شہد اور دارچینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔ شہد بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر اسے ایک مخصوص مقدار میں شوگر کے مریض بھی لیں تو انکے لیے بھی یہ فائدہ مند ہے۔

دل کی بیماری

شہد اور دارچینی کا پیسٹ بنایئں اور اسے روٹی یا ڈبل روٹی پر لگایئں اور روزانہ کھایئں۔ یہ کلسٹرول کو کم کرتا ہے۔ دل کے دورے سے بچاتا ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور رکاوٹ پیدا ہوتی ہے شہد اور دارچینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے۔

دانت کا درد

ایک چمچ پسی دارچینی اور پانچ چمچ شہد کا پیسٹ بنایئں۔ اور اسے اس دانت پر دن میں تین مرتبہ لگایئں جس میں درد ہو جلد درد ختم ہو جائے گا۔

بڑھے ہوئے کلسٹرول میں

دو کھانے کے چمچ شہد اور تین چائے کے چمچ پسی ہوئی دارچینی کو چائے کے پانی میں ملایئں اور کلسٹرول کے مریض کو دیں۔اس سے 10% کلسٹرول صرف دو گھنٹوں میں کم ہو جاتا ہے۔ اگر اسے روزانہ دن میں تین مرتبہ لیا جائے تو پرانے سے پرانا مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے اور اگر خالص شہد روزانہ کھانے کے ساتھ لیا جائے تو اس مرض میں بہت مفید ہے۔

ٹھنڈ لگ جائے تو

ایک کھانے کا چمچ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچ پسی دارچینی روزانہ دن میں تین مرتبہ لیں تو پرانے سے پرانا بلغم اور ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سانس کو صاف کرتا ہے۔

معدے کے امراض میں

شہد کو دارچینی کے ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور معدے کے السر بھی ختم کرنے میں مفید ہے۔

گیس کی تکلیف میں

شہد اور پسی دارچینی کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی جملہ تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔

وبائی زکام میں

نیم گرم شہد ایک کھانے کے چمچ کے ساتھ پسی دارچینی ایک چوتھائی چائے کا چمچ تین دن تک استعمال کریں۔

دانوں اور جلدی امراض کے لیے

شہد اور ایک چائے کا چمچ پسی دار چینی کا پیسٹ بنا لیں۔ رات سوتے وقت اسے چہرے پر لگایئں اور صبح دھو لیں۔ اگر یہ عمل دو ہفتے تک مستقل کیا جائے تو یہ چہرے کے دانوں کو جڑ سے ختم کر دیتا ہے۔ اسکے علاوہ ایگزیمہ، داد اور جلد کی دوسری جملہ بیماریوں کے لیے بھی مجرب نسخہ ہے۔

وزن کو کم کرنے کے لیے

روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں پیئں۔ اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔

کینسر کے لیے

معدے اور ہڈیوں کے کینسر کے کئی مریض اس طریقہ علاج سے مستفید ہوئے ہیں۔دواؤں کے ساتھ روزانہ ایک چائے کا چمچ پسی دارچینی اور ایک کھانے کا چمچ شہد روزانہ دن میں تین بار لیں۔

بالوں کے جھڑنے میں

روزانہ صبح اور رات کو ایک چائے کا چمچ شہد اور پسی دار چینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے۔

جگر کی صفائی

شہد اور دارچینی کا مرکب جگر کی صفائی کے لیے مفید ہے۔ یہ جگر کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور زہریلے مواد کو جسم سے باہر نکالتا ہے۔

ذہنی تھکاوٹ کا خاتمہ

شہد اور دارچینی دماغی تھکاوٹ کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ شہد توانائی فراہم کرتا ہے جبکہ دارچینی ذہنی سکون اور فوکس میں اضافہ کرتی ہے۔

ہاتھوں اور پاؤں کی خشکی

شہد اور دارچینی کا مکسچر ہاتھوں اور پاؤں کی خشکی کو دور کرتا ہے اور جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔

احتیاط

کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی ہے۔ اس لیے بتائے ہوئے طریقوں سے تجاوز نہ کریں۔ دارچینی کا زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *