کھجور، مکمل غذا اور لاجواب دوا

Khajoor k Fayde

کھجور ایک قدرتی میٹھا پھل ہے جو صدیوں سے انسانوں کی غذا کا اہم جزو رہا ہے۔ عرب دنیا سے لے کر برصغیر تک، کھجور کو نہ صرف غذا بلکہ دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں بے شمار غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔

کھجور میں فائبر، آئرن، کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے اہم اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ یہ اجزاء ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں، خون کی کمی دور کرتے ہیں، اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ خاص طور پر روزانہ نہار منہ کھجور کھانے سے جسم کو فوری توانائی ملتی ہے اور دن بھر چستی محسوس ہوتی ہے۔

اسلامی نقطہ نظر سے بھی کھجور کی بڑی اہمیت ہے۔ پیغمبر محمد ﷺ کی سنت ہے کہ افطار کھجور سے کیا جائے۔ جدید سائنس بھی اس سنت کی تصدیق کرتی ہے کہ کھجور فوری توانائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں موجود قدرتی شکر جسم کو فوراً توانائی فراہم کرتی ہے، خاص طور پر روزے کے بعد۔

کھجور دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور جسم سے زہریلے مادے خارج کرتی ہے۔ روزانہ 2 سے 3 کھجوروں کا استعمال صحت مند زندگی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ چاہے آپ اسے ناشتے میں کھائیں، یا دودھ کے ساتھ، کھجور ہر طرح سے مفید ہے۔ یہ ایک سستی، لذیذ اور مکمل قدرتی غذا ہے جو ہر عمر کے افراد کے لیے فائدہ مند ہے۔

فوائد

فوری توانائی کا ذریعہ

کجھور میں قدرتی شکر جیسے گلوکوز، فروکٹوز اور سکروز وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو کھاتے ہی جسم میں جذب ہو کر فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روزہ افطار کرنے کے لیے کھجور کو بہترین غذا سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ جسم کو فوراً چاق و چوبند کرتی ہے۔

توانائی کی سطح بڑھانا

کھجور میں موجود قدرتی شکر جیسے گلوکوز اور فروکٹوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔ اگر کھجور کو دودھ میں ابال کر استعمال کیا جائے تو یہ مزید مفید ثابت ہوتی ہے، کیونکہ دودھ اور کھجور کا امتزاج جسمانی کمزوری دور کرنے اور طاقت بحال کرنے کے لیے نہایت مؤثر ہے۔

ہاضمے میں مددگار

کجھور میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور قبض جیسی مشکلات سے بچاتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور

کجھور میں فائبر، آئرن، کیلشیم، میگنیشیم، اور وٹامنز جیسے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ اجزاء ہاضمے کو بہتر بناتے، ہڈیوں کو مضبوط کرتے اور خون کی کمی کو دور کرتے ہیں، جس سے مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے۔

دل کی صحت کے لیے مفید

کجھور خصوصاً عجوہ دل کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ دل کے دورے کی صورت میں 7 عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت پیس کر دینا فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ کجھور نہ صرف دل بلکہ جسم کے ہر حصے کے لیے مفید ہے، اور قوت مدافعت کو بھی بڑھاتی ہے۔

ہڈیوں کی طاقت

کھجور میں کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس جیسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ بڑھتی عمر میں ہڈیوں کے بھربھرے پن سے بچاتی ہے۔ ساتھ ہی، کھجور دل کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔

دماغ کی صحت کے لیے

کھجور دماغ کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس میں موجود قدرتی شکر دماغ کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے، جس سے ذہنی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ کھجور یادداشت کو تیز کرتی ہے، دماغی کمزوری کو دور کرتی ہے اور ذہنی تھکن و دباؤ سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی

کھجور میں موجود وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ یہ قدرتی اجزاء جسم کو وائرس، بیکٹیریا اور دیگر بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ روزانہ کھجور کا استعمال مدافعتی قوت میں اضافہ کرکے مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

کھجور میں موجود فائبر معدے کو دیر تک بھرپور رکھتا ہے، جس سے غیر ضروری بھوک کم لگتی ہے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ قدرتی مٹھاس ہونے کے باوجود کھجور صحت بخش ہے اور کم کیلوریز میں زیادہ توانائی فراہم کرتی ہے، جو متوازن غذا کا اہم حصہ بن سکتی ہے۔

خون کی کمی کے لیے مفید

کھجور میں آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو خون کی کمی، خصوصاً انیمیا کے شکار افراد کے لیے مفید ہے۔ یہ خون کے سرخ خلیات کی پیداوار بڑھاتی ہے۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے کھجور کا روزانہ استعمال آئرن کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آنکھوں کی صحت کے لیے مفید

کھجور میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بینائی کو تیز کرتے ہیں اور آنکھوں کے مختلف امراض جیسے موتیا، خشکی اور کمزوری سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ باقاعدہ استعمال آنکھوں کی حفاظت کے لیے مفید ہے۔

جلد کی صحت

کھجور جلد کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس میں موجود وٹامنز اور معدنیات جلد کو نم، نرم اور ہموار رکھتے ہیں۔ کھجور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات، جھریوں اور دھبوں کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، اور چمکدار جلد عطا کرتی ہے۔

پانی کی کمی کا خاتمہ

کھجور میں تقریباً 20 فیصد پانی موجود ہوتا ہے، جو جسم میں نمی کی سطح برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ گرم موسم یا ورزش کے بعد کھجور کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ یہ قدرتی طریقے سے ہائیڈریشن فراہم کرکے جسم کو ترو تازہ اور متوازن رکھتی ہے۔

کھجور کا شیک

اجزاء
کھجور 5 عدد، دودھ ایک گلاس، الائچی ایک عدد اور شہد ایک چمچ

ترکیب
کھجور کو آدھ گھنٹہ پانی میں بھگونے کے بعد گٹھلی نکال دیں اور چھلکا اتار دیں۔ اس کے بعد الائچی کے دانے نکال کر باریک کوٹ لیں۔ اب کھجور، شہد اور دودھ کو بلینڈر میں ڈال کر دو منٹ تک مکس کریں گلاس میں نکال کر الائچی کا سفوف شامل کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں۔

شربت کھجور

فوائد
جسمانی کمزوری دور کرتا ہے، جسم درد اور سستی کاہلی دور کرتا ہے، غذائیت سے بھرپور ہے، خون کی کمی، ضعف جگر و قلب میں مفید ہے اور پٹھوں کے کھچاؤ کو کم کرتا ہے۔

طریقہ کار
کھجور آدھا کلو لے کر پہلے دھولیں اور پھر دو کلو پانی میں رات کو بھگو کے رکھ دیں صبح آگ پر رکھیں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو اتار لیں اور اچھی طرح پانی چھان لیں۔ اب اس میں 1 کلو مصری ڈال لیں شربت تیار ہے۔
طریقہ استعمال
صبح شام دو چمچ استعمال کریں۔

خون کی کمی کیلئے

مربہ آملہ 3عدد، کھجور 3عدد، کشمش 40عدد، مغزبادام 21عدد، پانی ایک پاؤ اور دوددھ ایک پاؤ۔
ترکیب تیاری
مربہ آملہ، کشمش، مغزبادام اور کھجور رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح آملہ کی اور کھجور کی گٹھلیوں کونکال دیں مغز بادام کاچھلکا اتار لیں اور اسی پانی میں دودھ ڈال کر بلینڈر میں اچھی طرح شیک بنالیں۔

استعمال
صبح نہار منہ اس شیک کو پیئں۔ خون کی کمی کے لیے بہترین نسخہ ہے۔

مردانہ کمزوری کے لیے

کھجور صدیوں سے قوت بخش غذا کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ اس میں قدرتی شکر، وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو مردانہ طاقت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

ٹیسٹوسٹیرون ہارمون میں اضافہ
کھجور زنک اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہے جو مردانہ ہارمونز کو متوازن رکھتی ہے۔

خون کی روانی میں بہتری
کھجور آئرن اور پوٹاشیم فراہم کرتی ہے جو خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں جس سے بہتر کارکردگی ممکن ہوتی ہے۔

ذہنی تناؤ میں کمی
کھجور میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ذہنی دباؤ کم کر کے کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

طریقہ استعمال
3 سے 5 کھجوریں روزانہ دودھ میں بھگو کر اس میں شہد اور بادام شامل کر کے استعمال کریں۔

دماغی اور جسمانی طاقت کا خزانہ

کھجور تین عدد، مغز اخروٹ ایک عدد، مغز بادام گیارہ عدد، مغز پستہ پانچ عدد اور سونف آدھی چمچ روزانہ۔

خوراک
ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ رات کے کھانے کے بعد استعمال کریں۔ یہ نسخہ مردوں، عورتوں اور بوڑھوں کے لیے یکساں مفید ہے۔

فوائد
یہ نسخہ مثانہ، دماغ، گردوں اور پھٹوں کو طاقت دیتا ہے، قبض کو دور کرتا ہے اور خشک کھانسی میں مفید ہے۔

دبلا پتلا پن اور کمزور افراد کے لیے

ایسے افراد جو کمزور جسم دبلے پتلے ہوں موٹا ہونا چاہتے ہوں وہ پندرہ دن تک 5 سے 7 کھجوریں کھا کر ایک پاؤ دودھ بطور ناشتہ استعمال کریں۔ چند روز میں جسم بھرپور خوبصورت موٹا تازہ ہو جائے گا۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *