موٹاپہ صرف ظاہری تبدیلی نہیں بلکہ صحت کے کئی مسائل کی جڑ بھی ہے جیسا کہ دل کی بیماریاں، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر۔ آئیے جانتے ہیں کہ وزن زیادہ ہونے کی بنیادی وجوہات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے
موٹاپے کی وجوہات
غلط خوراک
جنک فوڈ، چینی اور زیادہ چکنائی والی غذائیں وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
بیٹھے رہنے کی عادت
ورزش نہ کرنا یا جسمانی سرگرمیوں کی کمی موٹاپے کا سبب بنتی ہے۔
نیند کی کمی
نیند کی کمی سے جسم میں اہم ہارمونز کی سطح متاثر ہوتی ہے جو بھوک اور پیٹ کی بھرائی کو کنٹرول کرتے ہیں۔ نیند کی کمی کی وجہ سے یہ ہارمونز کام نہیں کرتے جس سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے اور لوگ زیادہ کھاتے ہیں۔
ذہنی دباؤ اور پریشانی
جب کوئی شخص ذہنی دباؤ یا پریشانی کا شکار ہوتا ہے تو وہ کھانے کی طرف رجوع کر سکتا ہے۔
ادویات اور بیماریوں کا اثر
بعض دوائیں جیسے ادویات اور سٹیائڈز وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ کچھ بیماریوں جیسے تھائیرائیڈ کی خرابی اور انسولین کی مزاحمت بھی موٹاپا پیدا کر سکتی ہیں۔
ڈپریشن اور افسردگی
بہت سے افراد کو جذباتی مسائل کی وجہ سے کھانے کی زیادہ خواہش ہوتی ہے اور وہ کھانے کے ذریعے عارضی سکون حاصل کرتے ہیں۔
شکر اور پروسیسڈ فوڈز
شکر والی غذا اور پروسیسڈ فوڈز جیسے کینڈی، چاکلیٹس اور بسکٹ وغیرہ بھی موٹاپا بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں عام طور پر کیلوریز ہوتی ہیں جو جسم میں توانائی مہیا کرتی ہیں لیکن غذائیت نہیں دیتی۔
غذا کا بے قابو استعمال
بعض لوگ کھانے کی مقدار یا اوقات کا خیال نہیں رکھتے اور بغیر ضرورت کے زیادہ کھا لیتے ہیں جس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
جسمانی سرگرمی کی کمی
: جدید زندگی کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور سہولتوں کی وجہ سے لوگ کم متحرک ہوگئے ہیں۔ طویل وقت تک بیٹھنا، کم چلنا، اور ورزش نہ کرنا وزن بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔
موٹاپے کا حل
پھل اور سبزیاں
روزانہ کم از کم پانچ حصے پھل اور سبزیاں کھائیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور کم کیلوریز فراہم کرتی ہیں۔
کم چکنائی والی غذائیں
مرغی، مچھلی، دالیں اور انڈے جیسے ذرائع کا انتخاب کریں کیونکہ یہ آپ کو زیادہ دیر تک بھرپور رکھتے ہیں۔
مؤثر کیلوریز کی کمی
روزانہ کیلوریز کی مقدار کو کم کریں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ غذا میں ضروری غذائیت موجود ہو۔
پانی کی زیادہ مقدار
پانی زیادہ پیئیں تاکہ جسم ہائیڈریٹڈ رہے اور آپ کم کھائیں۔
ورزش
کم از کم 30 منٹ کی روزانہ ورزش جیسے تیز چلنا، دوڑنا، سائیکلنگ یا سوئمنگ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
موٹاپا ختم کرنے چند لاجواب نسخہ جات
نسخہ (1)
تخم حنظل 160 گرام، نانخواہ 160 گرام، زنجبیل 160 گرام، گل سرخ 120 گرام، گوند کیکر 60 گرام، تج 160 گرام اور کائپھل 50 گرام۔ تمام اشیاء کو صاف کرکے سفوف بنا کر فل سائز کے کپسول بھر لیں۔
ایک سے دو کیپسول صبح و شام ہمراہ نیم گرم پانی استعمال کریں۔
نسخہ (2)
سہاگہ 60 گرام، کالی مرچ 15 گرام، مصبر 20 گرام، بڑی الائچی 25 گرام
کوارگندل جیل گولیاں بنانے کے لیے سب سے پہلے سہاگہ کو گرم توے پر بریاں کرلیں اور تمام اشیا کو پیس کر یک جان کرلیں اور ایلوویرا جیل یا لعاب گھیکوار کی مدد سے کابلی چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔
ترکیب استعمال: 1 تا 2 گولی صبح و شام خالی پیٹ استعمال کریں
نسخہ (3)
سویا کے بیج 10 گرام، کلونجی 50 گرام اور قُسط شیریں 50 گرام۔ ان تینوں اشیاء کو پیس کر مکس کر کے ایک پاؤ شہد میں ملالیں۔ ہر کھانے کے بعد ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔
نسخہ (4)
کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے تین عدد انجیر کھا لی جائیں تو موٹاپے کا سدباب ہوجائے گا اور وزن میں اضافہ رک جائے گا۔
نسخہ (5)
نوشادر 2 تولہ، نمک طعام 2 تولہ، نمک سیاہ 2 تولہ، سہاگہ بریاں 2 تولہ، نمک لاہوری 2 تولہ، نرکچور 2 تولہ، چھلکا ھریڑ کابلی 2 تولہ، ہریڑ سیاہ 2 تولہ،
باو بڑنگ 2 تولہ، مرچ سیاہ 2 تولہ اور سونٹھ 2 تولہ کو صاف ستھرا کر کے کوٹ چھان لیں اور عرق گلاب میں ملا کر بقدر نخود گولیاں بنائیں اور دو سے تین گولیاں کھانا کھانے کے بعد عرق سونف سے کھائیں۔
نسخہ (6)
اجوائن دیسی 10 تولہ، زیرہ سیاہ 10 تولہ، کلونجی 10 تولہ،پودینہ خشک 10 تولہ، لاکھ دانہ 10 تولہ اور مکوہ دانہ 10 تولہ سب کا سفوف بنا لیں آدھی چمچ خالی پیٹ صبح و شام استعمال کریں۔
نسخہ (7)
اجوائن خراسانی 3 گٹھیاں، لیموں 1 کلو، بیکنگ سوڈا حسب ضرورت اور پانی ڈیڑھ لیٹر۔
بیکنگ سوڈا کی مدد سے لیموں کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں۔ ڈیڑھ لیٹر پانی کو ابال کر ٹھنڈا کر لیں اُس کے بعد پانی میں اجوائن اور لیموں کو باریک باریک کاٹ کر شامل کر لیں۔ روزانہ 100 ملی لیٹر نہار منہ پئیں۔ صرف چند دن کے استعمال سے ہی آپ کو واضح فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔
ہر مرض کے اصولی اور یقینی علاج کیلئے مسلم دواخانہ کی خدمات حاصل کریں
Do visit us for principled and certain treatment