قہوہ جات سے علاج | قدرتی شفاؤں کا خزانہ

قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ قہوہ کا کپ، جو ہر گھونٹ میں شفاء اور آرام کا پیغام دیتا ہے

دنیا جب دواؤں اور کیمیکل سے تھک چکی تو قدرت نے قہوہ جات کی شکل میں اپنی پکار سنائی۔ ہر گھونٹ کے ساتھ صدیوں کی حکمت چھپی ہے اور یہ محض گرم پانی میں اُبلے ہوئے پتے نہیں، بلکہ جسم کی اندرونی کیمیا کو متوازن کرنے والے مکمل علاج ہیں۔

قہوہ صرف ذائقہ نہیں، شفاء کا ذریعہ

قہوہ جات کا مقصد صرف جسم کو گرم رکھنا نہیں بلکہ اعضائے رئیسہ کو فعال بنانا ہے، خاص طور پر معدہ، جگر، دل، دماغ اور گردے۔ ان کا اثر براہِ راست نظامِ ہضم، خون کی صفائی اور اعصابی تناؤ پر ہوتا ہے۔

مشہور قہوہ جات اور ان کے طبی فوائد

سونف کا قہوہ

ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، پیٹ کی گیس اور اپھارہ کم کرتا ہے اور بھوک کھولتا ہے

دارچینی و شہد کا قہوہ

قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے، نزلہ زکام، کھانسی میں آرام اور بلڈ شوگر اور چکنائی کو کنٹرول کرتا ہے

زیرہ و پودینہ کا قہوہ

معدے کی تیزابیت دور کرتا ہے، بھاری پن اور متلی سے نجات اور جگر کی کارکردگی بہتر

ادرک کا قہوہ

سر درد، بخار اور جوڑوں کے درد میں مفید اور

قہوہ اور اعضاء کا باہمی تعلق

ہر قہوہ کسی نہ کسی عضوِ مفرد پر اثر انداز ہو کر جسم کو اعتدال کی طرف لاتا ہے۔ جب معدہ میں حرارت بڑھے تو ٹھنڈے اثر والا قہوہ، اور جب سستی ہو تو گرم مزاج قہوہ استعمال کرنا فطرت کے قریب طریقِ علاج ہے۔

چند مفید نسخہ جات

(1)

لونگ 2 عدد، دارچینی آدھی چمچ، شہد ایک چمچ اور پانی 1 کپ
طریقہ استعمال
پانی میں لونگ اور دارچینی ڈال کر 5 منٹ اُبالیں اس کے بعد شہد ملا کر سونے سے پہلے پئیں۔
اعصابی تھکن اور نیند کی کمی کے لیے مفید ہے۔

(2)

بڑی الائچی 5عدد، گل سرخ 6گرام، چائے کی پتی آدھا گرام
بنانے کا طریقہ
یہ تمام اشیاء ڈیڑھ پاؤ پانی میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں۔ جب یہ پانی پک کر ایک پاؤ رہ جائے تو اسے اتار لیں اور چھان کر اس میں حسبِ ذائقہ چینی ملا لیں۔
خواص
یہ قہوہ قلب اور عضلات میں سکون پیدا کرتا ہے۔ اس قہوہ کے استعمال سے پیشاب کی جلن فوراً ختم ہو جاتی ہے۔ خفقانِ قلب کو یہ قہوہ بہت جلد فائدہ دیتا ہے۔ بے چینی اور گھبراہٹ کیلئے انتہائی مجرب ہے۔

(3)

زرشک 6 گرام اور چائے کی پتی ایک گرام
بنانے کا طریقہ
تمام اشیاء ڈیڑھ پاؤ پانی میں ڈال کر آنچ پر رکھ کر گرم کریں۔ جب پانی ایک پاؤ رہ جائے تو اسے چھان کر استعمال کریں
خواص
یہ قہوہ مقوی قلب ہے۔ دل گھٹتا ہو، مریض خوف محسوس کرتا ہو۔ اس قسم کے مریضوں میں یہ قہوہ بہت مفید ہے۔ بخار کے دوران اور بخار کے بعد بےچینی اور گھبراہٹ دور کرنے کیلئے مفید ہے۔

(4)

لونگ 9عدد، دارچینی 6 گرام، منقی 15 عدد
بنانے کا طریقہ
ڈیڑھ پاؤ پانی میں تمام اشیاء ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی ایک پاؤ رہ جائے تو چھان کر استعمال کریں۔
خواص
یہ قہوہ عضلات میں تحریک پیدا کرتا ہے۔ اس کا استعمال مریض کو قوت دیتا ہے اور بخار کو اتار دیتا ہے۔ نمونیہ کیلئے انتہائی موثر دوا ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Post Comment

You May Have Missed