کھجور، مکمل غذا اور لاجواب دوا

کھجور ایک میٹھا پھل ہے جو صدیوں سے انسانوں کی غذا کا اہم حصہ رہا ہے۔ یہ نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ روزانہ کجھور کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نہ صرف سنت ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں۔

فوائد

فوری توانائی کا ذریعہ

کجھور میں قدرتی شکر وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو کھاتے ہی جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔

توانائی کی سطح بڑھانا

کھجور میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو توانائی کا فوری ذریعہ ہے۔ کھجور کو دودھ میں ابال کر کھانے سے فوری طاقت ملتی ہے۔

ہاضمے میں مددگار

کجھور میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور قبض جیسی مشکلات سے بچاتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور

کجھور میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کو قائم رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

دل کی صحت کے لیے مفید

کجھور دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ دل کے دورے میں 7 عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر کھلائیں۔ یہ جسم کے ہر حصے کے لیے یکساں مفید ہے۔

ہڈیوں کی طاقت

کھجور ہڈیوں کو طاقتور بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھجور دل کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

دماغ کی صحت کے لیے

کھجور دماغ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ دماغ کو توانائی فراہم کرتی ہے، یادداشت کو تیز کرتی ہے اور ذہنی تھکن کو سکون دیتی ہے۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی

کھجور جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے جس سے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ یہ آپ کو زیادہ دیر تک بھرپور رکھتی ہے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

خون کی کمی کے لیے مفید

کھجور خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے مفید ہے جو آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

آنکھوں کی صحت کے لیے مفید

کھجور آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہے۔ یہ آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتی ہے اور آنکھوں کے امراض اور موتیا سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

جلد کی صحت

کھجور کا استعمال جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود معدنیات جلد کو نم اور ہموار رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد کی عمر رسیدگی کے آثار کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

پانی کی کمی کا خاتمہ

کھجور کا استعمال پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے کیونکہ اس میں 20 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔

کھجور کا شیک

اجزاء
کھجور 5 عدد، دودھ ایک گلاس، الائچی ایک عدد اور شہد ایک چمچ

ترکیب
کھجور کو آدھ گھنٹہ پانی میں بھگونے کے بعد گٹھلی نکال دیں اور چھلکا اتار دیں۔ اس کے بعد الائچی کے دانے نکال کر باریک کوٹ لیں۔ اب کھجور، شہد اور دودھ کو بلینڈر میں ڈال کر دو منٹ تک مکس کریں گلاس میں نکال کر الائچی کا سفوف شامل کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں۔

شربت کھجور

فوائد
جسمانی کمزوری دور کرتا ہے، جسم درد اور سستی کاہلی دور کرتا ہے، غذائیت سے بھرپور ہے، خون کی کمی، ضعف جگر و قلب میں مفید ہے اور پٹھوں کے کھچاؤ کو کم کرتا ہے۔

طریقہ کار
کھجور آدھا کلو لے کر پہلے دھولیں اور پھر دو کلو پانی میں رات کو بھگو کے رکھ دیں صبح آگ پر رکھیں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو اتار لیں اور اچھی طرح پانی چھان لیں۔ اب اس میں 1 کلو مصری ڈال لیں شربت تیار ہے۔
طریقہ استعمال
صبح شام دو چمچ استعمال کریں۔

خون کی کمی کیلئے

مربہ آملہ 3عدد، کھجور 3عدد، کشمش 40عدد، مغزبادام 21عدد، پانی ایک پاؤ اور دوددھ ایک پاؤ۔
ترکیب تیاری
مربہ آملہ، کشمش، مغزبادام اور کھجور رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح آملہ کی اور کھجور کی گٹھلیوں کونکال دیں مغز بادام کاچھلکا اتار لیں اور اسی پانی میں دودھ ڈال کر بلینڈر میں اچھی طرح شیک بنالیں۔

استعمال
صبح نہار منہ اس شیک کو پیئں۔ خون کی کمی کے لیے بہترین نسخہ ہے۔

مردانہ کمزوری کے لیے

کھجور صدیوں سے قوت بخش غذا کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ اس میں قدرتی شکر، وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو مردانہ طاقت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

ٹیسٹوسٹیرون ہارمون میں اضافہ
کھجور زنک اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہے جو مردانہ ہارمونز کو متوازن رکھتی ہے۔

خون کی روانی میں بہتری
کھجور آئرن اور پوٹاشیم فراہم کرتی ہے جو خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں جس سے بہتر کارکردگی ممکن ہوتی ہے۔

ذہنی تناؤ میں کمی
کھجور میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ذہنی دباؤ کم کر کے کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

طریقہ استعمال
3 سے 5 کھجوریں روزانہ دودھ میں بھگو کر اس میں شہد اور بادام شامل کر کے استعمال کریں۔

دماغی اور جسمانی طاقت کا خزانہ

کھجور تین عدد، مغز اخروٹ ایک عدد، مغز بادام گیارہ عدد، مغز پستہ پانچ عدد اور سونف آدھی چمچ روزانہ۔

خوراک
ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ رات کے کھانے کے بعد استعمال کریں۔ یہ نسخہ مردوں، عورتوں اور بوڑھوں کے لیے یکساں مفید ہے۔

فوائد
یہ نسخہ مثانہ، دماغ، گردوں اور پھٹوں کو طاقت دیتا ہے، قبض کو دور کرتا ہے اور خشک کھانسی میں مفید ہے۔

دبلا پتلا پن اور کمزور افراد کے لیے

ایسے افراد جو کمزور جسم دبلے پتلے ہوں موٹا ہونا چاہتے ہوں وہ پندرہ دن تک 5 سے 7 کھجوریں کھا کر ایک پاؤ دودھ بطور ناشتہ استعمال کریں۔ چند روز میں جسم بھرپور خوبصورت موٹا تازہ ہو جائے گا۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top