نیند آور ادویات کے نقصانات

نیندآور ادویات سینے کی جلن میں اضافے کا سبب

ایسے خواتین و حضرات جو بےخوابی کے مرض میں مبتلا ہیں خاص طور پر ایسے افراد جو سینے کی جلن کے مرض میں مبتلا ہیں وہ نیند آور گولیوں کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور نیند آور ادویات کے نقصانات سے بچنے کے لیے قدرتی اور فطری طریقوں پر انحصار کریں۔

نیند میں کمی

نیند آور ادویات قدرتی نیند کے عمل کو متاثر کرتی ہیں۔ جس سے نیند کے معیار میں کمی آتی ہے۔ نیند آور ادویات کا لمبے عرصہ تک استعمال جسم میں انحصار پیدا کر سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو نیند آنے کے لیے ادویات کی مزید ضرورت پڑتی ہے۔

دماغی صلاحیتوں پر اثرات

نیند آور ادویات دماغی صحت پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ جس سے یادداشت، سوچنے کی صلاحیت اور فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں میں مشکلات آ سکتی ہیں۔

جسمانی صحت پر اثرات

نیند آور ادویات کے مستقل استعمال سے جسمانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ جیسا کہ دل کی دھڑکن کی بے قاعدگی، سانس کی تکلیف، جسمانی کمزوری اور موٹاپے کا خطرہ سمیت جنسی کمزوری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جسمانی انحصار

نیند آور ادویات کے مسلسل استعمال سے جسم دوایوں کا عادی ہو جاتا ہے اور بغیر نیند آور ادویات کے نیند آنا مشکل ہو جاتا ہے۔

دوا کے ساتھ متبادل طریقوں کا استعمال

نیند آور ادویات کی بجائے قدرتی نیند کے طریقے، جیسے مراقبہ، یوگا، اور نیند کی اچھی عادات کو اپنانا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے نقصان

کچھ نیند آور ادویات دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے موزوں نہیں ہے کیونکہ اس سے بچے کو منشیات منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔

نیند آور ادویات کا ایک نقصان

کچھ نیند آور ادویات کے ساتھ الکحل کی زیادہ مقدار گویائی میں کمی اور بینائی کے مسائل اور بعض اوقات کوما کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

خوراک میں اضافہ

نیند آور ادویات کا مسلسل استعمال خوراک میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

ہارمونل تبدیلیاں

نیند آور ادویات کا استعمال ہارمونز کو متاثر کرتا ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں میں جو عمر کے مختلف ادوار جیسے مینوپاز یا دیگر تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں۔ اس سے نیند کے مسائل مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں

نیند آور ادویات کا متبادل

ایسے خواتین و حضرات جو بےخوابی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ وہ ادویات کے نقصانات سے بچنے کے لیے درج ذیل قدرتی اور فطری طریقوں پر انحصار کریں۔

1#احتیاط نمبر

زیادہ سونے سے گریز کریں اتنا سوئیں جتنا آپ کو آرام کی ضرورت ہو۔ روزانہ کم از کم 20 منٹ ورزش کریں

2#احتیاط نمبر

نیند کے لیے اپنے آپ کو مجبور نہ کریں۔ رات کے وقت کیفین پر مبنی مشروبات ( کافی، چائے، کولا مشروبات وغیرہ) پینے سے گریز کریں

3#احتیاط نمبر

 کمرے کا ماحول (روشنی، درجہ حرارت اور شور وغیرہ) مناسب ہونا چاہیے۔ پریشانی کی حالت میں سونے کی کوشش نہ کریں۔

4#احتیاط نمبر

اگر بے خوابی کا مسئلہ پیچیدہ صورت اختیار کر جائے تو ادویات کی بجائے قدرتی غذا و دوا استعمال کرنے سے آپ دماغی کمزوری، سینے کی جلن اور تیزابیت جیسے مسائل ے بچ سکتے ہیں۔

5#احتیاط نمبر

پرسکون نیند کے لیے غذاؤں میں دودھ ایک نعمت ہے اور قدرتی ادویات میں روغن کدو، روغن خشخاش، روغن کاہو اور روغن لبوب سبعہ کی سر پر مالش مفید ہے

6#احتیاط نمبر

کھانے کے لیے مغز کدو، تخم کاہو، خشخاش، کشنیز جیسی بے ضرر اور مفید ادویات سے مدد لی جاسکتی ہے

اگر آپ مسلسل نیند آور ادویات کے عادی ہو چکے ہیں اور اس کا قدرتی حل چاہتے ہیں تو مسلم دواخانہ کا آینٹی ڈپریشن کورس استعمال کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *