خشک خوبانی ایک مزیدار اور صحت بخش خشک میوہ ہے جس میں کئی اہم غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ یہ قدرتی طور پر معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے جو نہ صرف ذائقے میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فائدے فراہم کرتی ہے۔ خشک خوبانی کا استعمال دل کی صحت سے لے کر ہاضمے، جلد کی خوبصورتی اور قوت مدافعت میں اضافے تک کئی فوائد فراہم کرتا ہے۔ اس کے فوائد کے بارے میں مزید تفصیل سے جاننا دلچسپ ہو سکتا ہے۔
فوائد
ہاضمہ کے لیے فائدہ مند
خشک خوبانی غذائی اجزاء سے بھری ہوتی ہے۔ اس لیے ہاضمے کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خشک خوبانی کا استعمال آپ کو قبض سے لڑنے میں بھی مدد دے سکتا ہے کیونکہ یہ صحت مند آنتوں کی حرکت کو سہارا دیتا ہے
آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے
خشک خوبانی اور تازہ خوبانی دونوں آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے حیرت انگیز غذائیں ہیں۔ آنکھوں کی بہتر صحت کو برقرار رکھنے کے لیے آپ اپنی خوراک میں مٹھی بھر خشک خوبانی شامل کر سکتے ہیں
دل کی صحت
خشک خوبانی دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے اور خون کے دباؤ کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ
خشک خوبانی جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتی ہے اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔
خون کی کمی کو دور کرنا
خون کی کمی بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے۔ خشک خوبانی میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو خون کی کمی کے شکار افراد کے لیے مفید ہے
وزن کم کرنے میں مددگار
خشک خوبانی میں فائبر اور قدرتی شکر ہوتی ہے اس لیے یہ آپ کو بھرا ہوا رکھتی ہے اور بھوک کو کنٹرول کرتی ہے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔
جلد کی خوبصورتی کو فروغ دیتی ہے
کچھ غذائیں آپ کی جلد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں جب کہ دیگر تیل والی غذائیں آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ خوبانی آپ کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔ خوبانی میں معدنیات کی موجودگی جلد کے لیے سپر فوڈ ہے۔ آپ خوبانی کے استعمال سے شعاعوں، آلودگی یا عمر بڑھنے کی علامات سے ہونے والے نقصان سے لڑ سکتے ہیں
قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار
خشک خوبانی میں ایسا معدنیات پایا جاتا ہے جو جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
شوگر کے علاج میں مدد کرتی ہے
خشک میوہ جات خون میں گلوکوز کی سطح میں ضرورت سے زیادہ اضافہ نہیں کرتے۔ خشک خوبانی سے گلوکوز کی مناسب مقدار کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ خشک خوبانی انسولین کی سطح کے لیے بھی فائدہ مند ہے
ہڈیوں کی معدنی کثافت کو بہتر بنا سکتی ہے
ہڈیوں کی کمزور ایک بڑا مسئلہ ہے جبکہ خواتین اس مسئلے کا بہت جلدی شکار ہو جاتی ہیں ہڈیوں کی کمزوری اور اندرونی کھوکلا پن ہڈیوں کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ خشک خوبانی میں بوران موجود ہوتا ہے جوکہ ہڈیوں کے معدنی کثافت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
خشک خوبانی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم سے فری ریڈیکلز کو ختم کرتی ہے اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
توانائی کا ذریعہ
خشک خوبانی میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔
حمل کے دوران فائدہ مند
خشک خوبانی خون کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ حمل کے دوران عورت کے خون کا حجم 50 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسے اپنی خوراک میں زیادہ آئرن کی ضرورت ہوگی۔ خشک خوبانی آئرن کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment