پھلوں میں کثرت سے حیاتین پائے جاتے ہیں۔ تمام پھلوں میں کچھ ایسے کیمیاوی مادے ہوتے ہیں جو جسم میں پیدا ہونے والی زہریلی چیزوں کو اور صحت کے لیے مضر اور غیر ضروری چیزوں کو خارج کرتے ہیں۔ پھلوں میں موجود قدرتی تیزاب ہضم کے عمل کو بڑھاتے ہیں اور ہضم کے بعد معدے میں موجود تیزاب کے مضر اثرات کو دور کرتے ہیں

بیماری کی حالت میں، کمزوری کی حالت میں یا جب جسم میں زہریلے مادے موجود ہوں پھلوں کا استعمال خصوصیت کے ساتھ کرنا چاہئے۔ جو لوگ بکثرت پھل استعمال کرتے ہیں ان کے جسم میں جراثیم بڑے مشکل سے پرورش پاسکتے ہیں۔ پھل معدے و آنتوں پر جراثیم کش اثرات مرتب کرتے ہیں

پھلوں میں پائے جانے والے سائٹرک ایسیڈ، ٹارٹرک ایسیڈ، تیز جراثیم کش اثرات رکھتے ہیں۔ پھلوں کے استعمال سے قبض نہیں ہوتی اور خون پتلا رہتا ہے۔ پھل استعمال کرنے والوں کی جلد صحت مند، مضبوط اور صاف ہوتی ہے اور انکے بال آخر تک گھنے رہتے ہیں۔ پھل ہمیشہ بغیر پکے ہوئے اور تازہ استعمال کئے جائیں۔ پھلوں میں یا انکے رس میں شکر ملانا مناسب نہیں ہے۔ اگر میٹھا کرنا ضروری ہو تو شھد ملایا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *