انجیر ایک قدرتی پھل ہے جو صحت کے لحاظ سے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ یہ پھل مختلف معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس تحریر میں ہم انجیر کے فوائد کو تفصیل سے دیکھیں گے۔
فوائد
دل کی صحت
دنیا میں بہت سے لوگوں کی اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں اس لئے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ انجیر کا استعمال آپ کے دل کی صحت کو اچھا کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری مجموعی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔ یہ شریانوں کی صحت کو اچھا کرنے میں مدد کرتی ہے۔
خون کی کمی
انجیر میں آئرن کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جو کہ خون کی کمی کو دور کرنے اور ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار ہے۔ 5عدد انجیر اور 11عدد منقی پانی سے دھولیں اور 250 گرام دودھ میں ابالیں۔ ایک دو جوش آجانے پر اُس دودھ کو پی جائیں اس سے نہ صرف خون کی کمی دور ہوگی بلکہ خراب خون صاف ہو جائے گا۔
ہڈیوں کی صحت
انجیر کا استعمال ہڈیوں کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔ ہمارے جسم میں ہڈیوں کے لئے کیلشیم کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہمارا جسم خود کیلشیم پیدا نہیں کرتا جس وجہ سے ہمیں بیرونی ذرائع سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ جسے ہم دودھ ،سویا اور پتوں والی سبزیوں سے حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم کیلشیم کی اچھی مقدار بھیگی ہوئی انجیر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
بلڈ شوگر کنٹرول
انجیر میں قدرتی شوگر کی مقدار موجود ہوتی ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو معمول پر رکھنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے انجیر کا مناسب استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ
انجیر میں موجود معدنیات کینسر کے خلیات کی نشوونما کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
خواتین کے لئے مفید
انجیر کا استعمال خواتین کے لئے بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ہارمونز کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
ہاضمہ کی بہتری
انجیر ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے۔ یہ نہ صرف کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ آنتوں کی صفائی کے عمل کو بھی فروغ دیتی ہے جس سے قبض جیسے مسائل دور ہوتے ہیں۔
توانائی کا بہترین ذریعہ
انجیر میں قدرتی شکر، فائبر اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرتے ہیں۔
کھانسی کے لیے مفید
دو عدد انجیر پانی سے دھو کر روزانہ رات کو کھانے سے بلغم نکل جاتا ہے اور کھانسی کو آرام آ جاتا ہے
آنکھوں کی صحت
انجیر آنکھوں کی صحت کے لیے اہم ہے اور نظر کی کمزوری یا نظر کی دیگر مشکلات کو کم کر سکتی ہے۔
قبض کرنے کے لیے
انجیر میں اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ جو ہماری آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ جن لوگوں کو قبض کا سامنا رہتا ہے ان کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ قبض بہت سی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے
اضافی وزن بہت سے لوگوں کی پریشانی ہے کیونکہ موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کو دعوت دے سکتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے والی غذا پر عمل کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی ڈائیٹ پلان میں انجیر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے
جگر کی صفائی
انجیر جگر کے صفائی کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور اس میں موجود قدرتی اجزاء جگر سے زہریلے مواد کو نکالنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ جگر کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے بہت مفید ہے۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment