Amazing Benefits of Strawberries

سٹرابری نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتی ہے بلکہ اس کے بےشمار صحت افزا فوائد بھی ہیں یہ جسم کیلئے بے حد فائدہ مند ہے۔ آئیے اس تحریر میں سٹرابری کے مزید فوائد جانتے ہیں۔

فوائد

قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار

سٹرابری قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ جسم میں سفید خون کے خلیات کی پیداوار کو بڑھاتی ہے جو بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

جلد کے لیے فائدہ مند

سٹرابری جلد کو صحت مند اور جوان رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ جلد کی لچک کو بہتر بناتی ہے، جھریوں اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتی ہے۔

دل کی صحت کیلئے مفید

سٹرابری دل کی صحت کیلئے بہترین ہے یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھتی ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

شوگر کیلئے فائدہ مند

سٹرابری خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے اس کے علاوہ اس میں موجود اجزاء خون میں شکر کے جذب کو کم کرتا ہے جو شوگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

سٹرابری وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے سٹرابری پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتی ہے جس سے بے وقت کی بھوک کم ہوتی ہے۔

آنکھوں کی صحت کیلئے مفید

سٹرابری آنکھوں کو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتی ہ یہ موتیا اور عمر سے متعلقہ بینائی کے مسائل کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے فائدہ مند

سٹرابری میں ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت کیلئے ضروری ہیں یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

کینسر سے بچاؤ میں مددگار

سٹرابری کینسر کے خلیات کی نشوونما کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ ان زہریلے مادوں کے اثرات کو کم کرتی ہیں جو کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔

نظام ہاضمہ کیلئے فائدہ مند

سٹرابری نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے، قبض کو روکتی ہے اور آنتوں کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔

دماغی صحت کے لیے مفید

سٹرابری دماغی صحت کیلئے فائدہ مند ہے، یہ یادداشت کو بہتر بناتی ہے اور الزائمر جیسی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

سوزش کو کم کرنے میں مددگار

سٹرابری جسم میں سوزش کو کم کرتی ہے یہ گنٹھیا اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریوں میں آرام پہنچاتی ہے۔

خون کی کمی کو دور کرنے میں مددگار

سٹرابری خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے مفید

سٹرابری حاملہ خواتین کیلئے بہترین ہے۔ یہ بچے کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور پیدائشی نقائص کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

دانتوں کی صحت کیلئے فائدہ مند

سٹرابری میں موجود اجزاء دانتوں کو صاف اور چمکدار بناتا ہے۔ یہ دانتوں پر جمے ہوئے داغوں کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے۔

مزاج کو بہتر بنانے میں مددگار

سٹرابری مزاج کو بہتر بناتی ہے اور ڈپریشن کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top