اجوائن کے چھوٹے چھوٹے بیج نہ صرف خوشبو سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔ اگر آپ ہاضمہ کے مسائل سے پریشان ہوں یا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہوں اجوائن ہر مسئلے کا حل بن سکتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اجوائن کے استعمال کے اور بھی حیرت انگیز فائدے ہیں؟ اس تحریر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اجوائن کیسے آپ کی روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنا سکتی ہے اور آپ کی صحت کے لیے کس طرح مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
فوائد
قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار
اجوائن جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔
نظام ہاضمہ کے لیے مفید
اجوائن کا استعمال نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ یہ گیس، اپھارہ، اور بدہضمی جیسی شکایات کو دور کرنے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ یہ آنتوں کی صحت کو بھی بہتر کرتی ہے۔
سوزش کم کرنے والی خصوصیات
اجوائن میں سوزش کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جوڑوں کے درد، گنٹھیا اور دیگر سوزش والی بیماریوں میں آرام پہنچاتی ہے۔
کھانسی اور نزلہ زکام میں مفید
اجوائن کا استعمال کھانسی، نزلہ اور زکام جیسی بیماریوں میں آرام دیتا ہے۔ یہ بلغم کو پتلا کرکے خارج کرنے میں مدد دیتی ہے اور سینے کی جکڑن کو کم کرتی ہے۔
اینٹی بیکٹیریل اثرات
اجوائن میں موجود قدرتی مرکبات بیکٹیریا کے خلاف مؤثر ہیں۔ یہ جلد کے انفیکشن اور دیگر بیکٹیریل بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
دل کی صحت کے لیے فائدہ مند
اجوائن دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ذہنی تناؤ اور پریشانی کو کم کرنا
اجوائن کے تیل کا استعمال ذہنی تناؤ اور پریشانی کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ اس کی خوشبو اعصاب کو پرسکون کرتی ہے۔
جلد کی صحت کے لیے مفید
اجوائن کے تیل کو جلد پر لگانے سے جلد کے انفیکشن، کیل، مہاسے، اور دیگر مسائل کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یہ جلد کو صاف اور تروتازہ رکھتی ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار
اجوائن کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ جسم میں چربی جمع ہونے کے عمل کو کم کرتی ہے۔
منہ کی صحت کے لیے فائدہ مند
اجوائن کے اینٹی بیکٹیریل اثرات منہ کی بدبو، مسوڑھوں کی بیماریوں، اور دانتوں کے انفیکشن کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔
اجوائن کے چند مفید نسخہ جات
نسخہ(01)
پرانے بخار میں اجوائن دیسی چھ ماشہ گلو تین ماشہ رات کو پانی میں بھگو کر صبحرگڑ چھان کر حسب ذائقہ نمک ملا کر استعمال کرنے سے تین سے پانچ دن کے اندر بخار دور ہو جاتا ہے۔
نسخہ(02)
اگر اجوائن کو لیموں کے پانی میں رگڑ کر خشک کرکے سفوف بنایا جائے اور یہ سفوف ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں ایک بار استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
نسخہ(03)
کچھ لوگوں کے بال عمر کے بڑھنے سے پہلے ہی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے بیج بالوں کی سفیدی روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ بالوں کی سفیدی روکنے کے لیے ایک کپ پانی میں خشک انگور، کری پتے، اجوائن، اور چینی شامل کر کے پکائیں۔ یہ پانی روزانہ استعمال کریں جب تک کہ بالوں کی سفیدی میں اضافہ رک نہ جائے۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment