کو منشیات منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔ نیند آور ادویات کا ایک نقصان کچھ نیند آور ادویات کے ساتھ الکحل کی زیادہ مقدار گویائی میں کمی اور بینائی کے مسائل اور بعض اوقات کوما کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ خوراک میں اضافہ نیند آور ادویات کا مسلسل استعمال خوراک میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ ہارمونل تبدیلیاں نیند آور ادویات کا استعمال ہارمونز کو متاثر کرتا ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں میں جو عمر کے مختلف ادوار جیسے مینوپاز یا دیگر تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں۔ اس سے نیند کے مسائل مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں نیند آور ادویات کا متبادل ایسے خواتین و حضرات جو بےخوابی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ وہ ادویات کے نقصانات سے بچنے کے لیے درج ذیل قدرتی اور فطری طریقوں پر انحصار کریں۔ 1#احتیاط نمبر زیادہ سونے سے گریز کریں اتنا سوئیں جتنا آپ کو آرام کی ضرورت ہو۔ روزانہ کم از کم 20 منٹ ورزش کریں 2#احتیاط نمبر نیند کے لیے اپنے آپ کو مجبور نہ کریں۔ رات کے وقت کیفین پر مبنی مشروبات ( کافی، چائے، کولا مشروبات وغیرہ) پینے سے گریز کریں 3#احتیاط نمبر  کمرے کا ماحول (روشنی، درجہ حرارت اور شور وغیرہ) مناسب ہونا چاہیے۔ پریشانی کی حالت میں سونے کی کوشش نہ کریں۔ 4#احتیاط نمبر اگر بے خوابی کا مسئلہ پیچیدہ صورت اختیار کر جائے تو ادویات کی بجائے قدرتی غذا و دوا استعمال کرنے سے آپ دماغی کمزوری، سینے کی جلن اور تیزابیت جیسے مسائل ے بچ سکتے ہیں۔ 5#احتیاط نمبر پرسکون نیند کے لیے غذاؤں میں دودھ ایک نعمت ہے اور قدرتی ادویات میں روغن کدو، روغن خشخاش، روغن کاہو اور روغن لبوب سبعہ کی سر پر مالش مفید ہے 6#احتیاط نمبر کھانے کے لیے مغز کدو، تخم کاہو، خشخاش، کشنیز جیسی بے ضرر اور مفید ادویات سے مدد لی جاسکتی ہے اگر آپ مسلسل نیند آور ادویات کے عادی ہو چکے ہیں اور اس کا قدرتی حل چاہتے ہیں تو مسلم دواخانہ کا آینٹی ڈپریشن کورس استعمال کریں

Read More
ڈرائی فروٹ کا درست استعمال اور مکمل رہنمائی – صحت بخش غذا کی تفصیل

ڈرائی فروٹ کے فوائد جو شاید آپ نہیں جانتے

اخڑوٹ کے فوائد سردیوں کے موسم میں اکثر جوڑوں کے درد  کی  تکالیف ہوجاتی ہے ۔ اخروٹ کا تیل استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ مغز اخروٹ دمہ ، کھانسی اور گلے کی خراش میں بہت مفید ہوتا ہے ۔ اخڑوٹ فالج کے لیے بے حد مفید ہے-مغز اخروٹ تین تولہ اور انجیر سات دانہ دونوں کو رگڑ کر کھانا مفید ہے۔ اخروٹ کینسر کے ممکنہ حملے کو کم کرنے میں مدددیتا ہے ۔ بادام کے فوائد دماغ و بصارت کی تقویت کے لئے بادام کا استعمال بہت مفید ہے۔ بادام وٹامن، آئرن، اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور قلب کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ بادام کا ترکیبی استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کو بڑھاتا ہے۔ بادام کا ترکیبی استعمال موٹاپے کو بھی کم کرتا ہے۔ بادام جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔ اس میں فائبر کی وافر مقدار ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔ چلغوزے کے فوائد پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر چٹانا مفید ہوتا ہے۔ مغز چلغوزہ دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم موٹا ہوتا ہے۔ چلغوزہ خون کی کمی کو دور کر کے دل اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ فالج اور جوڑوں کے درد میں مغز چلغوزہ کا صبح شام دودھ کے ساتھ استعمال موثر ہے۔ واضح رہے کہ چلغوزہ دیر ہضم ہے اس لئے زیادہ مقدار میں اس کا کھانا نقصان دہ بھی ہے. کشمش کے فوائد کشمش خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ کشمش، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ توانائی بڑھاتی ہے اور کمزوری کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں وٹامن بی 6 ہوتا ہے، جو دماغ کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہو سکتی ہے، کیونکہ اس میں کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس میں میگنیشیم ہوتا ہے، جو دل کی صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ کھجور کے طبی فوائد جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے 5 عدد کھجور یا چھوہارے لے کر آدھا کلو دودھ میں ڈال کر خوب پکائیں، جب یہ نرم ہو جائیں تو انہیں دودھ سے نکال لیں اور اس میں شہدا ایک چمچ ملا کر پئیں۔ اگر کھجور کی جڑ کو پانی میں پکا کر کلیاں کی جائیں تو دانت کا درد دور ہوتا ہے۔ بلغمی کھانسی کے لئے چھوہارے 2 عدد، ادرک، ایک گرام لے کر انہیں باریک کتر کر ایک پان کے پتے میں رکھ کر چبائیں۔ کھجور کے استعمال سے کینسر کا خطرہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضم بھی بہتر ہوتا ہے۔ ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں

Read More
مچھلی کا تیل، صحت مند جسم، فوائد، نقصانات اور قدرتی علاج کا استعمال

صحت مند زندگی کے لیے مچھلی کے تیل کا صحیح طریقہ استعمال

مچھلی کا تیل قدرتی طور پر مچھلی کے چربی والے حصوں سے حاصل کیا جاتا ہے، جس میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کی اعلیٰ مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ فیٹی ایسڈز انسانی جسم کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ آج کل مچھلی کا تیل سپلیمنٹ کی صورت میں بھی دستیاب ہے، جسے صحت مند زندگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فوائد مچھلی کا تیل قدرتی طور پر صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ اس میں موجود اومیگا-3 فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء جسم کی مختلف نظاموں کے لیے نہایت مفید ہیں۔ آئیے مچھلی کے تیل کے اہم فوائد تفصیل سے جانتے ہیں: دل کی صحت کو بہتر بنانا مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا-3 فیٹی ایسڈز خون میں کولیسٹرول اور ٹرائیگلیسرائیڈز کی سطح کو کنٹرول کرتے ہیں، جو دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ یہ خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں، دل کی شریانوں کو صاف اور صحت مند رکھتے ہیں، جس سے ہارٹ اٹیک اور دیگر دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔دل کی صحت کے لیے روزانہ مچھلی کا تیل استعمال کرنا مفید سمجھا جاتا ہے۔ دماغی صلاحیتوں میں اضافہ دماغ کی نشوونما اور کارکردگی کے لیے اومیگا-3 فیٹی ایسڈز بہت ضروری ہوتے ہیں۔ مچھلی کا تیل یادداشت کو بہتر بناتا ہے، توجہ اور ذہنی استقامت کو بڑھاتا ہے، اور دماغی تھکن اور ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے۔خصوصاً بچوں اور بزرگوں کے لیے یہ دماغی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ جوڑوں کے درد میں کمی مچھلی کا تیل سوزش کم کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے، جو گٹھیا اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریوں میں راحت فراہم کرتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے جوڑوں کی لچک بہتر ہوتی ہے اور سوزش کی وجہ سے ہونے والا درد کم ہو جاتا ہے۔ جلد اور بالوں کی صحت مچھلی کا تیل جلد کو نمی بخشتا ہے، خشکی اور خارش کو کم کرتا ہے، اور جلد کی ساخت کو نرم اور چمکدار بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں اضافہ کرتا ہے، جس سے بال گھنے اور صحت مند ہوتے ہیں۔ آنکھوں کی حفاظت مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا-3 آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ یہ خشک آنکھوں کے مسائل کو کم کرتا ہے اور عمر رسیدگی کے ساتھ آنکھوں کی بیماریوں جیسے میکولر ڈیجنریشن کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ وزن کنٹرول اور میٹابولزم مچھلی کا تیل جسم میں چربی کو کم کرنے اور میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ یہ جسم کی توانائی کو بڑھاتا ہے اور فیٹ برننگ کو موثر بناتا ہے۔ ذہنی سکون اور موڈ بہتر بنانا مچھلی کے تیل میں شامل اومیگا-3 فیٹی ایسڈز ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور اینگزائٹی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ دماغ میں سیروٹونن اور دیگر خوشی کے ہارمونز کی سطح کو بہتر بناتے ہیں، جس سے موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ مچھلی کا تیل جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کو مضبوط کرتا ہے اور جسم کو انفیکشنز سے محفوظ رکھتا ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی مچھلی کا تیل ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے، آرتھرائٹس جیسے مسائل کو کم کرتا ہے، اور کیلشیم کے جذب کو بڑھا کر ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ نقصانات اگرچہ مچھلی کا تیل صحت کے لیے بہت سے فوائد رکھتا ہے، لیکن اس کے کچھ نقصانات اور ممکنہ مضر اثرات بھی ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر اسے زیادہ مقدار میں یا غیر مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے۔ آئیے مچھلی کے تیل کے ممکنہ نقصانات پر تفصیل سے بات کرتے ہیں خون پتلا ہونے کا خطرہ مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا-3 فیٹی ایسڈز خون کو پتلا کرنے کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ یہ خصوصیت خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے، مگر اگر مچھلی کے تیل کی زیادہ مقدار استعمال کی جائے، تو خون بہنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے خطرناک ہے جو پہلے سے خون پتلا کرنے والی دوائیں لے رہے ہوں، کیونکہ اس سے خون کا بہاؤ بہت زیادہ تیز ہو سکتا ہے اور اندرونی یا بیرونی خون بہنے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔احتیاط: مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں، خاص طور پر اگر آپ کسی دوا پر ہیں۔ ہاضمے کی پریشانی کچھ افراد کو مچھلی کے تیل کے استعمال سے معدے میں گیس، اپھارہ، بدہضمی، یا متلی جیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔ یہ علامات خاص طور پر تیل کی زیادہ مقدار یا خالی پیٹ استعمال کرنے سے زیادہ ظاہر ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو مچھلی کے تیل سے ہاضمے کے مسائل ہوتے ہیں تو اسے کھانے کے ساتھ لینا یا مقدار کم کرنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ مچھلی کی بو اور ذائقہ مچھلی کے تیل کی خاص بو اور ذائقہ بعض افراد کے لیے ناگوار ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے روزانہ اس کا استعمال مشکل ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس کی بدبو یا ذائقے کی وجہ سے قے محسوس کر سکتے ہیں یا اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں۔ایسی صورت میں، مارکیٹ میں دستیاب ذائقہ دار یا کیپسول کی شکل میں دستیاب مچھلی کے تیل کا استعمال بہتر رہتا ہے تاکہ اس کا ذائقہ اور بو کم محسوس ہو۔ ممکنہ الرجی کے اثرات کچھ لوگوں کو مچھلی یا مچھلی کے تیل سے الرجی ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے جلد پر خارش، سوجن، یا سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔اگر آپ کو مچھلی یا سمندری غذا سے الرجی ہے تو مچھلی کے تیل کے استعمال میں خاص احتیاط کریں یا معالج سے مشورہ لیں۔ وٹامن اے اور ڈی کی زیادتی مچھلی کے تیل میں وٹامن اے اور ڈی بھی ہوتے ہیں۔ اگر آپ بہت زیادہ مقدار میں مچھلی کا تیل استعمال کرتے ہیں تو وٹامن اے یا ڈی کی زیادتی کا خطرہ ہو سکتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔یہ…

