شوگر کے لئے
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں ہمارے جسم میں انسولین کی مقدار کی کمی ہوجاتی ہے اور اس مقدار کو جسم میں پورا کرنے کے لئے بیرونی ذرائع سے انسولین جسم میں داخل کی جاتی ہے۔ لیکن کریلے میں ایک مرکب ایسا ہوتا ہے جو انسولین کی طرح کام کرتا ہے اس لیے ہم اس کی مدد سے اپنے خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کریلے کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ دوائیوں کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں
جلد اور بالوں کے لئے
کریلے میں قدرتی اجزاء بہت اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ اجزاء ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی جلد پر دانے اور کیل مہاسے ہیں تو ان کے داغوں کو بھی ختم کرنے میں کریلے ہماری مدد کرتے ہیں۔ جلد کے مختلف انفیکشن جیسے چنبل اور خارش میں بھی مفید ہیں۔ اس کا جوس بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ ہمارے بالوں سے خشکی کو بھی ختم کرتا ہے
جگر کے لئے
ہماری اچھی صحت اور تندرست رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارا جگر صحت مند ہو۔ کریلے ہمارے جگر کے لئے مفید ہوتے ہیں۔ یہ جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کریلے آنتوں کی صحت میں بھی بہتری لاتے ہیں اور ان کا استعمال ہمیں بہت سے انفیکشنز سے دور رکھ سکتا ہے
ہاضمے کے لیے
اگر آپ پیٹ اور معدے کے مسائل سے پریشان ہیں تو آپ کو ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جو آپ کی صحت میں بہتری لائیں۔ کریلا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور ہماری آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ قبض کو دور کرتا ہے اور معدے کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال آپ کو فائدہ دیتا ہے
دل کی صحت کے لیے
ہمیں زندہ رہنے اور اچھی صحت کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ دل کی صحت میں رکاوٹ ڈالنے والا خراب کولیسٹرول ہے۔ کریلے خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں اس کے علاوہ دل کے دورے کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر شریانوں کی صحت کے لئے مفید ہے
کینسر کے لیے
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ کریلے ہمارے جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور کسی قسم کی الرجی اور انفیکشن کو بھی ختم کرتے ہیں۔ ہم کریلے کے باقاعدہ استعمال کی وجہ سے بڑی آنت کے کینسر اور اس کے علاوہ پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو دور کرسکتے ہیں
وزن کی کمی کے لیے
کریلے وزن کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ ان میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔ یہ جسم میں چربی کے ذخیرہ کو روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کریلے ہمارے میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں