تِل کے استعمال سے آپ کی صحت بدل سکتی ہے جانیں کیسے

تِل ایک قدیم اور غذائی بیج ہے جس کا استعمال مختلف ثقافتوں میں صدیوں سے ہوتا آرہا ہے۔ یہ چھوٹے سے بیج نہ صرف ذائقے میں مزیدار ہوتے ہیں بلکہ صحت کے حوالے سے بھی بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔ تِل میں موجود معدنیات اور فیٹی ایسڈز اسے ایک طاقتور غذائی جزو بناتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اگر آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور قدرتی علاج کی طرف مائل ہیں تو تِل ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ اس تحریر میں ہم تِل کے فوائد، استعمال کے طریقے اور اس کے مختلف اقسام پر تفصیل سے بات کریں گے۔

فوائد

ہاضمہ کے مسائل کو دور کرنا

تِل ہاضمہ کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تِل کا تیل یا تِل کو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے معدے کے مسائل جیسے گیس، بدہضمی اور اپھارہ بھی کم ہوتے ہیں۔ تِل کا تیل معدے کی جلن اور سوزش کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

خون کی کمی کے لئے فائدہ مند

تِل میں آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ خون کی سطح کو بڑھانے کے لیے تِل کا استعمال بہت اہم ہے۔ انیمیا میں مبتلا افراد کے لیے تِل کے بیج ایک قدرتی علاج ہو سکتے ہیں۔

جلد کی صحت میں بہتری

تِل کے تیل میں قدرتی اجزاء کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جلد کو نرم، ملائم اور چمکدار بناتے ہیں۔ تِل کا تیل جلد کے خشکی، کھچاؤ اور سوزش کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تِل کے تیل کا استعمال چہرے کی جھریوں کو کم کرنے اور عمر کے اثرات کو سست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جوڑوں کی سوزش اور درد

تِل میں قدرتی معدنیات کی مقدار ہوتی ہے جو جوڑوں کی سوزش کو کم کرتی ہے اور درد میں آرام پہنچاتی ہے۔ یہ خصوصیت خاص طور پر آرتھرائٹس جیسے امراض میں فائدہ مند ہے۔ تِل کے تیل کی مالش بھی جوڑوں میں سوزش اور درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

دل کی صحت کی بہتری

تِل میں ایسی چکنائیاں معجود ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں اور دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔ یہ دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرتی ہیں۔ تِل کا استعمال دل کے دورے اور فالج کے امکانات کو کم کر سکتا ہے۔

خواتین کے لئے فائدہ مند

خواتین کے لیے تِل خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ ہارمونل بیلنس کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ تِل کا استعمال ماہواری کے دوران درد کو کم کرنے اور پٹھوں کے تناؤ کو دور کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

ذہنی سکون اور نیند

تِل ذہنی سکون اور نیند کی کیفیت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مجموعی صحت کے فوائد

تِل ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں اور یہ ہڈیوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ تِل ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں اور دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں۔

تِل کے چند مفید نسخہ جات

کیلشیم کی کمی کے لیے

تل سفید 50گرام گرینڈ کر کے ایک گلاس دودھ ملا کر پی لیں ذائقہ کے لیئے حسب ضرورت شهد یا شکر ملا سکتے ہیں۔
شوگر اور موٹاپے کے مریض بغیر شکر استعمال کریں

معدے کی صحت کے لیے

ایک چمچ سیاہ یا سفید تِل لے کر انہیں پیس لیں پھر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر روزانہ صبح خالی پیٹ کھائیں۔
ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور معدے کی جلن یا گیس کو دور کرتا ہے۔

جوڑوں کے درد کے لیے

جوڑوں کے درد اور سوزش کے لیے تِل کے تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں تھوڑا سا نمک ملا کر مالش کریں۔ یہ جوڑوں کے درد میں کافی آرام پہنچاتا ہے۔

ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top