منہ کی بدبو ایک عام مگر پریشان کن مسئلہ ہے جو نہ صرف خود اعتمادی متاثر کرتا ہے بلکہ دوسروں پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ چند سادہ مگر مؤثر عادات اپنا کر اس مسئلے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
فوائد
دانتوں اور زبان کی صفائی
منہ میں موجود بیکٹیریا بدبو کی بڑی وجہ ہوتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے دن میں کم از کم دو بار دانت برش کریں
پانی زیادہ پئیں
خشک منہ بدبو کو بڑھا دیتا ہے۔ پانی زیادہ پینے سے نہ صرف منہ نم رہتا ہے بلکہ تھوک کی مقدار بڑھتی ہے جو کہ قدرتی طور پر منہ کو صاف رکھتا ہے۔
متوازن خوراک لیں
لہسن، پیاز اور مصالحہ دار کھانوں سے بدبو پیدا ہو سکتی ہے خاص طور پر اگر صفائی نہ کی جائے۔ تازہ پھل اور سبزیاں جیسے سیب، گاجر اور اجوائن منہ کو قدرتی طور پر تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
ماؤتھ واش کا استعمال کریں
ماؤتھ واش منہ میں موجود بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کو ختم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ دن میں ایک بار اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
چبانے والی اشیاء کا استعمال کریں
چیونگم یا پودینہ گولیاں نہ صرف سانس کو تروتازہ رکھتی ہیں بلکہ تھوک کی پیداوار بڑھا کر منہ کی صفائی میں مددگار ہوتی ہیں۔
تمباکو نوشی سے پرہیز کریں
سگریٹ، نسوار یا دیگر تمباکو مصنوعات نہ صرف بدبو کا سبب بنتی ہیں بلکہ دانتوں اور مسوڑھوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔
صحت مند غذا سے مدد لیں
منہ کی بدبو کی وجہ صرف صفائی ہی نہیں بلکہ آپ کی غذا بھی ہو سکتی ہے۔ کچھ کھانے ایسے ہیں جو بدبو پیدا کرتے ہیں جب کہ کچھ کھانے اسے کم کرتے ہیں۔ خوشبو دار سبزیاں جیسے گاجر اور کھیرا کھائیں۔
قدرتی خوشبو کے لیے ضروری تیل
پودینے کا تیل منہ کی بدبو سے نجات دلانے میں مدد دے سکتا ہے۔ چند قطرے پانی میں ملا کر اس سے کلی کریں۔ یہ بیکٹیریا کو مار کر سانس کو تازہ کرتا ہے۔
منہ کی صفائی کے لیے قدرتی اشیاء کا استعمال
کیمیائی مواد سے بچنے کے لیے قدرتی اجزاء پر مشتمل ماؤتھ واش یا دانتوں کا پاؤڈر استعمال کریں جو بیکٹیریا کو مار کر منہ کی خوشبو کو بڑھائے۔
رات کو صحیح نیند لیں
نیند کی کمی بھی منہ کی بدبو کا باعث بن سکتی ہے۔ جب آپ نیند پوری کرتے ہیں تو منہ میں قدرتی صفائی کا عمل بہتر ہوتا ہے۔
ذہنی دباؤ سے بچیں
سٹریس کی حالت میں بھی آپ کی سانس میں بدبو آ سکتی ہے کیونکہ ذہنی دباؤ سے جسم میں مختلف تبدیلیاں آتی ہیں جن میں منہ کی خشکی بڑھنا شامل ہے۔
یوگا یا مراقبہ
یوگا یا مراقبہ کرنے سے آپ کا جسم اور دماغ سکون میں آتا ہے جو منہ کی صحت پر بھی اچھا اثر ڈالتا ہے۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment