کلونجی ایک چھوٹا سا سیاہ دانہ ہے جو صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ اس میں موجود قدرتی اجزاء مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ کلونجی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے، دل کی حفاظت کرتی ہے اور کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہے۔ کلونجی کا تیل جِلد اور بالوں کے لیے بھی مفید ہے۔ تاہم اسے اعتدال سے استعمال کرنا چاہیے۔ کلونجی کے مزید فوائد درج ذیل ہیں
بالوں کی نشوونما تیز
کلونجی کا تیل بالوں کی نشوونما کو بھی تیز کرتا ہے اور بالوں کو نمی فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے بال صحت مند رہتے ہیں۔ کلونجی کا تیل بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے جس سے بالوں کا گرنا کم ہوتا ہے۔
بندش پیشاب کے لیے
اگر پیشاب بند ہو تو کلونجی وقفہ وقفہ سے آدھا چمچ استعمال کریں۔ اسی طرح خواتین میں حیض کی بندش اور ماہواری کی جملہ خرابیوں کے لیے بھی مفید ہے۔ معدہ کے امراض، بدہضمی، گیس، دائمی قبض وغیرہ کے لیے بھی کلونجی کا استمال مفید ہے
مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے
کلونجی میں موجود قدرتی اجزاء جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت بڑھتی ہے۔
جلدی مسائل
کلونجی کا تیل جلد پر مختلف مسائل جیسے مہاسے، خشکی، اور داغ دھبے کے علاج میں مددگار ہوتا ہے۔
دل کی صحت
کلونجی دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ دوران خون کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے اور دل کے حملے کے امکانات کو کم کرتی ہے۔
سانس کی بیماریوں کا علاج
کلونجی کھانسی، دمہ، سانس کی تکالیف جیسے مسائل میں فائدہ مند ہے۔ اس کے قدرتی اجزاء سانس کی نالیوں کی صفائی اور انفیکشنز سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ نزلہ اور زکام میں بھی فائدہ مند ہے اور سردیوں میں سردی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ
کلونجی میں موجود اجزاء خلیات کی نشوونما کو روکنے میں مددگار ہیں۔ یہ کینسر کے خلیات کو مارنے اور ان کی ترقی کو روکنے کے لیے ممکنہ طور پر فائدہ مند ہیں خاص طور پر سینے کے کینسر کے علاج میں مفید ہے۔
موڈ اور ذہنی صحت پر اثرات
کلونجی کے بیج اور تیل میں موجود اجزاء دماغی فعالیت کو بڑھاتے ہیں اور ذہنی تناؤ کو کم کرتے ہیں۔ ذہنی سکون اور خوشی کے احساس کو بڑھاتے ہیں۔ اس کا استعمال ذہنی تھکاوٹ، بے چینی، اور ڈپریشن جیسے مسائل کو کم کرتا ہے اور آپ کو ذہنی طور پر تازہ دم رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ورم کا خاتمہ
ورم معمول کا مدافعتی ردِ عمل ہوتا ہے جو جسم کو چوٹوں اور بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے لیکن اگر ورم دائمی ہو جائے تو یہ کئی امراض جیسا کہ شوگر، کینسر، اور امراضِ قلب کا باعث بن سکتا ہے۔ کلونجی کو باقاعدہ استعمال کرنے سے ورم میں کمی آسکتی ہے۔
معدے کے السر سے نجات
السر کی وجہ سے معدے میں زخم ہو جاتے ہیں۔ کلونجی کا استعمال معدے کے السر سے بچاؤ میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
حافظے میں بہتری
آج کل زیادہ تر افراد خاص طور پر نوجوانوں میں بھولنے کی بیماری بہت عام ہو گئی ہے اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے کلونجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے کیوں کہ کلونجی حافظے کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حافظے کو بہتر بنانے کے لیے ایک گلاس پانی میں دو چٹکی کلونجی اور چند پودینے کے پتے شامل کر لیں اب اس پانی کو ابال لیں اور اس نسخے کو ہر روز استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ کلونجی کو شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے یاداشت میں بہتری آتی ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات
ہم جلد کے کیل مہاسوں سے چھٹکارا پانے کے لیے بے شمار پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جن کی وجہ سے بعض اوقات جلد پر مضر اثرات بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ کیل مہاسوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک کپ لیموں کا رس لے لیں اور اس میں آدھا چمچ کلونجی کا تیل شامل کر لیں اس مکسچر کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں کچھ دنوں تک باقاعدگی کے ساتھ اس مکسچر کو استعمال کرنے سے کیل مہاسوں سے چھٹکارا ملنا شروع ہو جائے گا۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں