خون کا بہاؤ روکنے کے لئے

پیپل کے درخت کے تنے کا نرم حصہ لے کر اس میں دھنیے کے بیج اور مصری ہم وزن لے کر ملائیں اور اس مرکب کو 3 سے 4 ملی گرام دن میں دو بار کھائیں یہ مرکب بہت فائدے مند ہے۔

پیٹ میں درد کے لئے

دو سے ڈھائی عدد پیپل کے پتے لیں اور اس کا پیسٹ بنالیں پھر اس میں 50 گرام مونگ پھلی اور گڑ ملا کر چھوٹی گھولیاں بنالیں اور دن میں 3 سے 4 بار یہ گولیاں کھائیں۔ یہ پیٹ کے درد میں آرام دلانے کے لیے بے حد موثر دوا ہے

کھانسی اور دمہ کے لئے

کھانسی اور سینے میں تکلیف کے مختلف امراض، جلد کے جل جانے اورالٹی کے لیے بھی پیپل کے پھل بہت فائدے مند ہیں۔ دمہ یا استھما کے مرض میں مبتلا افراد پیپل کے درخت کے تنے کی چھال اور پھل ہم وزن لے کران کا الگ الگ سفوف بنالیں بعد میں اس سفوف کو ملا لیں اور 2 سے 3 گرام سفوف کو دن میں 2 بار پانی کے ساتھ کھائیں

سانپ کے کاٹنے میں مفید

دو چمچ پیپل کے پتوں کا رس لے کرمریض کو جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو وہاں 3 سے 4 بار لگائیں یہ رس زہر کا اثر کم کرنے میں بہت موثر ہے

جلد کے امراض کے لئے

جلدی امراض، جلد پر ابھرنے والے دانوں اور خارش میں مبتلا افراد پیپل کے نرم پتوں کی 40 ملی لیٹر چائے بنا کر پئیں یہ چائے جلدی امراض میں بے حد فائدے مند ہے

ایڑیوں کا پھٹنا

ٹھنڈ اور سرد موسم میں سب سے پہلے انسانی جسم متاثر ہوتا ہے اور ہاتھوں، پیروں کی جلد کے علاوہ ایڑیاں بھی پھٹ جاتی ہیں جن میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔پیپل کے نرم پتوں کا رس لے کر پھٹی ایڑیوں اور سردی سے متاثرہ ہاتھوں پرلگائیں یہ جلد سے سردی کا اثر ختم کرنے کے ساتھ ایڑیوں کو نرم ملائم بناتا ہے

بخار کے لئے

بخار میں آرام کے لئے پیپل کے چند پتے لیں اور انہیں دودھ میں ابال لیں اب اس میں چینی ملاکر اس مرکب کو دن میں دوبار پئیں یہ مرکب بخار کے لئے بے حد فائدے مند ہے

دانتوں میں درد کے لئے

دانتوں کا درد انسانی برداشت سے باہر ہوتا ہے تاہم پیپل کے درخت اور برگد کے درخت کے تنے کی چھال ہم وزن لے کر انہیں آپس میں ملالیں اور اسے پانی میں ابال لیں اب اس پانی سے کلی کریں۔ یہ نسخہ دانتوں میں درد کے لئے بے حد فائدے مند ہے

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کے لیے
مسلم دواخانہ
کی خدمات حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *