سردیوں میں جلد خشک اور پھٹی ہوئی نظر آتی ہے خاص طور پر ہاتھوں اور پیروں کی جلد جو زیادہ حساس ہوتی ہے لیکن آپ چند آسان اور قدرتی طریقوں سے نہ صرف اپنے ہاتھوں اور پیروں کو نرم و ملائم بنا سکتے ہیں بلکہ انہیں دلکش اور پرکشش بھی بنا سکتے ہیں۔ ایک اچھی روٹین اور تھوڑی سی توجہ سے آپ اپنی جلد کو دوبارہ نکھار سکتے ہیں اور اسے نرم ریشم جیسا بنا سکتے ہیں۔
گلیسرین اور لیموں کا مرکب
ایک چمچ گلیسرین اور 1 چمچ لیموں کا رس ملا کر ہاتھوں اور پاؤں پر لگائیں۔ 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ جلد کی خشکی اور کھردرے پن کو ختم کرتا ہے۔
ناریل کا تیل اور چینی کا اسکراب
دو چمچ ناریل کا تیل اور 1 چمچ چینی ملا کر جلد پر ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں۔ یہ جلد کو نرم بناتا ہے۔
شہد اور دہی کا ماسک
شہد اور دہی کو برابر مقدار میں مکس کرکے جلد پر لگائیں۔ 15-20 منٹ بعد دھو لیں۔ یہ جلد کو ڈیپ موئسچرائز کرتا ہے۔
وٹامن ای کا تیل
وٹامن ای کے کیپسول کا تیل رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور کاٹن کے دستانوں یا موزوں میں ڈھانپ کر سو جائیں۔ یہ جلد کی مرمت میں مددگار ہے۔
پٹرولیم جیل
پھٹی ہوئی جلد پر پٹرولیم جیل لگا کر موزے پہن لیں۔ یہ جلد کو ہوا سے بچاتا ہے اور نمی برقرار رکھتا ہے۔
کیلے کا پیسٹ
پکے ہوئے کیلے کو میش کرکے ہاتھوں اور پاؤں پر لگائیں۔ 15 منٹ بعد دھو لیں۔ کیلے میں موجود ودرتی معدنیات جلد کو نرم کرتا ہے۔
گرم پانی میں نمک ڈال کر بھگوئیں
گرم پانی میں 1 چمچ نمک ملا کر ہاتھ پاؤں 10 منٹ تک بھگوئیں۔ یہ پھٹی جلد کو آرام پہنچاتا ہے۔
کھیرے اور دودھ کا لوشن
کھیرے کا رس اور دودھ برابر مقدار میں ملا کر جلد پر لگائیں۔ یہ جلد کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور خشکی ختم کرتا ہے۔
بے بی آئل کا استعمال
سونے سے پہلے بے بی آئل سے ہاتھوں اور پاؤں کی مالش کریں۔ یہ جلد کو نرم کر دیتا ہے۔
موئسچرائزنگ کریم کا استعمال
گلاب کے تیل یا ناریل کے تیل کا استعمال کریں۔ رات کو سونے سے پہلے ان تیلوں کو اچھی طرح ہاتھوں اور پیروں پر لگا کر مالش کریں پھر سوتے وقت پلاسٹک بیگ یا موزے پہن کر رکھیں تاکہ تیل جلد میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔
شہد اور زیتون کے تیل کا ماسک
ایک چمچ شہد اور دو چمچ زیتون کے تیل کو مکس کریں اور اسے ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں۔ تقریباً 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھو لیں۔ شہد میں قدرتی نمی ہوتی ہے جو جلد کو نرم کرتی ہے۔
آلو کا استعمال
آلو کو اُبال کر اس کا پیسٹ بنائیں اور پھر اسے اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں۔ آلو کی قدرتی خصوصیات جلد کو نرم اور ہموار بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
لیموں اور چینی کا اسکرب
لیموں اور چینی کا اسکرب بنا کر اس کا استعمال کریں۔ چینی جلد کو ڈیڈ سیلز سے صاف کرتی ہے اور لیموں کا رس جلد کو روشن کرتا ہے۔
سردیوں میں جلد کو محفوظ رکھنے کے چند طریقے
دستانے اور موزے پہنیں
سردیوں میں ہاتھوں اور پاؤں کو ٹھنڈی ہوا سے بچانے کے لیے دستانے اور موزے ضرور پہنیں۔ یہ جلد کو خشک ہونے سے بچاتے ہیں۔
گرم پانی کا کم استعمال
ہاتھوں اور پاؤں کو زیادہ دیر تک گرم پانی میں نہ بھگوئیں۔ گرم پانی جلد کے قدرتی تیل کو ختم کر دیتا ہے جس سے خشکی بڑھتی ہے۔
ہلکے صابن کا استعمال
جلد کو خشک کرنے والے سخت صابن کی بجائے موئسچرائزنگ والے ہلکے صابن استعمال کریں۔
پانی کا زیادہ استعمال
جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پئیں۔ خشک جلد کی ایک بڑی وجہ پانی کی کمی ہوتی ہے۔
متوازن غذا کھائیں
وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذائیں جیسے پھل، سبزیاں، مچھلی اور گری دار میوے کھائیں۔ یہ جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment