انڈے
اکثر لذیذ کھانے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزاء تمام ضروری بلڈنگ بلاکس کے لیے صحیح مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور انڈے میں صرف 70 کیلوریز ہوتی ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں
دودھ کی بنی ہوئی اشیاء
آپ پروٹین حاصل کرنے کے لیے کم چکنائی والے اجزاء کا انتخاب کریں۔ جس میں کاٹیج، پنیر، دہی، اور کم چکنائی والا گائے کا دودھ بہترین ہوتا ہے
سبز یاں
پالک جیسی سبز سبزیاں پروٹین سمیت بھرپور غذائی اجزاء حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہیں۔ سینڈوچ میں سلاد کی ایک تہہ شامل کریں، یا ایک پیالہ سلاد استعمال کریں
چنوں کا استعمال
چنوں میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جسے مختلف طریقوں سے کھانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کالے یا سفید چنوں کو پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے
گری دار میوے
مونگ پھلی میں بھی پروٹین بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں۔ مونگ پھلی میں بھی کاجو، چلغوزے جتنی غذائیت موجود ہوتی ہے۔ بادام بھی پروٹین اور وٹامن ای حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ جلد اور آنکھوں کی صحت کے لیے بے حد اہم ہوتے ہیں
بیجوں کا استعمال
تل، کدو، السی کے بیج، سورج مکھی یا خربوزے وغیرہ کے بیجوں میں موجود فیٹس خاص طور پر دماغی صحت کے لیے بہت فائدے مند اور ضروری ہوتے ہیں۔ بچوں کے حافظے کو بہتر بنانے اور دوران تعلیم مختلف سرگرمیوں میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بیجوں میں موجود فیٹس ہمارے گردوں، دل اور جگر کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور قوت مدافعت کو بھی ٹھیک رکھتا ہے