امراضِ قلب کا تعارف
دل انسانی جسم کا ایک اہم عضو ہے جو پورے جسم کو خون مہیا کرتا ہے اسی لیے صحت مند دل زندگی کی ضمانت ہے لیکن بدقسمتی سے دل کے امراض دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بن چکے ہیں۔
امراضِ قلب کیا ہے؟
امراضِ قلب سے وہ بیماریاں ہیں جو دل اور خون کی نالیوں کو متاثر کرتی ہیں۔ ان میں دل کی شریانوں کی بندش، دل کی دھڑکن کی بےترتیبی یا والو کی خرابیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ یہ بیماریاں وقت کے ساتھ خاموشی سے ترقی کرتی ہیں اور اکثر پہلی علامت دل کا دورہ یا اچانک موت ہوتی ہے۔
امراضِ قلب کی اقسام
کورونری آرٹری بیماری
یہ سب سے عام دل کی بیماری ہے جس میں دل کو خون سپلائی کرنے والی شریانیں تنگ یا بند ہو جاتی ہیں۔ اس کی وجہ کولیسٹرول کا جمع ہونا ہے جو خون کی روانی روک دیتا ہے۔
ہارٹ اٹیک
جب دل کو خون کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو جائے تو دل کے پٹھے مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ جس وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے۔ اگر فوری علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔
دل کی کمزوری
اس حالت میں دل اتنی مقدار میں خون پمپ نہیں کر پاتا جو جسم کی ضروریات کے لیے کافی ہو۔ اس کے باعث جسم میں پانی جمع ہونے لگتا ہے خاص طور پر ٹانگوں اور پھیپھڑوں میں۔
دھڑکن کی بے ترتیبی
اس حالت میں دل بہت تیز، بہت آہستہ یا بے قاعدہ دھڑکنے لگتا ہے۔ یہ بے ہوشی یا دل بند ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔
کارڈیو مایوپیتھی
یہ دل کے پٹھوں کی ایسی بیماری ہے جس میں پٹھے سخت یا موٹے ہو جاتے ہیں یا ان کی ساخت بگڑ جاتی ہے جس سے دل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
امراضِ قلب کی وجوہات
غیر صحت بخش طرزِ زندگی
فاسٹ فوڈ یا چکنائی سے بھرپور غذا، جسمانی سرگرمی کی کمی اور نیند کی کمی یا ذہنی دباؤ۔
تمباکو نوشی اور شراب نوشی
نشے خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر
ہائی بلڈ پریشر خون کی نالیوں پر دباؤ ڈال کر انہیں نقصان پہنچاتا ہے جس سے دل پر بوجھ بڑھتا ہے۔
جینیاتی عوامل
اگر خاندان میں دل کی بیماریوں کی تاریخ ہو تو فرد کو بھی ان کا سامنا ہو سکتا ہے۔
علامات
دل کی بیماریوں کی علامات مرض کی قسم پر منحصر ہوتی ہیں لیکن چند علامات یہ ہیں
سینے میں درد یا گھٹن، سانس پھولنا، تھکن، دل کی دھڑکن کا تیز یا بے ترتیب ہونا، ٹانگوں یا پیروں میں سوجن اور بے ہوشی یا چکر آنا
تشخیص
دل کے امراض کی تشخیص کے لیے درج ذیل ٹیسٹ ضروری ہیں
ECG
ایچو کارڈیوگرافی، بلڈ ٹیسٹ، اینجیوگرافی، سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی اس کے علاوہ ہولٹر مانیٹر
علاج
ادویات
بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور شوگر کنٹرول کرنے والی ادویات۔
خون پتلا کرنے والی ادویات۔
دل کی دھڑکن قابو میں رکھنے والی ادویات۔
سرجیکل طریقے
اینجیوپلاسٹی
بند شریانوں کو کھولنے کے لیے اسٹنٹ ڈالا جاتا ہے۔
بائی پاس سرجری
متبادل شریان کے ذریعے خون کی روانی بحال کی جاتی ہے۔
والو کی تبدیلی
خراب والو کو نکال کر نیا ڈالا جاتا ہے۔
طرزِ زندگی میں تبدیلیاں
غذا
کم چکنائی اور کم نمک والی خوراک، سبزیاں، پھل، مچھلی اور زیتون کا تیل استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ سرخ گوشت سے پرہیز کریں۔
ورزش
روزانہ کم از کم 30 منٹ تیز چہل قدمی، یوگا یا ہلکی ورزشیں لازمی کریں۔
چند گھریلو علاج
کچھ قدرتی غذائیں دل کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں جیسے
لہسن: لہسن میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول اور بلڈپریشر کو کم کرتے ہیں۔ لہسن دل کی نالیوں کی رکاوٹ کو بھی کھولتا ہے۔
پودینہ: پودینہ میں موجود خصوصیات تیزابیت کو دور کرتی ہیں، بلاکج کو کھولتی ہیں اور شریانوں کی تنگی دور کر کے خون کو صاف کرتی ہیں۔ پودینہ بیماریوں کے خلاف مزاحمت کو بڑھاتا ہے۔
ادرک: ادرک خون کو پتلا کرتا ہے اور درد کو قدرتی طریقے سے 90 فیصد تک کم کرتا ہے۔
سرکہ سیب: سیب کے سرکے میں بہت سے ایسے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ہیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں۔
زیتون کا تیل: دل کی شریانوں کو نرم رکھتا ہے۔
میتھی کے بیج: کولیسٹرول کم کرتے ہیں۔
ہلدی: سوزش کم کرتی ہے۔
چند نسخہ جات
دل کی بلاکیج کے لیے
سنڈھ 100 گرام، دار ھلدی 100 گرام، قسط شیریں 100 گرام، گوگل مصفی 150 گرام، روغن نوشادر 15 گرام، نمک ارجن 15 گرام اور لہسن کا پانی حسب ضرورت تمام ادویات ملا کر گولیاں بنالیں۔
ایک گولی صبح ایک گولی شام ہمراہ عرق گلاب، عرق سونف، عرق مکوہ اور عرق اجواٸن آدھا کپ عرق اور آدھا کپ پانی ملا کر استمعال کریں۔
دل کی کمزوری کے لیے
صندل سفید، کشنیز خشک اور الائچی خورد ہم وزن سفوف بنائیں 1 گرام سفوف ہمراہ خمیرہ گاؤزبان دن میں 2 بار استعمال کریں۔
دل کی طاقت کے لیے
ایک کپ پودینہ کا رس، ایک کپ ادرک کا رس، ایک کپ لہسن کا رس اور ایک کپ سرکہ سیب ان چاروں کو ملا کر ہلکی آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائیں تو اسے ٹھنڈا کر لیں۔ اب اس میں 3 کپ شہد ملا لیں
مقدار خوراک: روزانہ اس دوا کے 3 چمچ صبح شام خالی پیٹ لیں شوگر کے مریض بغیر شہد کے استعمال کریں۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment