جسمانی وزن میں کمی

سونف نظام ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتا ہے اسی لیے یہ غذائیت کو جزوبدن بنانے کا عمل بھی بہتر کردیتا ہے۔ اس طرح نقصان دہ اجزاء جسم سے خارج ہوجاتے ہیں اورجسم میں گلوکوز کی سطح بھی متوازن رہتی ہے۔ یہ بے وقت کھانے کی خواہش کو قابو کرتا ہے جبکہ جسم میں اضافی سیال کو بھی خارج کردیتا ہے

دل کی صحت بہتر بنائے

جگر صحت مند ہو تو کولیسٹرول کے ٹکڑے زیادہ بہتر طریقے سے ہوتے ہیں۔ سونف ان غذاﺅں میں سے ایک ہے جو جگر کے افعال کو مناسب طریقے سے بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ دل کی دھڑکن بہتر ہوتی ہے

آنکھ کی صحت کے لیے فائدہ مند

سونف بینائی کو بہتر کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی بینائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

کیل مہاسے کم کرے

سونف میں موجود آئل ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں اور جلدی مسائل جیسے کیل مہاسوں کے علاج میں مدد دیتا ہے۔ سونف جلد میں موجود اضافی سیال کو خارج کردیتا ہے جو کہ کیل مہاسوں کی شکل اختیار کرتے ہیں

شوگر کے خلاف مزاحمت

سونف شوگر کے شکار افراد کو اس مرض سے لڑنے میں بھی مدد دیتے ہین۔ معدنیات کے باعث یہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے جبکہ انسولین کی سرگرمیوں میں اضافہ کرتا ہے جس سے بلڈ شوگر متوازن رہتا ہے

مسوڑوں کے لیے بہترین

سونف جراثیم کش خصوصیات کے باعث مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے جس سے ورم یا سوجن کی روک تھام ہوتی ہے

نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے

سونف مسلز کو ریلیکس کرنے کے ساتھ خون کے بہاﺅ کو حرکت میں لاتا ہے جس سے درد کم ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ سونف کا استعمال جسم سے گیس کو بھی خارج کرتا ہے

چائے بنانے کا طریقہ

ایک سے 2 کھانے کے چمچ سونف کو پیس لیں اور اسے ایک کپ میں ڈالنے کے بعد اس میں گرم پانی شامل کردیں اس کو دس منٹ کے لیے پڑا رہنے دیں اس کے بعد چھان لیں اور کچھ مقدار میں شہد کا بھی اضافہ کردیں۔ یہ چائے وٹامن اے، سی اور ڈی کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *