مچھلی کا تیل
مچھلی کا تیل ٹھنڈے پانی میں پائے جانے والی مختلف اقسام کی مچھلیوں سے بنایا جاتا ہے۔ اس تیل کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ یہ کیپسول کی شکل میں آسانی سے میڈیکل اسٹور سے مل جاتے ہیں۔ مچھلی کا تیل ہمارے بالوں، دل، جلد اور دوسرے کئی اعضاء کو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔
ذہن تیز
طالبِ علم، ذہنی کام کرنے والے اور باقی سب بھی مچھلی کے کیپسول کھائیں تو ان کی ذہنی کارکردگی بڑھ سکتی ہے
دل
یہ دل کی بیماری خصوصاً دل کی تنگ نالیوں کو کھولتا ہے، اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کے لیول کو بھی کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے بچاتا ہے
موٹاپا
موٹاپے میں ورزش کے ساتھ مچھلی کے تیل کا استعمال اچھے فوائد کا حامل ہے جو موٹاپے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے
بالوں کا گرنا
زیتون کا تیل اور مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے بال بہت کم گرتے ہیں، بال گھنے ہو جاتے ہیں، سر میں خشکی نہیں ہوتی اور بے جان بالوں میں جان آ جاتی ہے۔ کیپسول کھائیں بھی اور زیتون کے تیل میں ملا کر بالوں میں لگائیں۔
ذہنی دباؤ
مچھلی کا تیل پریشانی اور بے چینی کو بھی دُور کرتا ہے، اس میں ایسے غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو ذہن پر خوشگوار اثر ڈالتے ہیں۔ اس سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے
آنکھیں
یہ آنکھوں کی بنائی کے لیے بہت مفید ہے، مچھلی کے تیل کے استعمال سے آنکھوں پر اچھّا اثر پڑتا ہے، نظر جلد کمزور نہیں ہوتی اور آنکھوں کے پٹھے مضبوط رہتے ہیں
ہڈیوں کی کمزوری
مچھلی کا تیل ہڈیوں کی تقریباً تمام بیماریوں میں بہت مفید ہے۔ اگر مچھلی کا تیل باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہے اور درد ختم کرنے والی دواؤں کی بھی ضرورت نہیں رہتی
جِلد
مچھلی کے تیل کے استعمال سے جلد پر پڑنے والی جُھریاں ختم ہو جاتی ہیں، جلد پر لگانے سے خارش، چنبل، داغ دھبے بلکل صاف ہو جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جلد چمکدار اور ملائم ہوتی ہے
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیے
مسلم دواخانہ
کی خدمات حاصل کریں