گاجر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے جانیں کیسے

گاجر ایک ایسی قدرتی غذا ہے جو آپ کی صحت کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ گاجر میں موجود معدنیات اسے ایک مکمل صحت بخش غذا بناتے ہیں جو آنکھوں کی روشنی سے لے کر دل کی صحت تک ہر حصے کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ چاہے اسے کچا کھائیں، جوس بنا کر پئیں یا کسی پکوان میں شامل کریں، گاجر کا ہر طریقہ آپ کی تندرستی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس تحریرمیں ہم گاجر کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا ذکر کریں گے جو آپ کو اس غذائی خزانے کی اہمیت کا اندازہ دلائیں گے۔

فوائد

آنکھوں کی صحت

گاجر میں قدرتی معدنیات کا بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ یہ معدنیات ایک قسم کے اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو آنکھوں کو الرجی سے بچاتے ہیں اور نظر کی کمزوری کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ رات کی نظر کو بہتر بناتے ہیں اور آپ کو زیادہ روشن اور واضح دیکھنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

دل کی صحت

گاجر میں موجود قدرتی اجزاء اور فائبر دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ فائبر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ قدرتی اجزاء خون کی شریانوں میں سوزش کو کم کرتے ہیں جس سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ گاجر کا باقاعدگی سے استعمال دل کے نظام کو بہتر رکھنے میں مددگار ہے۔

ہاضمہ کی بہتری

گاجر کا باقائدہ استعمال آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے، قبض کو دور کرتا ہے اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر کا پانی پینے سے ہاضمہ کا عمل مزید بہتر ہوتا ہے اور معدہ صاف رہتا ہے۔

جلد کی خوبصورتی

گاجر میں موجود اجزاء جلد کو نم رکھ کر اس کی صفائی اور چمک بڑھاتے ہیں۔ یہ جلد کو نقصان دہ شعاعوں سے بچاتے ہیں، جھریوں اور بڑھاپے کی علامات کو کم کرتے ہیں۔ گاجر کا جوس پینے سے جلد پر قدرتی چمک آتی ہے اور مہاسوں کی روک تھام بھی ہوتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ

گاجرر پھیپھڑوں، جگر اور پستان کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی

گاجر مدافعتی نظام کو تقویت دیتی ہے اور یہ جسم کو بیماریوں کے خلاف بہتر طور پر لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ گاجر کا روزانہ استعمال آپ کی جسمانی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور آپ کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔

بالوں کی صحت

گاجر کے فوائد بالوں کے لیے بھی بہت اہم ہیں۔ گاجر بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے اور ان کے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔ گاجر کے رس کو بالوں میں لگانے سے خشکی دور ہوتی ہے اور بال نرم و چمکدار ہو جاتے ہیں۔

موڈ کی بہتری

گاجر موڈ کو بہتر بناتی ہے اور آپ کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔ اس کے استعمال سے آپ خود کو زیادہ خوشگوار اور توانائی سے بھرپور محسوس کر سکتے ہیں۔

خون کی کمی

گاجر میں آئرن کی مقدار اچھی ہوتی ہے جو خون کی کمی (انیمیا) کو دور کرنے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن C آئرن کے جذب کو بہتر بناتا ہے جس سے خون کی سطح کو تیزی سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

جسمانی توانائی میں اضافہ

گاجر قدرتی طور پر توانائی کا اچھا ذریعہ ہے۔ اس میں موجود قدرتی شوگر آپ کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور آپ کو دن بھر چست اور متحرک رکھتی ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

گاجر ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ہڈیوں کی ساخت کو بہتر بناتی ہے اور ان کے ٹوٹنے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

گاجر کے چند طبی فوائد

ضعف دماغ

اجزاء: گاجروں کا رس ا تولہ، مغز بادام ۶ عدد
ترکیب تیاری: مغز بادام کو اچھی طرح کھرل کر کے اس میں ملا دیں۔
تركيب استعمال: صبح نہار منہ استعمال کریں
دماغی کمزوری، حافظہ قوی، نظر کی کمزوری، طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے مفید ہے۔

سفوف بصارت و ترک عینک

اجزاء: سونف ایک پاؤ، بادام آدھ پاؤ، گاجر کا رس ایک پاؤ، کوزہ مصری ادویہ کے برابر
ترکیب تیاری: گاجر کو صاف کر کے پانی نکالیں پھر سونف کو کسی چینی کے برتن یا مٹی کے برتن میں ڈالیں۔ اس پر گاجر کا پانی ڈال دیں۔ برتن کو کسی ململ کے رومال سے ڈھانپ کر محفوظ جگہ ملہ پر رکھیں۔ جب پانی سونف سے خشک ہو جائے تو پھر پاؤ بھر گاجر کا پانی ڈال دیں۔ یہ عمل تین مرتبہ کرنا ہے۔ اور پھر خشک ہونے پر بادام باریک پیس کر برابر مقدار کوزہ مصری ملالیں۔
مقدار خوراک: روزانہ ایک تولہ رات کے وقت دودھ سے کھایا کریں۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top