لیموں کا رس اور شہد

لیموں اور شہد کا پانی آپ کے گلے کی خراش اور سوزش دور کرنے میں بہترین عمل ہے۔ اس میں اینٹی اکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انفیکش کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو بھی فائدہ دیتا ہے اور نکھار لانے میں مدد کرتے ہیں

گاجر کا استعمال

جب آپ بیمار ہوں تو گاجر کا استعمال بہت اچھا ہے۔ کچی گاجر کا استعمال آپ کے گلے کے لئے تکلیف کا باعث بن سکتا ہے اس لئے گلے کی سوزش میں گاجر کو ابال کر کھائیں۔ گاجر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ گاجر میں بہت سے قدرتی اجزا  پایا جاتا ہے جو صحت کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں

کیلےکا استعمال

کیلا نرم غذا ہے جو ہمارے گلے کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ اسے نگلنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن بی6 اور پوٹاشیم  بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہماری صحت کے لئے بہت اہم ترین ہوتے ہیں اور یہ سوزش کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے

چکن سوپ کااستعمال

چکن سوپ میں ہلکی سی اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ گلےکی سوزش کے اثرات کو کم کرتا ہے اور یہ انفیکشن کو بھی ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کو غذائیت سے بھرپور بنانے کے لئے اس میں سبزیوں کا بھی استعمال کریں

دلیا کا استعمال

دلیا کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس میں پروٹین بھی وافر مقدار میں  پائی جاتی ہے۔ یہ بھی نرم غذا ہے اور نگلنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ گلے کی سوزش میں اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ آپ چاہے اسے نمکین یا میٹھا بھی بنا کر کھا سکتے ہیں

ہلدی کا استعمال

ہلدی میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔ اس میں اینٹی اکسیڈنٹ خصوصیات بھی پائی جاتیں ہیں جو جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہم ہلدی کے پانی کے غرارے بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی کھانے میں اس کا استعمال گلے کی سوزش کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *