پودینہ کے معجزاتی فوائد وہ راز جو آپ کی صحت کو نئی سمت دے سکتے ہیں

پودینہ ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے۔ پودینہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو گھر کی زینت بھی ہے اور دواخانہ بھی۔ پودینہ نہ صرف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے بلکہ اس کے طبی فوائد بھی بے شمار ہیں۔ یہاں پودینہ کے کچھ اہم طبی فوائد بیان کیے جا رہے ہیں

فوائد

ہاضمہ کی بہتری

پودینہ ہاضمے کے نظام کے لیے بہت فائدے مند ہے۔ یہ معدے میں تیزابیت کو کم کرتا ہے اور کھانے کے بعد ہونے والی بدہضمی اور گیس کو دور کرتا ہے۔

ذہنی سکون اور تناؤ کا خاتمہ

پودینہ کا استعمال ذہنی سکون کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود قدرتی اجزاء ذہنی تناؤ کو کم کرتے ہیں اور دماغ کو تازگی دیتے ہیں۔

سانس کی بدبو دور کرنا

پودینہ سانس کی بدبو کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں خصوصیات موجود ہیں جو منہ کی صفائی میں مدد دیتی ہیں اور سانس کو تازہ رکھتی ہیں۔ پودینہ کے پتوں کو چبانے سے منہ کی بدبو دور ہو جاتی ہے۔

معدہ کا محافظ

ضعفِ معدہ، پیٹ کا درد، گیس، اور بھوک نہ لگنے کی شکایت دور کرتا ہے۔

متلی اور اُلٹی کا علاج

پودینے کا جوشاندہ متلی اور اُلٹی میں فوری آرام پہنچاتا ہے۔

حرارتِ غریزی کی بحالی

جسمانی قوت اور زندگی کی توانائی کو برقرار رکھتا ہے۔

قلبی صحت

پودینہ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود اجزاء دل کی دھڑکن کو نارمل رکھتے ہیں اور خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔ پودینہ کا استعمال بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

سردرد کی راحت

پودینہ سردرد کے لیے ایک قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پودینہ کے پتے یا اس کے تیل کو ماتھے پر لگانے سے سردرد میں آرام ملتا ہے کیونکہ پودینہ کی خوشبو اور ٹھنڈک سردرد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

جلدی بیماریوں کا علاج

پودینہ کے پتوں کا رس یا پودینہ کا تیل جلدی مسائل جیسے کہ دانے اور سوزش کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں موجود خصوصیات جلد کی سوزش کو کم کرتی ہیں اور داغ دھبے صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

موڈ کی بہتری

پودینہ موڈ کو بہتر بناتا ہے اور انسان کو خوشگوار محسوس کرتا ہے۔ اس کی خوشبو دماغ میں خوشی کے ہارمونز کی پیداوار کو بڑھاتی ہے جو کہ خوشی اور سکون کا باعث بنتے ہیں۔

ہیضے میں مفید

ہیضے کے دوران پودینے کا قہوہ پیاس بجھاتا ہے اور جسمانی رطوبات کے اخراج کو روکتا ہے۔

سردی کے اثرات

اگر جسمانی حرارت کم ہو جائے تو پودینے کا قہوہ فوری گرمی فراہم کرتا ہے۔

پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ

پودینہ کاجوشاندہ پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد

پودینہ کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ آپ کو زیادہ دیر تک بھرپور رکھتا ہے جس سے آپ زیادہ کھانے سے بچ جاتے ہیں۔

بے خوابی کے لیے

پودینہ کی خوشبو نیند کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ اگر آپ نیند کے مسائل سے پریشان ہیں تو پودینہ کی چائے پینا یا پودینہ کی خوشبو سے فضا کو خوشگوار بنانا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

بلغم کا اخراج

جمی ہوئی بلغم کو پتلا کرکے خارج کرتا ہے۔

زہر کا اثر ختم

بچھو یا بھڑ کے کاٹنے پر پودینے کا لیپ درد اور زہر کو کم کرتا ہے۔

پودینہ کے چند مفید نسخہ جات

سفوفِ ہاضم

پودینہ 20گرام، فلفل سیاہ 10گرام، سونڈھ 10گرام، اجوائن 40گرام اور نوشادر ٹھیکری 20گرام۔ تمام اجزاء کو باریک پیس کر ایک بوتل میں محفوظ کر لیں۔
مقدارِ خوراک: 3 گرام صبح و شام نیم گرم پانی کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں۔
فوائد: ہاضمہ ٹھیک کرتا ہے، گیس اور معدے کی تیزابیت ختم کرتا ہے۔

امراضِ معدہ کے لیے مفید

پودینہ تازه ا تولہ اور چینی ۲ تولہ
ترکیب تیاری: دونوں ادویہ کو پانی میں گھوٹ کر پلائیں
مقدار خوراک: یہ ایک خوراک ہے۔
فوائد: تمام امراض معدہ کے لیے مفید ہے۔

حب پودینہ

پودینہ ۱۰ تولہ، گل مدار ۵ تولہ، فلفل دراز ۲۔۵ تولہ، فلفل سیاه ۲۔۵ تولہ دیسی اجوائن ۲۔۵ تولہ نمک سیاہ ۲۔۵ تول
ترکیب تیاری: سب ادویہ کو الگ الگ کوٹ چھان کر ہمراہ پانی کھرل کر کے گولیاں بنالیں۔
مقدار خوراک: ایک گولی ہمراہ تاز پانی دیں۔
قے، بدہضمی اور اسہال کے لیے مفید ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top