Read More

انڈے کھائیں اور حیران کن فوائد حاصل کریں

غذائیت سے بھرپور انڈے  غذائیت  سے  بھرپور  ہوتے  ہیں ۔  ان  میں  وٹامن اے،  بی  اور صحت مند  چکنائیاں  ہوتی  ہیں ۔ آنکھوں کی بینا ئی انڈوں میں ایسے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کی بینا ئی کے لئے مفید ہیں  ہڈیوں کی مضبوطی انڈے پٹھوں، دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے انتہائ مفید ہیں پروٹین انڈے پروٹین کا پاورہاؤس ہیں، انڈوں کی زردی  قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے۔ سیاہ داغ انڈے کی زردی بھون کر شہد میں ملا کر چہرے پر لگانے سے سیاہ داغ  دور ہوتے ہیں کینسر انڈے کا استعمال کینسر کے خطرات کو دور کرتا ہے بالوں کی مضبوطی انڈا بالوں کو مضبوط بناتا ہے اور انکی نشو و نما میں اضافہ کرتا ہے جلد کی صحت انڈے جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتے ہیں دماغی صحت انڈے میں موجود اجزاء دماغ کی صحت کو بہتر بنا کر یادداشت میں اضافہ کرتے ہیں مدافعتی نظام انڈے کا باقاعدہ استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیےمسلم دواخانہکی خدمات حاصل کریں

Read More

سر درد کیوں؟ جانیے حل آج ہی

سر میں درد سر میں درد کسی بیماری کی علامت یا بعض دیگر وجوہات سے بھی ہوسکتا ہے۔ سر درد کے بعض اسباب درج ذیل ہو سکتے ہیں۔ بھوک بھوک بھی سر میں درد کے وجہ بن سکتی ہے۔ بھوک کی وجہ سے ہونے والے سر درد میں پیشانی کے دونوں اطراف میں دباؤ کا احساس ہوتا ہے اسی طرح گردن اور کندھوں میں تناؤ کی کیفیت شروع ہو جاتی ہے۔ قبض بعض اوقات قبض بھی سردرد کی وجہ بن سکتی ہے پانی کی کمی اگر ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہو جائے تو اس سے بھی سر میں درد ہوسکتا ہے کیونکہ پانی ہمارے جسم کی اہم ترین ضروریات میں سے ایک ہے جس کی کمی ہماری صحت کے لیے کئی مسائل پیدا کر دیتی ہے۔ ہمارے جسم کو روزانہ تقریباً 2 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے کیفین میں کمی چائے اور کافی آج ہمارے روز مرہ مشروبات کا حصہ بن چکی ہیں۔ چائے اور کافی میں کیفین شامل ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو روزانہ چائے یا کافی پینے کے عادی ہوتے ہیں اگر وہ ان کی مقدار میں کمی کردیں یا انہیں ترک کردیں تو انہیں بھی سر میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔ دھوپ کی زیادتی سردیوں کی دھوپ اچھی لگتی ہے جس سے ہم اچھا محسوس کرتے ہیں۔ لیکن گرم اور معتدل موسم میں زیادہ دیر تک دھوپ میں رہنے سے جسم میں پانی کی کمی کے علاوہ سورج کی گرمی سے بھی سر میں درد ہوسکتا ہے۔ ہوا کے دباؤ میں تبدیلی موسم اور ماحول بدلنے کے ساتھ بعض مرتبہ ہوا کے دباؤ میں بھی تبدیلی آجاتی ہے جس کا نتیجہ سر میں درد کے طور پر ظاہر ہوسکتا ہے۔ بیٹھنے کا غلط انداز کام کے دوران اکثر لوگ اس طرح سے بیٹھتےہیں کہ ان کی گردن اور کمر پر زیادہ زور پڑتا ہے جس کے زیادہ دیر تک برقرار رہنے کی صورت میں ہڈیوں اور پٹھوں میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ پوسچر درست نہ ہونے پر سر میں بھی درد ہوسکتا ہے کیونکہ ریڑھ کی ہڈی سے اٹھنے والے درد کا احساس دماغ تک پہنچتا ہے اور سر میں درد کی وجہ بھی بن سکتا ہے تناؤ کاروباری مسائل کی وجہ سے ہمارے اعصاب دیر تک تناؤ کا شکار رہ سکتے ہیں اور یہی تناؤ سر میں درد کی شدید لہر پیدا کر سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ کسی بھی طرح کے اعصابی تناؤ سے خود کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھیں کیونکہ یہی اعصابی تناؤ سردرد سے آگے بڑھ کر بہت سی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ دواؤں کے منفی اثرات شاید ہی کوئی دوا ایسی ہو جس کے منفی اثرات نہ ہوں۔ البتہ جب ہم کوئی دوا پہلی بار کھاتے ہیں تو ہمارا جسم اس کا عادی ہونے سے پہلے کچھ مشکلات کا سامنا کرتا ہے جس کے نتیجے میں سر درد ہو سکتا ہے۔ تاہم اگر کوئی دوا کھانے کے بعد خاصی دیر تک سر میں درد رہے تو ڈاکٹر کو دکھانا بہتر ہے۔ خون میں شوگر کی کمی شکر ہمارے جسم میں توانائی کا اہم ترین ذریعہ بھی ہے جو صرف مٹھاس والی غذاؤں ہی میں نہیں بلکہ نمکین کھانوں میں بھی موجود ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے اگر خون میں شکر کم ہوجائے تو کمزوری کے علاوہ سر میں درد کا احساس بھی ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں فوری طور پر کچھ کھا لینا چاہیے ورنہ یہ کیفیت بڑھ کر اذیت کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ غذائی الرجی بعض لوگوں کو کسی خاص قسم کی غذا سے الرجی ہوتی ہے مثلاً مرغی، انڈا، مچھلی اور دودھ وغیرہ اور اسی الرجی کے باعث جہاں انہیں جِلد پر خارش اور بیماری لاحق ہوسکتی ہے وہیں ان کے سر میں بھی درد کی شدت پیدا ہو سکتی ہے۔

Read More

گوشت نہ کھائیں کوئی مسئلہ نہیں، یہ غذائیں بھی کافی ہیں

دودھ کی بنی ہوئی اشیاء آپ پروٹین حاصل کرنے کے لیے کم چکنائی والے اجزاء کا انتخاب کریں۔ جس میں کاٹیج، پنیر، دہی، اور کم چکنائی والا گائے کا دودھ بہترین ہوتا ہے انڈے اکثر لذیذ کھانے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزاء تمام ضروری بلڈنگ بلاکس کے لیے صحیح مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور انڈے میں صرف 70 کیلوریز ہوتی ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں سبز یاں  پالک جیسی سبز سبزیاں پروٹین سمیت بھرپور غذائی اجزاء حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہیں۔ سینڈوچ میں سلاد کی ایک تہہ شامل کریں، یا ایک پیالہ سلاد استعمال کریں چنوں کا استعمال چنوں میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جسے مختلف طریقوں سے کھانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کالے یا سفید چنوں کو پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے گری دار میوے مونگ پھلی میں بھی پروٹین بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں۔ مونگ پھلی میں بھی کاجو، چلغوزے جتنی غذائیت موجود ہوتی ہے۔ بادام بھی پروٹین اور وٹامن ای حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ جلد اور آنکھوں کی صحت کے لیے بے حد اہم ہوتے ہیں بیجوں کا استعمال تل، کدو، السی کے بیج، سورج مکھی یا خربوزے وغیرہ کے بیجوں میں موجود فیٹس خاص طور پر دماغی صحت کے لیے بہت فائدے مند اور ضروری ہوتے ہیں۔ بچوں کے حافظے کو بہتر بنانے اور دوران تعلیم مختلف سرگرمیوں میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بیجوں میں موجود فیٹس ہمارے گردوں، دل اور جگر کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور قوت مدافعت کو بھی ٹھیک رکھتا ہے

Read More

پیپل کا درخت ایک مکمل دواخانہ

خون کا بہاؤ روکنے کے لئے پیپل کے درخت کے تنے کا نرم حصہ لے کر اس میں دھنیے کے بیج اور مصری ہم وزن لے کر ملائیں اور اس مرکب کو 3 سے 4 ملی گرام دن میں دو بار کھائیں یہ مرکب بہت فائدے مند ہے۔ پیٹ میں درد کے لئے دو سے ڈھائی عدد پیپل کے پتے لیں اور اس کا پیسٹ بنالیں پھر اس میں 50 گرام مونگ پھلی اور گڑ ملا کر چھوٹی گھولیاں بنالیں اور دن میں 3 سے 4 بار یہ گولیاں کھائیں۔ یہ پیٹ کے درد میں آرام دلانے کے لیے بے حد موثر دوا ہے کھانسی اور دمہ کے لئے کھانسی اور سینے میں تکلیف کے مختلف امراض، جلد کے جل جانے اورالٹی کے لیے بھی پیپل کے پھل بہت فائدے مند ہیں۔ دمہ یا استھما کے مرض میں مبتلا افراد پیپل کے درخت کے تنے کی چھال اور پھل ہم وزن لے کران کا الگ الگ سفوف بنالیں بعد میں اس سفوف کو ملا لیں اور 2 سے 3 گرام سفوف کو دن میں 2 بار پانی کے ساتھ کھائیں سانپ کے کاٹنے میں مفید دو چمچ پیپل کے پتوں کا رس لے کرمریض کو جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو وہاں 3 سے 4 بار لگائیں یہ رس زہر کا اثر کم کرنے میں بہت موثر ہے جلد کے امراض کے لئے جلدی امراض، جلد پر ابھرنے والے دانوں اور خارش میں مبتلا افراد پیپل کے نرم پتوں کی 40 ملی لیٹر چائے بنا کر پئیں یہ چائے جلدی امراض میں بے حد فائدے مند ہے ایڑیوں کا پھٹنا ٹھنڈ اور سرد موسم میں سب سے پہلے انسانی جسم متاثر ہوتا ہے اور ہاتھوں، پیروں کی جلد کے علاوہ ایڑیاں بھی پھٹ جاتی ہیں جن میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔پیپل کے نرم پتوں کا رس لے کر پھٹی ایڑیوں اور سردی سے متاثرہ ہاتھوں پرلگائیں یہ جلد سے سردی کا اثر ختم کرنے کے ساتھ ایڑیوں کو نرم ملائم بناتا ہے بخار کے لئے بخار میں آرام کے لئے پیپل کے چند پتے لیں اور انہیں دودھ میں ابال لیں اب اس میں چینی ملاکر اس مرکب کو دن میں دوبار پئیں یہ مرکب بخار کے لئے بے حد فائدے مند ہے دانتوں میں درد کے لئے دانتوں کا درد انسانی برداشت سے باہر ہوتا ہے تاہم پیپل کے درخت اور برگد کے درخت کے تنے کی چھال ہم وزن لے کر انہیں آپس میں ملالیں اور اسے پانی میں ابال لیں اب اس پانی سے کلی کریں۔ یہ نسخہ دانتوں میں درد کے لئے بے حد فائدے مند ہے ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیےمسلم دواخانہکی خدمات حاصل کریں

Read More

سونف کی چائے آپ کی صحت کا بہترین ساتھی

جسمانی وزن میں کمی سونف نظام ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتا ہے اسی لیے یہ غذائیت کو جزوبدن بنانے کا عمل بھی بہتر کردیتا ہے۔ اس طرح نقصان دہ اجزاء جسم سے خارج ہوجاتے ہیں اورجسم میں گلوکوز کی سطح بھی متوازن رہتی ہے۔ یہ بے وقت کھانے کی خواہش کو قابو کرتا ہے جبکہ جسم میں اضافی سیال کو بھی خارج کردیتا ہے دل کی صحت بہتر بنائے جگر صحت مند ہو تو کولیسٹرول کے ٹکڑے زیادہ بہتر طریقے سے ہوتے ہیں۔ سونف ان غذاﺅں میں سے ایک ہے جو جگر کے افعال کو مناسب طریقے سے بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ دل کی دھڑکن بہتر ہوتی ہے آنکھ کی صحت کے لیے فائدہ مند سونف بینائی کو بہتر کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی بینائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیل مہاسے کم کرے سونف میں موجود آئل ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں اور جلدی مسائل جیسے کیل مہاسوں کے علاج میں مدد دیتا ہے۔ سونف جلد میں موجود اضافی سیال کو خارج کردیتا ہے جو کہ کیل مہاسوں کی شکل اختیار کرتے ہیں شوگر کے خلاف مزاحمت سونف شوگر کے شکار افراد کو اس مرض سے لڑنے میں بھی مدد دیتے ہین۔ معدنیات کے باعث یہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے جبکہ انسولین کی سرگرمیوں میں اضافہ کرتا ہے جس سے بلڈ شوگر متوازن رہتا ہے مسوڑوں کے لیے بہترین سونف جراثیم کش خصوصیات کے باعث مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے جس سے ورم یا سوجن کی روک تھام ہوتی ہے نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے سونف مسلز کو ریلیکس کرنے کے ساتھ خون کے بہاﺅ کو حرکت میں لاتا ہے جس سے درد کم ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ سونف کا استعمال جسم سے گیس کو بھی خارج کرتا ہے چائے بنانے کا طریقہ ایک سے 2 کھانے کے چمچ سونف کو پیس لیں اور اسے ایک کپ میں ڈالنے کے بعد اس میں گرم پانی شامل کردیں اس کو دس منٹ کے لیے پڑا رہنے دیں اس کے بعد چھان لیں اور کچھ مقدار میں شہد کا بھی اضافہ کردیں۔ یہ چائے وٹامن اے، سی اور ڈی کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہے

Read More

پھول مکھانے: 90% لوگ اس کے فوائد سے بے خبر ہیں

غذائی اجزاء سے بھرپور پھول مکھانہ میں بہت سے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ ان میں آئرن اچھی مقدار میں موجود ہوتی ہے جو ہماری صحت مند زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ ہمارے جسم میں کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ پھول مکھانہ ہمارے بلڈ پریشر کوکم کرنے اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرنے کے کام آتا ہے اینٹی آکسیڈنٹ میں زیادہ ہمارے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹس بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ہمیں کسی  بھی انفیکشن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ ہمارے دل کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ دل کی بیماری، ٹائپ 2 شوگر اور کینسر جیسی بیماری سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سوزش کو بھی کم کرنے میں اہم ہے بلڈ شوگر یہ ایک ایسی حالت ہے جو ہمارے خون میں شکر کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے اگر آپ بلڈ شوگر کے مریض ہیں تو آپ کو متوازن غذا کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اپنی ڈائیٹ پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ پھول مکھانہ کی مدد سے ہم شوگر کو کنٹرول رکھ سکتے ہیں وزن میں کمی وہ افراد جو اپنے اضافی وزن کی وجہ سے پریشان ہیں وہ پھول مکھانہ کی مدد سے اپنے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔ پھول مکھانہ میں فائبر اور پروٹین اچھی مقدار میں موجود ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں بہت مدد   کرتی ہے بڑھتی ہوئی عمر پھول مکھانہ کے استعمال سے آپ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو کم کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود امائنو ایسڈ بڑھتی ہوئی عمر کے تاثرات کو کم کرتے ہیں دل کی صحت ہمارے زندہ رہنے کے لئے ہمارے دل کی صحت کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ دنیا میں ہزاروں اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہے اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ دل کی صحت اچھی رہے تو پھول مکھانہ کا استعمال کریں تاکہ دل کی صحت کو فروغ مل سکے

Read More