تعارف
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد گردوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں؟ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر افراد کو اس وقت تک معلوم ہی نہیں ہوتا جب تک بیماری خطرناک مرحلے میں داخل نہیں ہو جاتی۔ گردے انسانی جسم کے نہایت اہم اور حساس اعضاء ہیں جو خون کو صاف کرنے، فاضل مادوں کو پیشاب کے ذریعے خارج کرنے، جسم میں پانی، نمک اور معدنیات کا توازن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر اور وٹامن ڈی کی سطح کو کنٹرول کرنے جیسے کئی اہم افعال سر انجام دیتے ہیں۔ گردے خاموش قاتل کی طرح متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ان کی ابتدائی علامات اتنی ہلکی یا مبہم ہوتی ہیں کہ انسان اکثر انہیں عام تھکن یا دیگر معمولی مسائل سمجھ کر نظر انداز کر دیتا ہے۔ نتیجتاً، بیماری چھپ کر بڑھتی رہتی ہے اور جب پتا چلتا ہے تو اکثر وقت بہت گزر چکا ہوتا ہے۔ اگر آپ روزمرہ کی کچھ عام عادتوں کو معمول سمجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں، جیسے کم پانی پینا، زیادہ نمک یا پروٹین کا استعمال، بار بار دردکش ادویات لینا، یا ذیابطیس اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں نہ رکھنا تو ہوشیار ہو جائیں! یہ عادات آہستہ آہستہ آپ کے گردوں کو تباہ کر سکتی ہیں۔
پانی کم پینا گردوں پر ظلم
پانی زندگی ہے، اور جسم کے اہم اعضاء میں گردے سب سے زیادہ پانی پر انحصار کرتے ہیں۔ گردے روزانہ خون کو فلٹر کر کے زہریلے مادوں اور فاضل پانی کو پیشاب کے ذریعے خارج کرتے ہیں۔ لیکن جب جسم میں پانی کی مقدار کم ہو جائے تو گردے اپنا یہ اہم کام درست طریقے سے انجام نہیں دے پاتے۔ پانی کی کمی سے گردوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں زہریلے مادے جسم میں جمع ہونے لگتے ہیں۔ یہی عمل وقت کے ساتھ گردوں کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے اور خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔
:علامات
جسمانی تھکن اور سستی، پیشاب میں تیز بدبو یا رنگت کا تبدیل ہونا، کمر یا پہلو میں ہلکا یا مسلسل درد اور اگر ان علامات کو بروقت نہ پہچانا جائے تو معاملہ سنگین ہو سکتا ہے۔
:علاج
گردوں کی صحت کے لیے سب سے آسان اور مؤثر علاج یہ ہے کہ دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی ضرور پیا جائے۔ گرمیوں یا جسمانی مشقت والے دنوں میں اس مقدار کو مزید بڑھا دینا چاہیے۔ پانی نہ صرف گردوں کو صاف رکھتا ہے بلکہ جسم کے دوسرے افعال کو بھی بہتر بناتا ہے۔
مسلسل دردکش دواؤں کا استعمال
دردکش ادویات کا بار بار یا طویل عرصے تک استعمال گردوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ادویات گردوں کے نازک خلیوں کو سکیڑ دیتی ہیں، جس سے ان کی فلٹر کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ یہ عمل گردوں کی خرابی یا فیل ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔
:حل
اگر درد معمولی ہو تو یونانی یا قدرتی علاج جیسے روغن لونگ، سونٹھ، ہلدی، یا عرق گلاب کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ مساج، گرم پانی کی تھیلی یا یوگا بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
نمک زیادہ کھانا
زیادہ نمک کا استعمال صرف بلڈ پریشر ہی نہیں بڑھاتا بلکہ گردوں پر براہِ راست منفی اثر ڈالتا ہے۔ نمک میں موجود سوڈیم جسم میں پانی روک لیتا ہے، جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔ بلند فشارِ خون گردوں کی نازک شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور فلٹرنگ کا عمل متاثر ہو جاتا ہے۔
:تجویز
روزمرہ کے کھانوں میں نمک کی مقدار کو محدود رکھیں۔ خاص طور پر اچار، چپس، فاسٹ فوڈ، اور تیار شدہ پیکڈ غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے لیموں، سونف، زیرہ یا دیگر قدرتی اجزاء کا استعمال کریں۔
پیشاب روکنا خطرناک عادت
اکثر لوگ مصروفیت یا سستی کی وجہ سے پیشاب روک لیتے ہیں، لیکن یہ عادت گردوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ پیشاب کو بار بار روکنا مثانے میں بیکٹیریا کی افزائش کا باعث بنتا ہے، جو آگے چل کر گردوں تک پہنچ کر انفیکشن یا پتھری کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
:نقصان
پیشاب میں جلن اور درد، بخار اور کپکپی اور گردے کی سوجن یا انفیکشن
:علاج
پیشاب روکنے کی عادت فوراً چھوڑ دیں۔ جیسے ہی حاجت ہو، فوراً واش روم جائیں۔ زیادہ پانی پینا اور مثانے کو وقت پر خالی کرنا گردوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
شوگر یا ہائی بلڈ پریشر کو نظرانداز کرنا
شوگر اور ہائی بلڈ پریشر دو ایسی بیماریاں ہیں جو گردوں کو خاموشی سے نقصان پہنچاتی ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ بیماریاں گردوں کی خون کی نالیوں کو نقصان دے کر ان کی فلٹر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں، جس کا نتیجہ گردوں کی ناکامی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
:تجویز
اپنا ایچ بی اے ون سی لیول ہر 3 ماہ بعد چیک کروائیں تاکہ شوگر کا کنٹرول واضح ہو سکے۔ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کے لیے ہلکی خوراک، ورزش اور تناؤ سے بچاؤ ضروری ہے۔ یونانی معالج کے مشورے سے قدرتی علاج کا بھی سلسلہ جاری رکھیں۔
گردے کی حفاظت کیلئے خصوصی نسخہ
شربتِ حجر البول
پتھری، پیشاب کی رکاوٹ اور گردوں کی صفائی کیلئے مفید
اجزاء: کلونجی، عرقِ گلاب، عرقِ گاجر، ناریل پانی، گوند کتیرہ
طریقہ استعمال: روزانہ 2 چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment
