پستہ ایک لذیذ اور مقبول خشک میوہ ہے جو نہ صرف اپنے ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے بلکہ صحت کے لیے اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور یہ ننھے دانے قدتی اجزاء کا خزانہ ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک چھوٹا سا پستہ آپ کی صحت پر کتنا بڑا اثر ڈال سکتا ہے؟ یہ مزیدار خشک میوہ غذائیت سے بھرپور ہے اور صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں پستہ کے کچھ اہم فوائد۔
پستہ کھانے کے فوائد
دل کی صحت کے لیے مفید
پستہ میں موجود قدرتی اجزاء دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مددگار
پستہ میں فائبر اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور زیادہ کھانے سے بچاتا ہے۔ اس طرح یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
شوگر کے لیے مفید
پستہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں موجود صحت مند چکنائیاں خون میں گلوکوز کی سطح کو مؤثر طریقے سے منظم کرتی ہیں۔
بال گرنا
روزانہ درمیانی مقدار میں پستہ کھانا بال گرنے سے متعلق مسائل کا جادوئی اور فعال حل پیش کرتا ہے
وبائی امراض
وبائی امراض میں مغز پستہ ایک تولہ اور کوزہ مصری ہم وزن لے کر استعمال کرنا نہایت فائدے مند ہے۔
مضبوط مدافعتی نظام
اگر آپ بیماریوں سے مقابلہ کرنے کے لئے مضبوط مدافعتی نظام چاہتے ہیں تو آپ وٹامنز کا زیادہ استعمال کرنا ہوگا۔ پستے میں پایا جانے والا وٹامن بی 6 صحت مند خون کے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پستہ کا استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے
کولیسٹرول
پستہ غذائت میں زیادہ ہونے کے علاوہ کولیسڑول کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کے جسم سے میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہے تو آپ پستے کا استعمال کریں
آنتوں کی صحت
پستے میں قدرتی اجزاء کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ہاضمے کی خرابی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ پستے کی مدد سے آنتوں کے اچھے بیکٹریا میں اضافہ ہوتا ہے اور نظام ہاضم بھی بہتر ہوتا ہے
کیلوری میں کم پروٹین میں زیادہ
گری دار میوے بہت سے صحت کے فوائد رکھتے ہیں لیکن عام طور پر یہ کیلوری میں زیادہ ہوتے ہیں۔ لیکن پستہ میں کیلوری کی مقدار کم پائی جاتی ہے۔ پستے میں 159 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کے مقابلے میں اخروٹ میں 185 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس میں اچھی خاصی پروٹین پائی جاتی ہے
زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس
ہماری صحت کے لئے اینٹی آکسیڈنٹس بہت ضروری ہوتے ہیں۔ وہ کسی بھی قسم کے نقصان سے روکتے ہیں اور کینسر جیسی بیماری سے حفاظت کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پستے میں زیادہ بیجوں کے مقابلے میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں
پستہ کھانے کی احتیاط
اعتدال میں استعمال
پستے کھاتے وقت اعتدال سے کام لینا ضروری ہے۔ روزانہ 12 سے 15 پستے کھانا مناسب سمجھا جاتا ہے کیونکہ زیادہ مقدار میں کھانے سے چکنائی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو نمک لگے پستے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ان میں موجود نمک بلڈپریشر کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
الرجی کی صورت میں
کچھ افراد کو پستے یا دیگر خشک میوہ جات سے الرجی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو پستے کھانے کے بعد خارش، سوجن یا دیگر علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر ماہر طبیب سے رابطہ کریں۔
بچوں کے لیے احتیاط
چھوٹے بچوں کو پورے پستے دینے سے گریز کریں کیونکہ یہ ان کے گلے میں پھنس سکتے ہیں۔ بچوں کو پستے پیس کر یا چھوٹے ٹکڑوں میں دینا چاہیے۔
ادویات کے ساتھ تعامل
کچھ ادویات کے ساتھ پستے کا استعمال مضر ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کوئی خاص دوا استعمال کر رہے ہیں تو پستہ کھانے سے پہلے اپنے طبیب سے مشورہ کریں۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں