اخڑوٹ کے فوائد

سردیوں کے موسم میں اکثر جوڑوں کے درد  کی  تکالیف ہوجاتی ہے ۔ اخروٹ کا تیل استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ مغز اخروٹ دمہ ، کھانسی اور گلے کی خراش میں بہت مفید ہوتا ہے ۔ اخڑوٹ فالج کے لیے بے حد مفید ہے-مغز اخروٹ تین تولہ اور انجیر سات دانہ دونوں کو رگڑ کر کھانا مفید ہے۔ اخروٹ کینسر کے ممکنہ حملے کو کم کرنے میں مدددیتا ہے ۔

بادام کے فوائد

دماغ و بصارت کی تقویت کے لئے بادام کا استعمال بہت مفید ہے۔ بادام وٹامن، آئرن، اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور قلب کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ بادام کا ترکیبی استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کو بڑھاتا ہے۔ بادام کا ترکیبی استعمال موٹاپے کو بھی کم کرتا ہے۔ بادام جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔ اس میں فائبر کی وافر مقدار ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔

چلغوزے کے فوائد

پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر چٹانا مفید ہوتا ہے۔ مغز چلغوزہ دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم موٹا ہوتا ہے۔ چلغوزہ خون کی کمی کو دور کر کے دل اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ فالج اور جوڑوں کے درد میں مغز چلغوزہ کا صبح شام دودھ کے ساتھ استعمال موثر ہے۔ واضح رہے کہ چلغوزہ دیر ہضم ہے اس لئے زیادہ مقدار میں اس کا کھانا نقصان دہ بھی ہے.

کشمش کے فوائد

کشمش خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ کشمش، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ توانائی بڑھاتی ہے اور کمزوری کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں وٹامن بی 6 ہوتا ہے، جو دماغ کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہو سکتی ہے، کیونکہ اس میں کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس میں میگنیشیم ہوتا ہے، جو دل کی صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

کھجور کے طبی فوائد

جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے 5 عدد کھجور یا چھوہارے لے کر آدھا کلو دودھ میں ڈال کر خوب پکائیں، جب یہ نرم ہو جائیں تو انہیں دودھ سے نکال لیں اور اس میں شہدا ایک چمچ ملا کر پئیں۔ اگر کھجور کی جڑ کو پانی میں پکا کر کلیاں کی جائیں تو دانت کا درد دور ہوتا ہے۔ بلغمی کھانسی کے لئے چھوہارے 2 عدد، ادرک، ایک گرام لے کر انہیں باریک کتر کر ایک پان کے پتے میں رکھ کر چبائیں۔ کھجور کے استعمال سے کینسر کا خطرہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضم بھی بہتر ہوتا ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *